تازہ تر ین

واٹس ایپ میں نئے فیچرز کی آزمائش، گروپ میں پرائیویٹ چیٹ بھی ممکن

(ویب ڈیسک )سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں۔واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق ان فیچرز کو واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپلیکشن کے بیٹا ورڑن میں آزمایا جارہا ہے اور ضروری نہیں کہ ان سب کو واٹس ایپ میں شامل کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق نئے فیچرز میں شامل ایک فیچر بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک کرنا بھی ہے، بیٹا ورڑن کے مطابق، ‘اگر آپ اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں کسی بلاک کیے گئے کانٹیکٹ سے چیٹ کرنا چاہیں تو صرف ا±س کانٹیکٹ پر ٹیپ کرکے اسے ہولڈ کیے رکھیں، جس سے وہ ان بلاک ہوجائے گا اور آپ اس سے چیٹ کرسکیں گے’۔بیٹا ورڑن میں آزمائے جارہے پرائیویٹ ریپلائی فیچر کے ذریعے گروپ میں موجود کانٹیکٹس کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے گروپ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔بشکریہ واٹس ایپ بیٹا انفو—۔رپورٹ کے مطابق بیٹا ورڑن میں گروپ کی معلومات میں واٹس ایپ نے ‘انوائٹ بذریعہ لنک’ کے نام سے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے، جو صرف گروپ ایڈمن کو ہی نظر آئے گا۔آئی او ایس میں واٹس ایپ ایک ایسے آپشن پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین گروپ کال کرسکیں گے۔دوسری جانب واٹس ایپ گروپ میں ایڈمن سیٹنگز کے نام سے بھی ایک سیکشن کو آزمایا جارہا ہے، جہاں 2 آپشنز ہوں گے: سینڈ مسیجز اور ایڈٹ گروپ انفو۔بیٹا ورڑن میں ‘پکچر اِن پکچر’ نامی فیچر کی آزمائش بھی جاری ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں سے ویڈیو چیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی اور دوست کو میسج بھی بھیج سکیں گے۔یہ فیچرز سننے میں تو بہت دلچسپ لگ رہے ہیں، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ان میں سے کتنے فیچرز واٹس ایپ کے اَپ ڈیٹڈ ورڑن میں دکھائی دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain