لا ہو ر (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، ان کے ہنی مون کی ایک تصویر بھی خوب وائرل ہوئی جس پر پاکستانی مداحوں نے بڑا ہی دلچسپ ردعمل دیا اور فوٹو شاپ کا خوب استعمال کیا گیا۔پاکستان میں ویرات اور انوشکا کے مداحوں کی تعداد کچھ کم نہیں ہے، ایسے میں مداحوں نے ان کی ہنی مون کی تصویر کو اتنا پسند کیا کہ اسے ‘پاکستان کے کونے کونے میں پھیلا دیا’۔مداحوں نے ان کی ہنی مون تصویر پر اتنی میمز (memes)بنائیں کہ جو دیکھتا ہے، اس کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔ویرات اور انوشکا کی ہنی مون تصویر پر مداحوں نے ایڈیٹنگ کرکے اس کے پس منظر میں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر علاقوں کا بیک گراو¿نڈ لگا دیا، جس سے بھارتی مداح بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
