تازہ تر ین

”عمران خان کیساتھ اتحاد کیلئے تیار“ پی پی کے سابق وزیر اعظم کا چونکا دینے والا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔گزشتہ دنوں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آصف زرداری کے پیپلزپارٹی میں ہوتے ان سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوسکتا جب کہ طاہرالقادری نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ وہ جب چاہیں عمران خان اور آصف زرداری کو ساتھ بٹھا سکتے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جو جج نجم الحسن نے کی۔احتساب عدالت میں ملزم ابراہیم کی بریت کی درخواست پر وکیل نے بحث کی، عدالت نے وکلا کو گواہان کی شہادت پر جرح کےلیے طلب کررکھا تھا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر کسی کے ان آؤٹ کا اثر نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی اپنی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں پر الزام تراشی ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، ہم نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے باوجود کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا، قومی اداروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، کسی بھی حالات میں عدلیہ پر حملہ نہیں کیا۔عمران خان کے ساتھ چلنے سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بیٹھنا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ تو سیاست ہے، ملکی مفاد میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنا پڑا تو کوئی حرج نہیں۔راجہ پرویز اشریف نے کہا کہ ملک میں حکومت کا نظر آنا ضروری ہے اس کے بعد حکومت کی چلنے کی بات کی جائے، جس ملک میں وزیر خزانہ، خارجہ اور کابینہ نہ ہو، اسپیکر کو حالات پر تشویش ہو تو پھر کیا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain