لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے اپنی نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیا جب کہ ان کی ایک خفیہ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف کی کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوشش کررہی ہیں۔عائشہ گلالئی نے اپنی نئی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ناراض خواتین ارکان سے رابطے شروع کردیے۔ عائشہ گلالئی نے لاہور میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما سیما انوار سے ملاقات کی اور انہیں اپنی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ گلالئی نے سیما انوار سے پی ٹی آئی کی ناراض خواتین ارکان کے ناموں کی فہرست بھی مانگی۔ سیما انوار نے گلالئی کو ٹالتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گی۔