لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد میاں نوازشریف نے بھی سعودی عرب جانیکا فیصلہ کرلیا، نوازشریف کی اگلے 48گھنٹے میں روانگی متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق نوازشریف سعودی عرب میں عمرہ اداکرینگے اور نوازشریف کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔