ٹرمپ کا ایف بی آئی پر ہیلری کے کیسز کی تفتیش جانبدار ایجنٹ سے کرانیکا الزام

واشنگٹن(این این آئی ) امریکی صدر اپنے ہی خفیہ ادارے پر برس پڑے، سابق ڈائریکٹر جیمز کومے پر ہیلری کے کیسز کی تحقیقات جانبدار ایجنٹ سے کرانے کا الزام، مائیکل فیلن کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ بھی بتا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی خفیہ ادارے ایف بی آئی کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیئے۔ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ جیمز کومے کے دور میں ایف بی آئی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، ہیلری کے کیسز کی تحقیقات ایک جانبدار ایجنٹ سے کروائی گئی۔مائیکل فیلن سے متعلق بیان پر بھی امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مائیکل فیلن نے روسی حکام سے ملاقات سے متعلق ایف بی آئی کے سامنے جھوٹ بولنے کا اقرار کیا تھا جس کے بعد ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے اسی بات پر مائیکل فیلن کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

 

ایشوریا کے بعد مادھوری 17 سال بعد انیل کپور کے مدمقابل کاسٹ

( و یب ڈیسک ) انیل کپور کے لیے رواں سال بڑی کامیابیاں لایا ہے اور وہ ایک بار پھر ماضی کی اداکاراو¿ں کے ساتھ فلموں میں کام کررہے ہیں۔ایک طرف تو انیل کپور 17 سال بعد ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تو وہیں دوسری طرف انہیں ایک اور ماضی کی اداکارہ کے ساتھ کاسٹ کرلیا گیا ہے۔دھک دھک گرل کے نام سے مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو فلم ’دھمال‘ کے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ میں انیل کپور کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔
انیل کپور اور ایشوریا 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیارمادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور 17 سال بعد کسی فلم میں ایک ساتھ پھر نظر آئیں گے جب کہ انہوں نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پکار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ ’17 سال بعد ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہوں لہذ سب کچھ چھوڑ کر ہمیں آگے چلنا ہے اور یہ ایک کامیڈی اور تفریح سے بھرپور فلم ہے’۔فلم ٹوٹل دھمال میں اجے دیوگن، انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، رتیش دیش مکھ اور ارشد وارثی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کامیاب فلمی جوڑی تصور کی جاتی ہے اور اس جوڑی نے کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جس میں بیتاب‘، ’پرندہ‘، ’تیزاب‘ اور ’رام لکھن‘ شامل ہیں۔

دانش تیمور اور عائزہ خان کے بیٹے کی تصاویر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک ) ٹی وی سکرین کے معروف جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے 2014 میں اداکار دانش تیمور سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی نے جنم لیا جس کا نام حورین رکھا گیا تھا۔گزشتہ ماہ دانش اور عائزہ کے ہاں ایک بیٹے نے جنم لیا جس کا نام محمد رایان تیمور منتخب کیا گیا۔ دانش اور عائزہ کے گھر بیٹے کی پیدائش کی خبر لالی ووڈ حلقوں میں بڑی تیزی سے پھیلی اور انہیں دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے ہزاروں پیغامات موصول ہوئے تھے۔اداکارہ عائزہ خان کا شمار اس وقت ٹی وی سکرین کی نامور اداکاراﺅں اور بہترین ماڈلز میں کیا جا تا ہے۔ وہ اس وقت کئی ٹی وی ہراجیکٹس میں مصروف ہیں جن کی ریکارڈنگز کا سلسلہ ان کے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ عائزہ خان جلد ہی اپنے زیر تکمیل ڈراموں کی ریکارڈنگز میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیں گی۔

بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار ششی کپور چل بسے

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا، وہ اداکار پرتھوی راج کپور کے بیٹے جب کہ راج کپور اور شمی کپور کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ”آگ“ سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم”دھرم پترا” میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 70 اور 80 کی دہائی میں انہوں نے کئی لازوال فلموں میں کام کیا۔یہ خبر بھی پڑھیں: ششی کپور کو” لائف ٹائم اچیومنٹ“ ایوارڈ سے نوازا گیابالی ووڈ لیجنڈ ششی کپور نے 175 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ وہ اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی تھے۔ انہوں نے بھارتی سینماو¿ں کو کئی بہترین فلمیں دیں جو آج بھی مقبول ہیں۔ششی کپور کی شہرہ آفاقفلموںمیں”دیوار“،”وجیتا“، ”کبھی کبھی“،”نمک حلال“،”سہاگ“،”محافظ“ اور”مسٹر رومیو“ شامل ہیں، ان کی اداکارہ راکھی کے ساتھ جوڑی کو الی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے اور اپنی جانداراداکاری کی بدولت اعلی ترین فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں تاہم ان کی فلم ” دیوار“ میں ان کا ڈائیلاگ ”میرے پاس ماں ہے“ کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔

جاوید ہاشمی کے بعد ایک اور بڑ ی شخصیت بھی شیر سواری کیلئے تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ سید غوث علی شاہ جو اتنے سال ملک بدری میں رہے۔ واپس آئے تو انہوں نے کہاکہ سیاست پر مٹی ڈالو، وہ مسلم لیگ ن کے سندھ سے پارٹی کے صدر تھے۔ ان کو فارغ بھی کر دیا گیا۔ اس کے بعد سردار دوست محمد کھوسہ کا ایک گروپ بنایا گیا جس میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔اب جبکہ سندھ میں مسلم لیگ ن کی شنوائی نہیں ہے۔ اورغوث علی شاہ وہاں موجود ہیں تو انہیں بھی مریم نواز نے فون کر دیا ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں واپسی پر بھی مریم نواز کا ایک کلیدی کردار ہے۔ انہیں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں لانے کا مطلب یہ تھا کہ ان کے پاس ایک ٹائٹل آ جائے کہ اب وہ سیاست کریں گی۔

نواز شریف کے اکاﺅنٹ سے مریم صفدر کو 59ملین سے زائد رقم کی ٹرانسفر کا انکشاف،تفصیلات سامنے آگئیں

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم نواز سمیت دیگر افراد کو منتقل کی گئی رقوم کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ عدالت کی جانب سے استثنیٰ ملنے کے باعث نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ظافر خان ترین جب کہ مریم نواز کے نمائندے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جب کہ کیپٹن (ر) صفدر خود عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، ان کی غیر حاضری میں فیصل عرفان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کی جانب سے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم صفدرسمیت دیگر افراد کو جاری چیکس کی تفصیلات پیش کردیں، جس کے مطابق نوازشریف کے اکاؤنٹ سے مریم صفدرکو 13 جون 2015 کو12 ملین جب کہ 15 نومبر 2015 کو 28.8 ملین،  14 اگست 2016 کو 19.5 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔

عمران خان کیخلاف بھی شکنجہ تیار،سپریم کورٹ سے جاری منی لانڈرنگ کے شواہد بارے اہم ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) حفیظ اللہ نیازی نے دعوی کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جاری عمران خان کے کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہد بھی سامنے آنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنے کزن پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کر دیا۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کا کیس ایک جیسا ہے۔ جبکہ عمران خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے شواہد بھی سامنے آنے والے ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی کا دعوی ہے کہ جن قوانین کے تحت نواز شریف کو نااہل کیا گیا انہیں قوانین کے تحت عمران خان بھی نااہل قرار پائیں گے۔

کوئٹہ :ڈ ی آئی جی حامد شکیل کے قتل میں بھارت ملوث نکلا ،افغان پارلیمنٹ کے سنسنی خیز انکشافات

کابل (خصوصی رپورٹ)افغان رکن پارلیمینٹ پیر سید اسحاق گیلانی نے کہا کہ کوئٹہ میں ڈی آئی جی حامد شکیل صابر پر حملے کا منصوبہ بنانے والوں کو افغانستان میں بھارت نے پچاس ہزار ڈالر ادا کئے، پاکستان اور افغانستان کو اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے۔ پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے رکن پارلیمینٹ پیر سید اسحاق گیلانی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پر غیرملکی فوجیں موجود ہیں لیکن پورا افغانستان غیرملکی فوجوں کے کنٹرول میں نہیں ہے البتہ افغانستان کی فضاں پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے، کوئی ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر امریکہ کی مرضی کے خلاف افغانستان کی فضاں میں پرواز نہیں کر سکتا لیکن عجیب بات ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ داعش کو اسلحہ اور خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ زابل میں داعش کے جنگجوں کو پراسرار ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ امداد مل رہی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر پاکستان کی طرف سے نہیں پتہ نہیں کہاں سے آتے ہیں۔پیر سید اسحاق گیلانی نے دعوی کیا کہ کچھ دن پہلے کوئٹہ میں ڈی آئی جی حامد شکیل صابر پر حملے کا منصوبہ بنانے والوں کو افغانستان میں بھارت نے پچاس ہزار ڈالر ادا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ افغانستان کے راستے سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمارے ادارے بھی ملوث ہوں لیکن غیر ملکی طاقتیں سب جانتی ہیں وہ چاہیں تو ان سازشوں کو روک سکتی ہیں۔ پیر سید اسحاق گیلانی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کی بجائے اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے۔افغان پارلیمنٹ کے ایک اور رکن میر ویس یاسینی نے افغانستان کے 34میں سے 16صوبوں میں داعش کافی مضبوط ہو چکی ہے۔ داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان مل کر کام کر رہے ہیں اور پاک افغان سرحدی علاقے میں شیعہ سنی تنازع کی آگ بھڑکانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آئیں گے ،اہم شخصیت نے راز کھول دیا

مانچسٹر‘ اسلام آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ ان کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ہے۔ گزشتہ روز مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ سارے ہی لندن آئیں گے۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کوئی بیمار ہو یا نہ ہو یہاں آجاتا ہے۔ انھوں نے طنزیہ کہاکہ نیب کو اچھا سا اسپتال بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ شیخ رشید نے دعوی کیا کہ دھرنا کریک ڈان میں زیادہ اموات ہوئیں، صرف 7ہلاکتیں میرے حلقے میں ہوئیں۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ زخمی اہلکاروں کے پاس جاناچاہیے تھا۔

 

خادم حسین رضوی کیجانب سے 21کروڑ کی ڈیل کا انکشاف

اسلام آباد (اے این این، آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے دھرناکیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ریاست نے دھرنا والوں کے آگے سرنڈر کیا، معاہدے کی ایک شق بھی قانون کے مطابق نہیں، مساجد و مدارس سے کفر کے فتوے بند کروائے جائیں، عدالت کی معاہدے کو پرکھنے کےلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر بحث لانے کی تجویز،اٹارنی جنرل کی مخالفت، معاہدے میں فوج کی ثالثی پر قانونی معاونت کےلئے مہلت مانگ لی ، اسلام آباد انتظامیہ اور آئی بی نے دھرنے سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں،بیرسٹر ظفراللہ کی حلف نامے میں ترمیم کی انکوائری سے معذرت ۔پیرکو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی اور دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کی جانب سے پولیس آپریشن کی ناکامی پر سربمہر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد نے بھی دھرنے سے متعلق اپنی رپورٹ عدالت کے سامنے میں پیش کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو عملی طور پر مضبوط بنانا چاہتا ہوں‘ دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے کی قانونی حیثیت بتائی جائے‘ معاہدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیج دیں‘ دھرنے والوں کے ساتھ کیا گیا معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے‘ دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو جو نقصان پہنچا اس کا کیا ہوگا؟،کیاوفاق اور صوبائی حکومت اس نقصان کا ازالہ کرے گی،معاہدے میں آرمی چیف کا نام آنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ معاہدے میں آرمی چیف کا نام ڈالنے والے ذمہ داران کا تعین ہونا چاہئے اس معاہدے پر حکومت کے دستخط ہیں اور فوج ثالث بنی ہے۔ معاہدے پر میجر جنرل صاحب نے دستخط کئے ہیں ،مساجد و مدارس سے کفر کے فتوے بند کروائے جائیں،دھرنے کی قیادت کس کس طرح نبی کریم کی شان میں گستاخی کی مرتکب ہوئی؟ دھرنے کی قیادت نے سیدھا توہین رسالت کی ،خادم رضوی کےسے کسی کا خون معاف معاف کرسکتے ہیں ، مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ خادم رضوی نے 21کروڑ روپے لئے ، خادم رضوی خون کیسے معاف کر سکتے ہیں ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی اور دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ کیا دھرنے والوں سے حکومت کے معاہدے کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیں۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے جواب دیا کہ اس بات کا فوری جواب نہیں دے سکتا اور عدالت وقت دے تو جواب داخل کرادیں گے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے اس دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کو دھرنے میں مارا گیا ،اسلام آباد پولیس کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینی چاہئے۔ پولیس والوں کے بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہر پولیس اہلکار کو سہولتیں دینے تک مقدمہ ختم نہیں ہوگا۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے ہر شخص کی نگہداشت ہو۔ جسٹس شوکت عزیز نے سوال کیا کہ جو سرکاری املاک کو نقصان پہنچا اس کا کیا ہوگا۔ کیا نقصان کا ازالہ وفاق اور صوبائی حکومت کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا کیس میں دو تجاویز پیش کردیں پہلی یہ کہ دھرنے کا معاملہ حکومتی سطح پر زیر غور لایا جائے یا پھر معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لایا جائے۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ کیس سپریم کورٹ میں ہے مزید کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ کارروائی روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کی کوئی ہدایت نہیں ہے عدالت عظمیٰ کے احترام میں مزید کوئی قابل ذکر حکم جاری نہیں ہوگا۔