شمالی وزیرستان(ویب ڈیسک) تحصیل غلام خان میں ہونے والے باررودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے داورگھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والا دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
