پر تھ (ویب ڈیسک)ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی۔ پرتھ ٹیسٹ کے پانچویں دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا تاہم جب آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلش ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ آسٹریلیا کی 662 رنز کی سبقت ختم کرنے کے لئے انگلینڈ کے 5 کھلاڑی دوسری اننگز میں 142 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں جب کہ میزبان ٹیم کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 5 وکٹیں درکار ہیں۔خیال رہے کہ انگلش ٹیم پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 403 رنز بناسکی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 662 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز ڈکلئیر کی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے 5 کھلاڑی 142 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں السٹرل کک 14، اسٹون مین 3، کپتان جوئے روٹ اور جونی برسٹو 14،14 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے۔آسٹریلیا کو 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے اور تیسرے میچ میں شکست کی صورت میں انگلینڈ سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
