اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویڑن کے مستعفی چیئرمین عطاءالحق قاسمی کی کرپشن سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عطاءالحق قاسمی پی ٹی وی کے کھاتے میں ہر ماہ لاکھوں روپے مالیت کی جنسی ادویات بھی لندن اور امریکہ سے منگواتے رہے۔ موصوف پی ٹی وی کی خاتون اینکرز پر خاص مہربانیاں بھی کرتے رہے۔لاہور اورکراچی سنٹر میں بھی ”قاسمی ویاگرا“ کی داستانیں عام ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی میں لوٹ مار کا بازار گرم کرکے مستعفی ہونے والے عطاءالحق قاسمی کیخلاف انتظامیہ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ عطا ءالحق قاسمی کے حکم پر پی ٹی وی میں موجود انکے حواری ماہانہ لاکھوں روپے کی جنسی ادویات لندن اور امریکہ سے منگواتے تھے۔مستند ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عطاء الحق قاسمی اور انکے قریبی دوستوں کیلئے ہر ماہ کم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے کی مختلف نوعیت کی جنسی ادویات منگوائی جاتی تھیں۔ اسلام آباد ، کراچی اور لاہور سنٹر میں عطاءالحق قاسمی مخصوص خواتین ملازمین پر مہربانیاں کرتے رہے۔ پی ٹی وی کے ہر سنٹر پر عطائ الحق قاسمی کو قاسمی ویاگرا“کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔نئی انتظامیہ نے اس کرپشن کے حوالے سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ عطاءالحق قاسمی کی اڑھائی سالہ تقرری میں پی ٹی وی کو دو ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ موصوف 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور لاکھوں روپے کی دیگر مراعات بھی جیب میں ڈالتے رہے۔ دوستوں کو نوازنے کیلئے غیر معیاری تھکے ہوئے ڈرامے پی ٹی وی کے کھاتے میں کروڑوں روپے لگا کر خریدے گئے۔اپنے پروگرام کی تشہیر پر بھی کروڑوں روپے کے اشتہارات چھپوا دیئے۔ عدالتی فیصلوں کو قدموں تلے روندنے والی حکومت عطاءالحق قاسمی کی تقرری میں بھی سپریم کورٹ اور اسلام ا?باد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا۔ کیا۔ 74 سالہ عطاءالحق قاسمی نے اپنی ا?خرت سنوارنے کی بجائے اپنی نسلوں اور دوستوں کو خوب سنوارا۔ عطاءالحق قاسمی اپنی اس کرپشن مہم کو مزید مو¿ثر بنانے کیلئے اپنے بیٹے کو ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر دیکھنے کے خواہش مند تھے لیکن حکومتی عہدیداروں نے اس فیصلے کی ڈٹ کر مخالفت کی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو عطا الحق قاسمی اور اس کے ساتھی جی بھر کر لوٹ رہے ہیںچنانچہ عطاءالحق قاسمی نے پکڑے جانے کے خوف سے مستعفی ہوکر سب کچھ ہضم کرنے کی کوشش کی لیکن سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔عطاءالحق قاسمی ایک طرف 15 لاکھ روپے ماہانہ اور دیگر مراعات الگ وصول کررہے تھے جبکہ دوسری طرف اپنے اندرونی و بیرونی ملک سفری اخراجات بھی پی ٹی وی کے ذمہ دال رکھے تھے۔ اڑھائی سالہ مدت میں عطاءالحق قاسمی اور انکے ساتھیوں نے سرکار کا مال لوٹنے کے نت نئے طریقے تو ضرور استعمال کئے لیکن ادارے کی بہتری کیلئے کوئی تدبیر نہیں کی گئی عطاءالحق قاسمی نے اپنی ذاتی تشہیر کیلئے ایک پروگرام کھوئے ہوو¿ں کی جستجو شروع کیا اس پروگرام نے ایک پیسہ بھی نہیں کمایا لیکن اس کی مختلف اخبارات میں تشہیر پر کروڑوں روپے اڑا دیئے گئے۔