Yearly Archives: 2017
ڈاکٹر طاہرالقادری کا پی ایس پی رہمنا مصطفیٰ کمال سے ٹیلی فونک رابطہ
کراچی پی ایس پی رہمنا مصطفیٰ کمال لے نیوز کانفرنس

امریکا اور چین کی اپنے شہریوں کو پاکستان میں محتاط رہنے کی ہدایت
امریکی(ویب ڈسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد مسلم ممالک بالخصوص پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے پیش نظر پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ احتجاجی مظاہروں کو جنم دے سکتا ہے اور کچھ مظاہرے پرتشدد بھی ہوسکتے ہیں لہذا امریکی شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔سیکورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اپنے ذاتی سیکیورٹی کے اقدامات پر نظرثانی کریں اور اپنے ارد گرد کے حالات اور مقامی سرگرمیوں سے آگاہ رہتے ہوئے سیکیورٹی کے لیے مناسب اقدامات کریں۔دوسری جانب چین کے سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق داعش پاکستان اور افغانستان میں متحرک ہے لہذا چینی باشندے پاکستان میں اپنی سیکیورٹی کا خود خیال رکھیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

شہباز شریف اور نواز شریف کو جیل بھیجنے تک ان کا پیچھا کریں گے:عمران خان
جڑانوالا(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے طاہرالقادری جو بھی کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔جڑانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم پر دنیا چپ ہے، ظلم کے باوجود عالمی طاقتوں کے چپ رہنے سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ کمزور ملک کی مدد کرنے نہیں آتی، اگر خدانخواستہ پاکستان پر بھی کسی نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اقوام متحدہ مدد کو نہیں آئے گی ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے پاس طاقتور فوج ہے ہماری حفاظت ہماری فوج کررہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کوشش تھی کہ فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرکے مسلم امہ کو آپس میں لڑایا جائے لیکن بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اقدام سے مسلمانوں کو یہ فائدہ ہوا کہ سب ایک مؤقف پر اکٹھے ہوگئے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو پیغام دیتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آپ جو بھی کریں گے ہم آپ کے ساتھ نکلیں گے اور آپ کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کا قاتل رانا ثنااللہ ہے جس نے پولیس کو عوام پر گولیاں چلانے کا حکم دیا، خود (ن) لیگ کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ نے 18 افراد کو فیصل آباد میں قتل کیا، ہم سب سے پہلے صوبائی وزیرقانون اور اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہازشریف کو جیل تک پہنچائیں گے، جس طرح ہر فرعون کے بعد ایک موسیٰ آتا ہے اسی طرح اب پنجاب حکومت کا بھی وقت آگیا ہے ہم انہیں بے گناہوں کے قتل میں انجام تک پہنچائیں گے۔عمران خان کہا کہ 50 سال قبل ہم برصغیر میں سب سے آگے تھے لیکن آج کرپشن کی وجہ سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں، نوازشریف جیسے حکمران جو بچوں کو ارب پتی بنادیتےہیں اور خود کہتے ہیں میرے پاس کچھ بھی نہیں، اداروں میں اپنی پسند کے کرپٹ افراد کو بٹھادیا جاتا ہے تاکہ حکمرانوں کو کوئی پکڑ نہ سکے، لیکن اب قوم جاگ چکی ہے اور نوازشریف کا نظریہ کرپشن بھی سمجھ چکی ہے ہم یہ میچ پاکستان کو جیت کر دکھائیں گے نوازشریف اس حقیقت کو سمجھ جائیں کہ ان کے مقابلے میں اب وہ شخص کھڑا ہے جسے خریدا نہیں جاسکتا۔

1700سال پرانا غرق شہر دریافت
روم (نیٹ نیوز) قدیم روم کا شہر بیائی 1700سال قبل سمندر میں غرق ہو گیا تھا جسے اب ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کر لیا ہے اور اس کے متعلق ایسے انکشافات کئے ہیں کہ ہر سننے والا خدا کے قہر سے ڈرے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ شہر اٹلی کے مغربی ساحل پر موجود تھا اور اہرین کا کہنا ہے کہ قدیم روم میں عیش و عشرت اور بدکاری کا گڑھ تھا۔ ماہرین کے مطابق 1700سال قبل اس علاقے میں موجود آتش فشاں پھٹا اور زمین 400میٹر دھنس گئی جس سے سمندر کا پانی آگے بڑھا اور اس شہر سمیت دھنسنے والے پورے علاقے کو اپنے اندر غرق کر دیا۔ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم خلیج آف نیپلز میں سمندر کی تہہ میں موجود اس شہر تک گئی ہے اور وہاں سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر لائی ہے۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر میں لگے متعدد مجسمے آج بھی صحیح سلامت موجود ہیں جن میں ایک برہنہ خاتون کا مجسمہ بھی شامل ہے۔ تصاویر بنانے والی ٹیم کے رکن انٹونیوبسیلو کا کہنا تھا کہ اس شہر کی سڑکیں، دیواریں، پچی کاری سے مزین عالیشان عمارتوں کے فرش اور دیگر چیزیں آج بھی حیران کن طور پر بہترین حالت میں موجود ہیں۔

نوجوان ریپر کی 86سالہ سوشل میڈیا دوست سے ملاقات
لاہور (نیٹ نیوز) امریکی ریاست نیو یارک میں ایک نوجوان کی تقریباً ایک سال بعد اپنی سوشل میڈیا دوست سے ملاقات ہوئی۔ ان کی ملاقات کے دلچسپ منظر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق 22 سالہ ”سپنسر“ نامی نوجوان جو پیشے کے اعتبار سے ایک ریپر ہیں، ان کی تقریباً ایک سال بعد اپنی 86سالہ ”روز“ نامی دوست سے ملاقات ہوئی۔ سپنسر کا تعلق نیویارک جبکہ روز کا تعلق فلوریڈا سے ہے روز اور سپنسر کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی۔ اس دلچسپ ملاقات کی تصویریں انہوں نے ٹوئٹر پر بھی شیئرکیں جس کو 2 لاکھ 20 ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ایک اور نامور کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
لاہور: (ویب ڈیسک ) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پی سی بی نے محمد سمیع کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کر لیا ہے۔کرپشن کےخلاف پی سی بی کا کریک ڈاو¿ن جاری ہے، بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے محمد سمیع کو باز پرس کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کرلیا گیا۔ مبینہ طور پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پی سی بی نے محمد سمیع کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کر لیا ہے۔ ناصر جمشید پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگیمحمد سمیع نے بی پی ایل میں راج شاہی کنگز کی نمائندگی کی ہے اور اب تک 11 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں، محمد سمیع نے آخری بار کسی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کی تھی اور اب صرف ڈومیسٹک کرکٹ اور لیگز تک محدود ہیں۔اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال کی پابندیواضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شکوک سامنے آنے پر کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کرنا چاہتے تھے لیکن بی سی بی نے تعاون سے گریز کیا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو سزائیں پہلے ہی سنائی جاچکی ہیں

ہندو لڑکی سے محبت کا خوفناک انجام
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) مودی سرکار میں انتہاپسندوں کا راج معمول بن گیا۔ بھارت میں محبت کرنا جرم بن گیا۔ ریاست راجستھان میں ہندو لڑکی سے محبت پر ایک مسلمان کو زندہ جلا دیا گیا۔ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں ہندو لڑکی سے محبت پر ایک مسلمان کو زندہ جلا دیا گیاجبکہ مزید مسلمانوں کو جلانے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف بربریت کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ راجستھان میں ہندو انتہاپسند نے مسلمان نوجوان افرازل خان کو زندہ جلا دیا۔جنونی ہندو نے واقعہ کی ویڈیو بنائی۔ مسلمان نوجوان افرازل مزدور تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ریاستی حکومت نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دانی کرا دی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندو انتہاپسند شخص نے راہ چلتے مزدور پر پیچھے سے کلہاڑی کا وار کیا اور جان لینے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی۔ انتہاپسند بھارتی شمبھولال نے مزید مسلمانوں کو جلانے کی بھی دھمکی دی ہے اور کہا کہ اس نے ہندو خواتین کو ”لوجہاد“ سے بچا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل میں تیسرا شخص بھی ملوث ہے جو واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا تاہم مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے۔افرازل خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے میرے شوہر کو اتنی وحشی طرح سے قتل کیا ان کی تصاویر کو دنیا میں دکھایا جاناچاہئے اور اس شخص کو پھانسی دی جائے۔ میں انصاف چاہتی ہوں۔
پیچھے سے کلہاڑی

فلسطینیوں کا درد امریکی ماڈل بھی“ آنسو نہ روک سکی
نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے متنازعہ اعلان کے خلاف معروف امریکی ماڈل بیلا حدید چیخ اٹھیں‘ انہوں نے ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے درد اور ٹی وی پر چلنے والی خبروں نے مجھے رونے پر مجبور کر دیا ہے۔ بیت المقدس تمام مذاہب کا گھر ہے‘ یہ جو کچھ ہوا ہے اس سے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ہمیں پانچ قدم پیچھے لے گیا ہے۔ فلسطین کی عوام کے ساتھ کیا جانے والا سلوک غیرمنصفانہ اور جانبدار ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امریکی ماڈل