تازہ تر ین

شہباز شریف کی پیر سیالوی کو پُر کشش پیشکش مگر عمران خان کیا کرنیوالے ہیں ‘ بڑی خبرآگئی

لاہور، ساہیوال(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حمیدالدین سیالوی سے رابطہ کیا ہے اور رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ سمیت تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے حمید الدین سیالوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ گوجرانوالا ختم نبوت کانفرنس کچھ ایام کے لئے موخر کریں اور انہیں تحفظات دور کرنے کا موقع دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کو مستعفی ہونے پر رضامند کرلیں گے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالا کانفرنس کو 17 دسمبر سے 24 دسمبر تک اسی وجہ سے موخر کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے جب پیر آف سیال شریف سے رابطہ کیا گیا تو ان کے ترجمان نے کہا کہ کانفرنس کا التوا پیر صاحب کی مصروفیات کی وجہ سے کیا گیا ہے اور چوبیس دسمبر کو ہر صورت میں گوجرانوالا میں عاشقان رسول اکٹھے ہوں گے۔ علاوہ ازیں عمران خان اور شاہ محمودقریشی آئندہ ہفتے حمید الدین سیالوی سے ملاقات کریں گے جس کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ آستانہ عالیہ سجادہ نشین سیال شریف پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی کال پر گوجرانوالا میں ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے ملک بھر کے مختلف گدی نشینوں کی ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آستانہ عالیہ پاکپتن شریف، گولڑہ شریف، پیر داکھارہ، سلطان باہو، معظم آباد شریف اوردیگر درگاہوں کے گدی نشینوں نے ان سے ملاقاتیں کیں جس میں ختم نبوت کانفرنس میں مزید استعفوں کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔ گدی نشینوں کے ذرائع کے مطابق گوجرانوالا کانفرنس میں مزید استعفے آئیں گے جس کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔
پیرحمید الدین سیالوی

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain