تازہ تر ین

فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت ،آرمی چیف بھی میدان میں آگئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات (فاٹا) سے آنے والے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج قبائلی بھائیوں کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے وفود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وفود نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں، کاوشوں اور کردار کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی وفود کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain