لاہور( کرائم رپورٹر) گنے کے کاشتکاروں کو چار سال سے لوٹا جارہاہے، حکمرانوں نے ملکی زراعت کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے ، پاکستان کے اندریہ فیصلہ ہونے جارہاہے کہ اس ملک کی زراعت کے اصل دشمن کون ہیں، گنے کی قیمت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اداکرنی ہے ، جماعت اسلامی کسان رہنماو¿ں کے ہمراہ 7جنوری کو ماڈل ٹو¿ن میں شریف فیملی کے قریبی عزیز میاں اسلم بشیر کے گھر کے باہر احتجاجی دھرنا دیگی اور اگلے مرحلے میں شہبازشریف اور نوازشریف کے گھروں کا بھی گھیراو¿ کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے لاہورپریس کلب کے باہر گنے کے کاشتکاروں کے احتجای مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پر کسان بورڈ کے مرکزی رہنما چوہدری نثارایڈووکیٹ ، امیر ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد، انور گوندل، مجید غوری ، حاجی رمضان ، سردار نور محمد ڈوگر ، رانا قمر حسین، سردار محمد اشفاق ڈوگر، رائے محمد افضل کھرل، محمد امین و دیگر رہنما بھی موجود تھے، اس موقع پر کسانوں نے گنے جلا کر حکومت پنجاب کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی، میاں مقصود احمد نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکمران خود گنے کے مقرر کئے ہوئے 180روپے فی من سرکاری ریٹ کے مطابق کسانوں کو ادا کرنے کو تیار نہیں، زراعت سے وابستہ 72فیصد افراد ظلم و ستم کا شکار ہیں، پرمٹ سسٹم کو ختم کرنا حکمرانوں کی نااہلی ہے ، ایک مل میں روزانہ کی بنیاد پر 30سے 50ہزار من تک کرشنگ کی جاتی ہے اور کسانوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگادیاجاتا ہے ، کیس ایکٹ کے تحت کنڈے بحال کئے جائیں، انہوں نے میاں نوازشری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کیخلاف بولتے ہو، شرم آنی چاہئے، غریب عوام کو ” حق دو اور لو“ ، عوام کی کمائی کا خیال حکمرانوں نے ہی رکھنا ہوتا ہے، ہم کاشتکاروں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے تک پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔