
Yearly Archives: 2017

سانحہ ماڈل ٹاون کی رپوٹ عام کردی
جنید جمشید کو بچھڑے اٰٰیک برس بیت گیا
طاہر القادری سے ملاقات نئی نہیں۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیبک کا تقریب سے خطاب
عمران خان نے دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کر دیا
ڈوبنے واؒلے 47 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلٰہ خیال کیا

امریکی ڈرون طیارے ملکی حدود میں آئے تو مارگرائیں گے،سربراہ پاک فضائیہ
اسلام آباد(ویب ڈسک) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ کامرہ ائیربیس پر حملہ ائیرفورس کی تاریخ کا سب بڑا حملہ اور افسوسناک ترین سانحہ تھا، ہم نے اس سانحے میں بڑا نقصان اٹھایا مگر ہمت نہیں ہاری، ہم نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں اور پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنادیا۔ جو امن درجنوں ممالک نہیں لاسکے ہم لے کر آئے اور اس کا اعتراف بھارتی عسکری حکام نے بھی کیا۔
ائیرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ کامرہ بیس حملے میں دہشت گردوں نے ایک ساب ائیرکرافٹ طیارہ مکمل تباہ جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچایا، ان طیاروں کو بنانے کے لئے عالمی ادارے نے 287 ملین ڈالرز مانگے لیکن وہی طیارے ہمارے نوجوانوں، انجینئر اور سائنسدانوں نے صرف 25 ملین ڈالرز میں ہی دوبارہ پرواز کے لئے تیار کرلئے اور پاکستان ساب جہازوں کی 5ویں سرٹیفکیشن ایجنسی بن گیا ہے، کامرہ ائیربیس حملے کے بعد ہم نے ناصرف ائیرفورس کو ہرلحاظ سے مضبوط کیا بلکہ پاکستان کو ہر لحاظ سے خود کفیل کرنے کا عزم کرلیا، اب ہم خود جنگی جہاز بنائیں گے اور ائیرٹیکنالوجی کی بھیک بھی نہیں مانگنی پڑے گی۔ پاکستان سالانہ 16 سے 20 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہرفرد قوم کی ترقی کا ذریعہ ہے صرف بہترین دماغوں کو رستہ متعین کرنے کی ضرورت ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہمارا خطہ چیلنجز اور انتہائی مشکلات سے دوچار رہا ہے، کئی ممالک میں معاشی مفاد اور دیگر عناصر اثر انداز ہوتے رہے جب کہ پاکستان کو اپنے ہی پڑوسی ممالک نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس میں سرفہرست بھارت ہے اور کامرہ ائیربیس پر حملے کے پیچھے بھی بھارت کا ہی ہاتھ تھا کیوں کہ دہشت گردوں کو جہازوں سے کیا لینا تھا تاہم ہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں مرضی کی جمہوریت نہیں لائی جاسکتی اور ناہی جمہوریت ہرایک ملک کا حل ہے اس کی مثال عراق اور لیبیا کی صورت ہمارے پاس موجود ہے، معمر قذافی اور صدام حسین کے جانے کے بعد دونوں ممالک میں کیا ہوا، کیا وہاں جمہوریت آگئی۔

ٹھٹھہ میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتا
ٹھٹھہ(ویب ڈسک)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ دو کشتیوں میں سوار 60 سے زائد افراد پیر پٹھو کے مزار پر جارہے تھے کہ تیز ہوا کے باعث کشتیاں ا?پس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں۔ڈی سی ٹھٹھہ کے مطابق حادثے کے بعد اب تک 14 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 20 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق زائرین جس کشتی میں سوار ہوئے اس میں تقریباً 200 افراد کی گنجائش تھی لیکن کنارے پر تیز ہوا اور سافروں کی جلدبازی کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی جب کہ حادثے کے بعد کئی افراد کنارے پر ہی پانی میں ڈوبے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشوں کو شیخ زید اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ریسکیو اہلکار دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔دوسری جانب چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت، ریسکیو ٹیموں اور ریلیف آپریشن کو تیز کرنے اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔