لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر صفائی دینے کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اے پی سی طلب کی اور طا ہرالقادری کا کہنا ہے کہ اب عوامی احتجاج اور دھرنے سمیت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ صفائی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن پنجاب حکومت اس بارے میں معافی مانگنے کو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف اور رانا ثنااللہ قسم اٹھانے یا حلفاً کہنے کو بھی تیار ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے بعد سے اب تک عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور اور رانا ثنااللہ کے درمیان چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں، خرم نواز نے راناثناءاللہ سے 2 ملاقاتیں ایک دوست گل شیر کے گھر پر کیں، 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن میں بھی دونوں کی ملاقات ہوئی جس میں ایک اہم شخصیت بھی شامل تھی۔