چودھری نثار کی طرح ضیاء الحق، نواز شریف کے جوتے نہیں چاٹے: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل ملک سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرنا ہے، 30 مارچ تک کرپٹ حکومت نہیں رہے گی زرداری سے کوئی اتحاد نہیں ہو رہا آصف زرداری گنگا کے نہائے ہوئے نہیں ان پر بھی کرپشن کے مقدمات ہیں چوہدری نثار کی طرح ضیاءالحق اور نواز شریف کے جوتے نہیں چاٹے میرا کردار سب سے مختلف ہے آصف زرداری تحریک انصاف سے نہیں (ن) سے سیٹیں مانگیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس تمام مقدمات کی ماں ہے امید ہے گیارہ دسمبر کو لگ جائے گا سپریم کورٹ نے شریف برادران کا لحاظ کیا اور 19 کمپنیوں کا ذکر نہیں کیا آصف علی زرداری بھی گنگا کے نہائے ہوئے نہیں ان پر بھی سرے محل اور کرپشن کے مقدمات ہیں عمران خان اور شیخ رشید کا آصف زرداری سے اتحاد نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے دل ملا ہوا ہے طاہر القادری کے کارکنوں پر ظلم ہوا مادل ٹاﺅن رپورٹ مÊن سب واضح ہوچکا، ظلم و بربریت کے خلاف طاہر القادری کے ساتھ ہوں۔ پتہ نہیں آصف زرداری طاہر القادری سے کیوں ملنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے کیوں رابطہ نہیں الیکشن سے پہلے ملک سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرنا ہے، 30 مارچ تک کرپٹ حکومت نہیں رہے گی جو بھی ہوگا آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ چین میں کرپشن پر 10 ہزار کو سزا ہوئی۔ یہاں 10 لوگ جیل چلے گئے تو کوئی بھونچال نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ جس نے جان بوجھ کر پارٹی کو چھوٹا رکھا ہوا ہے صرف پنڈی کو دو سیٹوں پر انتخابات لڑوں گا انہوں نے کہا کہ میں اکیلا ضرور ہوں خدا کے فضل سے اٹھارہ کروڑ افراد میری آواز سنتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سچا آدمی ہے چاہتا ہوں میری وجہ سے عمران خان کو فائدہ ہوا انہوں نے کہا کہ میں نے چوہدری نثار کی طرح ضیاءالحق اور نواز شریف کے جوتے نہیں چاٹے۔

 

شیخ رشید کی کیا حیثیت، وہ عمران خان کا چپڑاسی ہے: چودھری نثار

ٹیکسلا (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنے بند نہ ہوئے تو ملک میں جتھوں کی حکومت ہوگی،دھرنوں کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنا فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے،میرے دور میں دھرنوں سے کامیابی سے نمٹا گیا، فرق یہ تھا اس وقت کا وزیر داخلہ پولیس اور ایف سی کے ساتھ وہاں کھڑا تھا، مسلم لیگ (ن) پرمشکل وقت ہے اس سے نکلنے کےلئے جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا چاہیے،حکومت کو تجویز دیتا ہوں کہ اداروں کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں،پوری توجہ 2018کے الیکشن پر دیں، میں نہ پارٹی چھوڑ رہا ہوں اور نہ فارورڈ بلاک موجود ہے، (ن)لیگ نے اپنے موجودہ سیاسی بیانیے کو اگر جاری رکھا تو انہیں آئندہ الیکشن میں سخت نقصان ہو گا،ڈیڑھ سال سے اس کوشش میں ہوں کہ جاوید ہاشمی کےلئے پارٹی کے دروازے کھل جائیںوہ میری وجہ سے نہیں قیادت اختلافات کی وجہ سے گئے، غیب کا علم شیخ رشید کے پاس ہے میرے پاس نہیں، سینیٹ الیکشن ہو بھی گیا تو مسلم لیگ (ن)کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، سینیٹ الیکشن کو روکنے کی روایت پڑنا ملک کےلئے تباہ کن ہو گا، میری تمام حمایت اور نیک خواہشات اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں،میں کوئی پناہ گزین نہیں کہ کوئی آئے اور میرے گھر پر حملہ کرے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فیض آباد دھرنے پر بات کی اور ان سے وزیراعظم بننے کے بعد ملاقات کا وقت مانگا۔ ہفتہ کو ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میرے دور میں اسلام آباد میں دو دھرنے ہوئے، کہا تھا روایت ڈالی گئی تو ہر چند ماہ بعد ایک دھرنا ہو گا، ماضی میں بھی دھرنے کی اجلاس وزارت داخلہ نے نہیں بلکہ حکومت نے دی، اگر کسی ملک نے آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو دھرنوں کے وقت وزارت نے بہت خوش اسلوبی سے معاملہ حل کرلیا، پولیس اور ایف سی نے خیبرپختونخوا سے آنے والے مظاہرین کو روکا، فرق یہ تھا کہ اس وقت کا وزیر داخلہ وہیں موجود تھا جو کہتے ہیں ہماری پولیس اور ایف سی اہل نہیں ماضی دیکھیں، پولیس اور ایف سی کوئی اقدام کرتی ہے تو سپورٹ کرنا چاہیے، فیض آباد انٹرچینج پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، فیض آباد انٹرچینج پر قبضے کا مطلب دونوں شہروں پر قبضہ ہے، پولیس اور ایف سی میں دھرنوں کو روکنے کی پوری صلاحیت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ کھڑی ہو، رانا ثناءاللہ کے بارے میں جواب وہ خود دے سکتے ہیں،میرے گھر کے اندر سے فائرنگ نہیں ہوئی، میرے گھر کی دیواریں بہت اونچی ہیں، دھرنے نہ روکے گئے تو پھر جتھوں کی حکومت ہو گی، بدقسمتی سے دھرنے سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات درست نہ تھے، میں کوئی پناہ گزین نہیں کہ کوئی آئے اور میرے گھر پر حملہ کرے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فیض آباد دھرنے پر بات کی، شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد ان سے ملاقات کا وقت مانگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں دھرنوں سے کامیابی سے نمٹا گیا، پوری عدلیہ کو ہمیں ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے، اگر ایک بینچ سے ہمارے حق میں فیصلہ نہیں آیا تو دوسرے بینچ سے رابطہ کرنا چاہیے،مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے فوج سے تمغہ لینا ہے، مگر ہمیں بلاوجہ فوج کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے، یہ میاں نواز شریف اور پارٹی کے فائدے میں ہے، ریاست میں ہر قسم کے لوگ حکومتیں اور ادارے ہوتے ہیں، دھرنوں کے باب کو ختم کرنا ہر سیاسی پارٹیوں اور تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، یہ جمہوری ملک ہے ،ہمارے دھرنے ہو سکتے ہیں لیکن وہ دھرنے جو عام زندگی میں خلل پیدا نہ کریں ایسا دھرنا قابل قبول نہیں ہو گا جس سے کسی مزدور کی روزی میں خلل آئے یا کسی کی آمدورفت کا راستہ بند ہو جائے، دھرنے ضرور دیں اور پوری طاقت سے دیں لیکن روزمرہ کی معمولات زندگی میں خلل نہ پیدا کریں، حکومت کو تجویز دیتا ہوں کہ اداروں کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں اور پوری توجہ 2018کے الیکشن پر دیں، میں ڈیڑھ سال سے اس کوشش میں ہوں کہ جاوید ہاشمی کےلئے پارٹی کے دروازے کھل جانے چاہئیں، جاوید ہاشمی میری وجہ سے پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے بلکہ انہیں قیادت سے اختلافات تھے، مسلم لیگ (ن) پر اس وقت مشکل وقت ہے اس سے نکلنے کےلئے جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ پارٹی چھوڑ رہا ہوں اور نہ فارورڈ بلاک موجود ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے موجودہ سیاسی بیانیے کو اگر جاری رکھا تو انہیں آئندہ الیکشن میں سخت نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غیب کا علم شیخ رشید کے پاس ہے میرے پاس نہیں ہے، سینیٹ الیکشن اگر ہو بھی گیا تو مسلم لیگ (ن)کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، سینیٹ الیکشن کو روکنے کی روایت پڑنا ملک کےلئے تباہ کن ہو گا، (ن) لیگی حکومت کو اس وقت وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، میری تمام حمایت اور نیک خواہشات اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں، قوم دیکھے کہ زرداری اور طاہر القادری پہلے ایک دوسرے کو کیا کہتے تھے اور آج ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

اسرا ئیل کا دعویٰ بے بنیاد‘سعو دیہ نے ہمیشہ قبلہ اول کو دارالحکو مت بنا نےکی مخالفت کی:محمد علی درانی

لاہور (سیاسی رپورٹر) سعودی فرمانروا شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف اسرائیلی ٹی وی کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے چونکہ سعودی عرب نے سب سے پہلے ٹرمپ کے اس اعلان کی بھرپور مذمت کی تھی کہ اسرائیل کا دارالحکومت بیت المقدس میں تبدیل کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں سعودی سفیر کے ذاتی دوست اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے ”خبریں“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا دشمن ہے اور وہ اس قسم کی خبریں پھیلا کر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے ورنہ جس سعودی سربراہ نے مسلم ممالک میں سب سے پہلے ٹرمپ کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی‘ وہ خود امریکہ کو یہ مشورہ کیسے دے سکتا ہے کہ 22سال سے سینٹ اور کانگرس میں قانون کی منظوری کے باوجود جو اعلان اب تک نہیں ہوا تھا اور ہر 6ماہ بعد امریکہ کے 3سابقہ صدور اس پر عملدرآمد روک دیتے تھے۔
محمد علی درانی

 

سروسز ہسپتال سے نومولود بچی اغوائ،انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور (نامہ نگار) سروسز ہسپتال سے نومولود بچی اغوا، نوسربازخاتون چیک اپ کے بہانے بچی کو لے کر رفو چکر ہو گئی، داروغہ والا کے رہائشی حسن ندیم کی بیٹی کی بازیابی کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں صبح دس بجے پیدا ہونے والی نومولود بچی کو نوسر باز خاتون لے کر فرار ہو گئی۔اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جبکہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک برقعہ پہنے ہوئے خاتون بچی کو ا±ٹھا کر لے جارہی ہے۔ اغوا ہونے والی بچی کے والد نے بتایا کہ انتظامیہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی ہے مگر کوئی کارر وائی نہیں ہوئی۔ اغوا ہونے والی نومولود بچی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے جیل روڈ کو بلاک کر دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او حسین نے کہا کہ پولیس پوری کوشش کر رہی ہے جلد ہی بچی کا پتہ لگ جائے گا۔ لواحقین نے کہا کہ ڈاکٹر کا روپ دھارے اغوا کار خاتون نے سروسز ہسپتال کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

داتا دربار کے علاقہ میں بچوں سے زیادتی کرنیوالے گروہ کا انکشاف ایک ملزم گرفتار تین بچے بازیاب کرالیے گئے

لاہور (نامہ نگار) داتا دربار پولیس کی کاروائی، گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کے ساتھ عرصہ دراز سے زیادتی کرنے اور انھیں بدکاری پر مجبور کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کے کمرے سے 3بچے بازیاب کروالئے گئے، داتا دربار کے اطراف متعدد گروہ عرصہ دراز سے بچوں اورخواتین کو اغوائ، جیب تراشی اور منشیات فروشی میں مصروف‘ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، بازیاب ہونے والے بچوں اور گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشافات۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز داتا دربار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دربار کے قریب ایک کمرے کے کرائے کے مکان میں رہائش پزیر پتوکی کے رہائشی50سالہ اکبر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے متعلق پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے گھر سے بھاگے ہوئے اور گمشدہ بچوںکو پناہ دینے کے بہانے نہ صرف انھیں خود بدفعلی کا نشانہ بناتا بلکہ آگے دیگر افراد کو بھی بدفعلی کرنے کیلئے ان بچوں کو مجبور کرتا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ایک ساتھی شکور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے کمرے میں موجود 3نابالغ بچوں کو بازیاب کروا لیا ہے جن کا تعلق اوکاڑہ اور ساہیوال سے بتایا جاتا ہے۔ بازیاب ہونیوالے بچوں نے پولیس کو بتایا کہ سخت سردی میں پرسکون رہائش اور بستر کا لالچ دیکر ملزم انھیں اپنے ساتھ اپنے کمرے میں لے آیا جہاں پہلے اس نے خود ہمیں باری باری بد فعلی کا نشانہ بنایا اور پھر دیگر افراد سے پیسے لیکر ہمارے ساتھ بدفعلی کرواتا رہا جس سے انکار پر وہ ہمیں پولیس کے حوالے کر نے کی دھمکی دیتا رہا تاکہ ہم ڈر کے مارے پولیس کو بھی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے متعلق نہ بتا سکیں۔ واقع کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا دربارکے اطراف متعدد گروہ عرصہ دراز سے بچوں اور خواتین کو اغواءکرنے، انھیں بدکاری پر لگانے، جیب تراشی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جن کے خلاف قانون نافذ کر نیوالے ادارے کاروائی کرنے سے مکمل طور پر کاروائی نہ کرسکے ہیں۔ ملزم اکبر نے بھی دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ داتا دربار کے علاقہ میں درجنوں ایسے گروہ سرگرم ہیںجو دور دراز کے علاقوں سے آنیوالی خواتین اور بچوں کو اغواءکر کے اور گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو ورغلا کر اپنے ساتھ لیجاتے ہیں جن کو پہلے خود بدکاری کرتے اور پھر بعد میں دیگر افراد سے پیسے لے کر ان کے ساتھ بدکاری کرواتے ہیں جبکہ دربار کے اطراف فٹ پاتھوں اور میٹرو بس کے پل کے نیچے مستقل رہائش اختیار کیئے نشئی بھی اسی لئے دربار کے اطراف ہر وقت موجود رہتے ہیں کہ وہاں پرکھانے کو لنگر اور نشے کیلئے منشیات باآسانی میسر ہیں۔ دربار کے اطراف جیب تراشی کرنے والے ملزمان کی بھی بھر مار ہے جس کے متعلق بھی پولیس مکمل طور پر آگاہ ہے لیکن اس تمام مافیا کے پیچھے بااثر شخصیات کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے عرصہ دراز سے جاری اس گھناﺅنے کام میں ملوث افراد کا جڑھ سے خاتمہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

 

آباد شفیق نقاب پوش موٹر سا ئیکل سواروںکی بیوٹی پارلر پر فائرنگ چار خواتین زخمی

لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی بیوٹی پارلر پر فائرنگ، بچی سمیت 4خواتین زخمی، تمام کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک خاتون کو 9گولیاں لگنے کی وجہ سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ابتدائی تفتیش میں جائیداد کا تنازع اور کالے جادو کے وار کی پاداش پر واقعہ رونماءہونے کا انکشاف، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے کریم پارک میں واقع ایمان بیوٹی پارلر پر2 نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4خواتین پروین اختر ، اسکی بیٹی نور فاطمہ، بہو سدرہ اور ملازمہ چندہ کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق پروین اختر 9فائر لگے ہیں جس وجہ سے اسکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ باقی خواتین معمولی زخمی اور خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے موقع سے شواہد اور گواہوں کے بیانات محفوظ کر نے کے ساتھ ساتھ مقامی علاقہ میں لگے نجی کیمروں اور آئی سی تھری کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے مرکزی ہدف بننے والی پروین اخترکا اپنے بھتیجے کے ساتھ جائیدا د کا تنازع چلا آرہا ہے جبکہ پروین اختر کے خلاف کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد کی جانب سے خلاف پرچے بھی تقسیم کئے گئے تھے کہ وہ کالا جادو کرتی ہے تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

زرداری ،قادری،رضوی ملکر بھی حکومت نہیں گراسکتے،احسن اقبال

نارووال (بیورو رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ رضوی ، قادری اور زرداری مل کر بھی حکومت ختم نہیں کرسکتے،کسی کو حکومت گرانے کی مذموم سازش نہیں کرنے دیں گے، کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ اسلام سے خارج ہے،مسلک کی بنیاد پر فساد شروع ہوجائیں تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ پولی ٹیکنیکل کالج نارووال میں خطاب کے دوران وزیر داخلہ اقبال نے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ آج مسلمان اس لئے مار کھارہے ہیں کیونکہ کہ ہم میں اتحاد نہیں ، ہمارے پاس فتوے دینے والے بہت ہیں لیکن کوئی قوم کو یہ نہیں بتاتا کہ ہم پیچھے کیوں ہیں ، بغداد دنیا میں طاقت ور تھا لیکن فتوں کی وجہ سے مسلمانوں کا اقتدار ختم ہوگیا، وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نفرت پھیلانے والے سیاسی رہنما پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، خادم رضوی، طاہر قادری ، آصف زرداری مل کر بھی حکومت نہیں گرا سکتے، سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے۔

درجنوں ناکوں کے باوجود شہر میں ڈاکے، چوریاں جاری

لاہور(نامہ نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی کے علا قہ میںریا ض کے گھر میں 4ڈاکو ﺅ ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جو ہر ٹا ﺅ ن کے علا قے میںیا سین کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ما نگا منڈ ی کے علا قہ میںشبیر علی کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ اچھر ہ کے علا قہ میںصد یق کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شا ہد رہ کے علا قہ سے فیصل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،مسلم ٹا ﺅ ن میںاختر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ شا لیما ر میںرضو ان،با دامی با غ میںجا وید کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ﺅ ن میںنعیم ،اسلا م پو رہ میںسہیل،مستی گیٹ میںوارث،لٹن روڈ میںبلا ل اورما ڈل ٹا ﺅ ن میںجا وید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں-

اورنج ٹرین منصوبہ ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا:حمزہ شہباز

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ اور انٹر نیشنل ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منسٹر وینگ یے جن نے 7رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی مسلم لیگ(ن) کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میںہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزراءملک ندیم کامران، ذکیہ شاہنواز اور رانا مشہود احمد خان، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، خواجہ احمد حسان اور عمران علی گورائیہ کے علاوہ چینی وفد میں ژنگ ژئی، لی بن، ہوژیاڈانگ، ٹین وی ،فو ویران اور لانگ ڈنگ بن شامل تھے۔ اپنی گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاک چین دوستی میں گزرتے وقت کے ساتھ نئے باب کااضافہ ہورہاہے جس میں سی پیک منصوبے کے بعد اورنج لائن ٹرین ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا جو پنجاب بلخصوص لاہور کے شہریوں کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیںجن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ حمزہ شہباز نے اپنے 2014کے دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں کے سیاسی نظام اور مضبوط انفرسٹکچر کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں توانائی، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے جس کے لئے ہم چین کے بھر پورتعاون کے مشکو ر ہیں۔ چینی وفد کے سربراہ ینگ یے جن نے اپنی گفتگو میںکہاکہ چین خطے میں پاکستان سے وابستہ مضبوط تعلقات کو اہمیت دیتا ہے انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مضبوط سیاسی جماعتیں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے حمزہ شہبازکی نوجوان اور متحرک لیڈر شپ کو سراہتے ہوئے انہیں دورہ چین کی دعوت دی اور دونوں ملکوں کے مابین پہلے سے مضبوط باہمی تعلقات میںمزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں حکومتوں کے علاوہ پارٹی ٹو پارٹی بھی دو طرفہ وفود کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ چینی وفد نے دورہ لاہور کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے اہل لاہور کی میزبانی کو سراہا۔ حمزہ شہباز نے چینی وفد کے سربراہ وینگ یے جن کو شاہی قلعہ لاہور کی پینٹنگ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

شہباز شریف کااورنج لائن میٹرو ٹرین،ٹریفک رواںدواںرہی،شہریوں کی خوشگوار حیرت اور نعرے

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج صبح 6 بجے ٹھوکر
نیاز بیگ سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق بغیر پروٹوکول اپنے دورے کا آغاز کیا اور آخر میں جین مندر میں انڈرگراﺅنڈ سٹیشن کا معائنہ کیا۔ وزےراعلیٰ کے دورے کے دوران کسی موقع پر ٹرےفک کو نہےں روکا گےا اور ٹرےفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ وزےراعلیٰ نے روٹ کے مختلف مقامات پر گاڑی سے اتر کر نہ صرف خود تعمےراتی کاموں کی رفتار کا معائنہ کےا بلکہ سٹیشنوں پر جا کر وہاں سول، مکنیکل اور الیکٹریکل کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو صبح سویرے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ”شہبازشریف زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔