ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی ورات کوہلی کی شادی کی بے مثال تقریب ممبئی کے عالیشان ہوٹل سینٹ ریجنز میں جاری ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں اور بالی ووڈ کے چمکتے دمکتے ستاروں کی شرکت نے یاد گار بنا دیا ہے۔تقریب میں بالی ووڈ کنگ امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان ،سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے ،ابھشیک بچن ،لارا دتہ ،مہیش بھوپتانی ،کنگنا رناوت ،کترینہ کیف،سارہ علی خان ،ابرہیم،اے آر رحمان ،بھومن ایرانی ،سچن ٹنڈولکر ،سنیل گواسکر ،مہندرا سمگھ دھونی ،ظہیر خان ،یوراج سنگھ ،ہربھجن سنگھ ،انیل کمبلے،بیڈمنٹن سٹارسائنا نہیوال سمیت سینکڑوں افراد شادی کی فائنل ریسپشن میں شامل ہیں۔