بھائی پھیرو (حاجی محمدرمضان سے ) خبریں میں نواحی گاﺅں جلیکی کے آٹھ سالہ طالبعلم کی آنکھ ضائع ہونے کی خبر نمایاں طور پر شائع ہوتے ہی محکمہ تعلیم،محکمہ صحت اور محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ،ایک ملزم گرفتار دوسرے ملزمان کی گرتاری کیلیے چھاپے ،ہیڈ مسٹریس معطل۔مار نہیں پیار کی دھجیاں اڑانے والی استانیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے۔محکمہ تعلیم نے بھی انکوائری کیلیے افسر مقرر کر دیے ،۔با اثر اساتزہ کو بچانے کیلیے مقامی سیاستدان بھی غریب باپ پر دباﺅ ڈالنے لگے۔جب تک ملزمان کی آنکھیں نہیں نکالی جاتی وہ چین سے نہیں بیٹھے گا ،مظلوم ماں باپ کی فریاد۔مظلوم خاندان اور سماجی رہنماﺅں کا خبریں اور ضیا شاہد کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خبریں میں اساتذہ کے بے رحمانہ تشدد سے آٹھ سالہ جماعت اول کے طالبعلم طلحہ کی آنکھ ضائع ہونے کی خبریں نمایاں طور پر شائع ہوتے ہی محکمہ تعلیم اور محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی ۔فوری طور پر ملزمان آسیہ بی بی،حمیرہ بی بی ،اور رسولاں بی بی کے خلاف تھانہ بھائی پھیرو صدر میں مقدمہ نمبر 543/2017 بجرم 334 ت پ درج کر لیا گیااور ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایس او ادریس چدھڑ نے بتایا کہ جلد ہی دوسرے ملزم گرفتار کر لیے جائیں گے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے،با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اعلی پولیس حکام نے مقامی ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد ادریس چدھڑ کو تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور مقامی پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلیے حرکت میں آچکی ہے ۔دوسری طرف محکمہ تعلیم نے اس واقع کا نوٹس لیکر ایک گزیٹیٹد آفیسر کو اس واقعہ کی انکوائیری کرنے کا حکم دے دے دیا ہے ۔ضلع قصور کے محکمہ تعلیم کے افسر ذوالفقار میاں کے مطابق انہوں نے ہیڈ مسٹریس کو معطل کر دیا ہے اور دوسری استانیوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس واقع کو پندرہ روز گزر چکے ہیں مگر محکمہ تعلیم کے کسی افسر کے کان پر جوں تک نہ رینگی ۔دوسری طرف با اثر ملزمان کو گرفتاری سے بچانے کیلیے یہاں کے مقامی سیاستدانوں نے غریب محنت کش مظلوم باپ رانا واجد پر صلح کیلیے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔رانا واجد نے نمائندہ خبریں کو بتایا کہ پندرہ دن تک وہ انصاف کیلیے در بدر رہا مگر کسی نے اسے پوچھا تک نہیںمگر جب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کیے تو کئی سیاستدان ملزمان کو بچانے کیلیے میدان میں آگئے اور اس پر دباﺅ ڈالنے لگے ۔رانا واجد نے روتے ہوئے کہاکہ جب تک ملزمان کی آنکھ نہیں نکالی جاتی وہ چین سے نہیں بیٹھے گا،اس نے خادم اعلی پنجاب ،وزیر تعلیم پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی وہ اسکے معصوم بیٹے کی دنیا اندھیرکرنے والے ملزمان کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں ،اس نے مزید کہا کہ وہ اتنا غریب ہے کہ اپنے لخت جگر کا علاج بھی نہیں کروا سکتا اسے علاج کیلیے مالی امداد دی جائے۔ ادھر علاقے کے سماجی رہنماﺅں زین العابدین ،مشتاق احمد ،نور احمد اور درجنوں لوگوں نے انصاف دلانے پر جہاں ظلم وہاں خبریں کی انسپکشن ٹیم ،چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد ،ایڈیٹر امتنان شاہدکو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ خبریں ہی وہ اخبار ہے جو مظلوم عوام کی آواز ہے اور اس اخبار نے ہر دور میں بھائی پھیرو کے مطلوم عوام کو انصاف دلانے کیلیےے نمایاںکردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ آج سے پندرہ روز قبل گورنمنٹ پرائمری سکول جلیکی کی سنگدل ٹیچرزآسیہ بی بی،حمیرہ بی بی اور رسولاں بی بی نے غریب محنت کش رانا واجدکے بیٹے پر وحشیانہ تشددکیا تھا جس سے اسکی آنکھ ضائع ہو گئی تھی ۔مظلوم پندرہ دن تک انصاف کیلیے محکمہ تعلیم،محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے درمیاں فٹ بال بنا رہا بالآخر گزشتہ روز خبریں کی مداخلت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران نے بھی استانیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔