آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(ویب ڈسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اندرونی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی وعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے شرکا کو اپنے حالیہ غیرملکی دوروں سے فوجی سفارت کاری اور پاکستان کا دورہ کرنے والی غیرملکی شخصیات سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرکانفرنس میں بالخصوص افغانستان سے متعلق سرحدی صورتحال اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ شرکا نے خوشحال بلوچستان پروگرام اور بلوچستان میں ترقیاتی استحکام کے معاملات پرغورکیا۔ کانفرنس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے کوشش جاری رکھی جائیں گی۔

کسی نے آفر کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاوں گا، محمد عرفان

کراچی: (ویب ڈیسک ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پیسر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اگر اب کسی نے فکسنگ کی آفر کی کوشش کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاوں گا۔ محمد عرفان نے کہا کہ اگر اب کسی نے غلط راہ پر ڈالنے کی کوشش کی تو گریبان سے نہیں بالوں سے کھینچتا ہوا اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس لے جاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چھوٹی سی غلطی ہوئی میں نے وقت پر حکام کو نہیں بتایا تھا تاہم اب دوست یا کوئی اور مذاق میں بھی ایسی بات کرے تو سب سے پہلے اے سی ایس یو کو بتاوں گا۔

پیپلزپارٹی کی باقاعدہ قیادت بلاول بھٹوکے نام،زرداری نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی کمان بلاول بھٹوزرداری کے حوالے کر دی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کا 50واں یوم تاسیس،بلاول بھٹونے نئے منشور کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے50ویں یوم تاسیس کے موقع پر عوامی اجتماع خطاب کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان باضابطہ طور پرچیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کر دی ،اس موقع پرآصف علی زردری کا کہنا تھا کہ دعاوں کے ساتھ میں آج بلاول آپ کے حوالے کرتا ہوں امید کرتا ہوں جیسے آپ نے بی بی اور  مجھ سے وفا کی بلاول سے بھی کریں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی نے آج قیادت کی ذمہ داری مجھے دے دی ہے آج یہ میراث تیسری نسل کو منتقل ہو رہی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ذمہ دار پنجاب حکومت باغی جاوید ہاشمی نے دھماکہ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈسک )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام کو روکا جا سکتا تھا ،کوتاہی کہاں ہوئی پنجاب حکومت بہتر جواب دے سکتی ہے ،ماڈل ٹاﺅن میں 13افراد قتل ہوئے ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو پاناما پر نہیں بلکہ اقامہ پر سزا دی گئی ہے ،نوازشریف کو کبھی کرپٹ نہیں کہا ۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے پاس وزیراعظم کو ہٹانے کے اختیار نہیں تھا ،کسی وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کر نے دی گئی ۔واضح رہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ جاوید ہاشمی دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں جبکہ اس حوالے سے ملاقاتیں بھی شرو ع کر دی گئیں ہیں ۔

‘شاداب خان ایک سپیشل ٹیلنٹ ہے’

لاہور: (ویب ڈیسک ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کہتے ہیں کہ شاداب خان ایک سپیشل ٹیلنٹ ہے اور اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل اورغیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی، آسٹریلیا کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا۔ایک انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاداب خان کو نمبر چھ پر بیٹنگ کا موقع ملنا چائیے۔ دو ہزار سترہ میں گرین شرٹس کی کامیابیوں پر ڈین جونز نے تبصرہ کیا کہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرر سے تبدیلی آئی، پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈین جونز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے 1998 ءکے بعد سے پاکستان نہ آ کر کھیلنے سے عالمی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹرز کا نقصان ہوا مگر وہ دن دور نہیں جب بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن :لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد طاہر القادری کا پریس کا نفرنس میں دبنگ اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خود کمیشن قائم کیا اور کہا اگر انکی طرف انگلی اٹھی تو مستعفی ہو جائیں گے۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی تمام کارروائی یک طرفہ تھی، تحقیقات میں صرف حکومت پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا ہم اپنےاصولی موقف پرقائم تھے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں، 17 جون کے واقعے کا مقدمہ اس وقت کے آرمی چیف کی مداخلت پر 28 اگست کو درج ہوا۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا رپورٹ میں حکومت پنجاب کو قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا گیا، 3 سال سے دہری جنگ لڑ رہے ہیں۔

اب گارڈ فادر کا ساتھ نہیں دینگے،زرداری کا ن لیگ کو کورا جواب

اسلام آباد (ویب دسک) سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا والو سن لو!کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور جب تک پیپلزپارٹی کا ایک ایک بچہ زندہ ہے کشمیر بھارت کو نہیں دیں گے اور نہ اس پر سمجھوتہ کریں گے جبکہ ہم افغانستان سے اچھے مراسم بڑھانا چاہتے ہیں ۔ہم نے 2بار ن لیگ کی جمہوریت کو بچایا لیکن اب اپنی جمہوریت لے کر آئیں گے ۔ججوں کو کچھ نہیں کہنا چاہتا،پارلیمنٹیرین کا احتساب ہونا چاہیے.تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ مشرف کا کوئی مستقبل نہیں،وہ چھپ کرباہر بیٹھ گیا ہے کیونکہ ہم نے پاکستان کو ایک نئی شکل دی،بلوچستان میں ترقی دی،ہمیں5 سال ملے اور بینظیر کے کیے وعدے ہم نے نبھائے،یہی نہیں ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم شہادت پر یقین رکھتے ہیں ،شہید کبھی مرتا نہیں،بھٹو صاحب کل بھی زندہ تھے،آج بھی زندہ ہے، ذوالفقار بھٹو اور بی بی صاحبہ آج ہم کو دیکھ رہے ہیں،بینظیر بھٹو آپ سب کی اور میری قائد تھیں جبکہ جمہوریت کا تحفہ پیپلزپارٹی کاہے اور بینظیر کی قربانی کا ہے۔آج بینظیرزندہ ہوتیں توبلاول کو دیکھ کر خوش ہوتیں، میں امید کرتاہوں میرے جانے کے بعد میرے بچوں کے ساتھ بھی آپ وفا کریں گے اورآپ اتنی ہی وفاکریں گے جتنی بینظیرشہید کے ساتھ کرتے تھے۔ملک میں اور دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں لیکن میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کردیاہے جبکہ اس گاڈ فادر اور جعلی خان کو بات سمجھ نہیں آ رہی کہ اگر ہم کچھ چھوڑ کر نہ جاتے تو یہ عوام کو کچھ نہیں دے سکتے تھے،ہم جو چھوڑ کر گئے تھے یہ خرچ کرتے رہے۔

مکی آرتھر کی مخالفت کے باوجود سلیکٹرز احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کرنے کے خواہاں

( ویب ڈیسک )ماضی میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ اوپنر احمد شہزاد کے بارے میں منفی رپورٹس دیتی رہی ہے اور اب مکی آرتھر بھی احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن سلیکٹرز ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے ان کی حمایت میں آگئے ہیں تاہم مکی آرتھر، وقار یونس کی طرح چاہتے ہیں کہ احمد شہزاد اپنی عادتوں کو تبدیل کریں۔وقار یونس کے بعد مکی آرتھر بھی احمد شہزاد سے ناراض ہیں اور انہیں ٹیم سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے دو سے تین دن میں کیا جائے گا۔ان فٹ کرکٹرز اظہر علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں۔سلیکٹرز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانے کی تجویز مسترد کردی ہے اس لیے احمد شہزاد کو ان کے یوزی لینڈ میں تجربے کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس کے باوجود فاسٹ بولر سہیل خان اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔دبئی میں ٹی ٹین کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے وطن واپس پہنچنے کے بعد 23 دسمبر سے لاہور میں تین روزہ مختصر کیمپ لگایا جائے گا جس کے بعدنیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم 26 اور27 دسمبر کی درمیان شب لاہور سے براستہ دبئی اکلینڈ روانہ ہو گی۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اوپنر احمد شہزاد کے رویے سے ناخوش ہیں اور انہیں ٹیم سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ احمد شہزاد نے حال ہی میں قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اچھی فارم میں ہیں اس لئے احمد تیسرے اوپنر کی حیثیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں سنچری بنانے والے اظہر علی نے نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کے لئے فٹ قرار دے دیئے گئے ہیں۔
آل راونڈر عماد وسیم نے گھٹنے کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے بعد چار دن پہلے قومی اکیڈمی میں بیٹنگ اور بولنگ شروع کردی تھی۔عماد وسیم کسی بھی ڈپارٹمنٹ سے نہیں کھیلتے اس لئے قائد اعظم ٹرافی میں وہ کسی بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔ سلیکٹرز کو عماد کے بارے میں ڈاکٹروں نے حوصلہ افزا رپورٹ دی ہے تاہم انہیں چانچنے ے لئے ان کی نیٹ پر فٹنس پر انحصار کرنا پڑے گا۔ایک اور آل راونڈر فہیم اشرف پنڈی میں قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے۔ فہیم کو بھی ڈاکٹروں نے فٹ قرار دے دیا ہے تاہم سلیکٹرز نے فہیم اشرف کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپر ایٹ راونڈ کے دوسرے میچ میں اپنے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک کی نمائندگی کریں۔
سرفراز احمد کی موجودگی میں کامران اکمل کو اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے کھلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سہیل خان کو بھی ٹیسٹ ٹیم رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے لیے اچھی خبر فاسٹ بولر عثمان شنواری کے بارے میں ملی ہے۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ نوجوان اور مضبوط ہونے کی وجہ سے عثمان شنواری کی کمر کا اسٹریس فریکچر ٹھیک ہو رہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ اگلے تین ماہ میں مکمل فٹ ہوسکتا ہے۔
قبل ازیں ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عثمان شنواری کو فٹ ہونے میں 8 ماہ لگیں گے۔ عثمان بھی قومی اکیڈمی میں فٹنس پر کام کررہے ہیں۔

سنی لیون2017 میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ

2017 اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ رواں سال بھارتی فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ اسٹارز کی زندگی میں بہت کچھ ہوا، کچھ ستارے اپنی فلموں اور اداکاری سے لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے جب کہ کچھ اسٹارز نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ ان ہی میں بالی ووڈ کی بےبی ڈول سنی لیون بھی ہیں جو گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی بالی ووڈ کی نمبر ون اداکاراو¿ں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ سنی لیون کےعلاوہ پریانکا، ایشوریا اور دپیکاپڈوکون کو بھی لوگوں کی بڑی تعداد نےانٹرنیٹ پر سرچ کیا۔

فلم فیئر گلیمر اینڈ سٹائل ایوارڈز میں بالی وڈ ستاروں کے جلوے

ممبئی: (ویب ڈیسک ) ممبئی شہر میں سجے فلم فیئر گلیمر اینڈ سٹائل ایوارڈز میں بالی وڈ ستاروں کے جھرمٹ نے چار چاند لگا دیے۔ سٹائل ایوارڈز کی تقریب میں سٹارز ملبوسات اور سٹائل میں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کرتےنظر آئے۔بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور سونم کپور اپنے بھائیوں کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں جبکہ سفید لباس پہنی ریکھا اور کرینہ کپور بھی مرکز نگاہ بنی رہیں۔ تاہم بہترین پوشاک کا ایوارڈ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کر لیا۔