تازہ تر ین

رانا ثنا ءاللہ منظر عام سے غائب

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) پیر عبدالحمید سیالوی کی جانب سے وزیر قانون پنجاب کے استعفیٰ کے مطالبہ اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے احتجاجاً استعفوں کے نتیجہ میں پیدا شدہ حالات کی ستم ظریفی ہے یا کوئی سیاسی حکمت عملی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اپنے چہیتے وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے دوریاں بڑھنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کیلئے دباﺅ کے باعث ان کے ساتھ ملاقاتیں کم کر دی ہیں جبکہ پہلے دونوں میں روزانہ اہم معاملات پر مشاورت ہوتی تھی۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ہر روز ماڈل ٹاﺅن میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حاضری دیتے تھے۔ مشاورت میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوتے تھے لیکن اب کچھ عرصہ سے وزیر قانون گا ہے بگا ہے ہی ماڈؒل ٹاﺅن جاتے نظر آتے ہیں۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تومتواتراب بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں مگر رانا ثنااللہ منظر سے غائب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر عبد الحمید سیالوی کی جانب سے وزیر قانون پنجاب کے استعفیٰ کے مطالبہ اور پارٹی ارکان اسمبلی کے احتجاجاً استعفے سامنے آنے کے باعث وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ سے مشاورت کم کر دی۔ وزیر قانون پنجاب پیر سیالوی کے مطالبہ پر کسی صورت بھی استعفیٰ دینے کیلئے تیار نہیں اسی وجہ سے وزیر اعلیٰ سے دور ہو رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی یکم جنوری کو بلایا جاتا تھا لیکن چار جنوری کو پیر سیالوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال اور وزیر قانون کے رویہ کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کے معاملہ پر پیر عبدالحمید سیالوی سے ملاقات کا وقت بھی مانگا تھا مگر وہ سیال شریف نہ جا سکے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain