ملتان (ویب ڈیسک) علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف میں صلح ہو گئی، تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے علی موسیٰ گیلانی سے مقدمہ درج نہ کرانے کی درخواست کی تھی، علی قاسم گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یقین دہانی پرمقدمہ درج نہیں کرا رہے، فواد چوہدری و دیگر رہنماﺅں نے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ دونوں فریقین قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے، علی موسیٰ اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کرادیا۔پیر کو علی موسیٰ گیلانی اور پی ٹی آئی میں فائرنگ کے واقعہ پر صلح ہو گئی۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے علی موسیٰ گیلانی سے مقدمہ درج نہ کرانے کی درخواست کی تھی، رابطے کے بعد گیلانی خاندان نے مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لے گی۔ علی قاسم گیلانی نے کہا کہ فواد چوہدری و دیگر رہنماﺅں نے رابطے کئے، پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر مقدمہ درج نہیں کر رہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ علی موسیٰ اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کرا دیا ہے، تنازع احسن طریقے سے حل کرلیا، دونوں فریقین کوئی چارہ جوئی نہیں کریں گے۔