لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی اصول پر یقین رکھتا ہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108 ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب ضب اور رد الفساد صرف آپریشن نہیں بلکہ پاکستان کی امن کی خواہش کا اظہار ہیں۔وزیراعظم اس تقریب کے مہمان خصوصی مہمان تھے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمر ل ظفر محمو د عباسی نے ان کا ٰخیر مقدم کیا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، غیر ملکی سفیروں، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں، اعلیٰ سول شخصیات اور کامیاب ہونے والے مڈشپ مین اور کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کے دوران کامیاب ہونے والے ہوئے کیڈٹس اور افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘سمندروں کے محافظ کے طور پر آپ کو قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کے مجموعی دفاع اور قومی سلامتی میں انتہائی موثر کردار ادا کررہی ہے۔پاک بحریہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستان نیوی ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پور ی طرح چوکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور ’بلیو اکانومی ‘ کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔وزیراعظم نے کامیاب ہونے والے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم میں اتحاد اور مقصدیت کو فروغ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ قومی مفاد ہمیشہ شخصی مفادات پر غالب رہے۔پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں کل 129 افسران پاس آ ﺅٹ ہوئے۔پاس آو¿ٹ ہونے والوں میں 57 پاکستانی جب کہ 46 برادر ممالک کے افسران بھی شامل ہیں۔ ان دوست ممالک میں بحرین 9، قطر 15، سعودی عرب 22، اردن اور مالدیپ کے افسران بھی شامل ہیں۔تقریب میں مڈشپ مین سید ارتضیٰ حیدر نقوی کو اعزازی شمشیر جب کہ آفیسر کیڈٹ دایان احمد کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو بھی انعامات سے بھی نوازا گیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب تک دوست ممالک کے 2200 سے زائد افسران یہاں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
