جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم ‘آنسو’ ریلیز

(ویب ڈیسک )مرحوم نعت خواں جنید جمشید کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ‘آنسو’ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی۔جنید جمشید کی زندگی پر مبنی ڈاکیو مینٹری فلم ‘آنسو’ مشہور بینڈ ‘جنون’ کے گٹارسٹ سلمان احمد نے بنائی ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس فلم میں انھوں نے وہ کام مکمل کیا ہے جو جنید جمشید کی اچانک موت کی وجہ سے ادھورا رہ گیا تھا۔سلمان احمد نے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کی کچھ یادیں شیئر کیں اور بتایا کہ جنید جمشید اور وائٹل سائن بینڈ کے ساتھ ان کا سفر بہترین تھا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکتے۔’دل دل پاکستان’ گانے والا پاکستان کا مشہور بینڈ ‘وائٹل سائن’—۔فائل فوٹوانہوں نے بتایا کہ ‘وائٹل سائن کی پہلی البم کالج کے زمانے میں ریلیز ہوئی تھی اور میں اس میں شریک تھا، ‘دل دل پاکستان’ ہماری پہلی البم کا گیت تھا جس کے بعد ہمیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے وزیراعظم ہاو¿س میں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا جو ہمارے پورے بینڈ کے لیے باعث فخر تھا’۔سلمان احمد نے بتایا کہ جنید جمشید اور ان کے پورے بینڈ کو پاکستان میں خوب شہرت ملی اور انہوں نے ملک کے ہر کونے میں جا کر پرفارم کیا، ‘ہم جدھر جاتے تھے لوگ پہچان جاتے تھے اور ہم سب کو یہ ایک خواب لگتا تھا’۔جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم ‘آنسو’ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی سلمان احمد نے مزید کہا کہ جب جنید جمشید نے اپنی زندگی کا رخ تبدیل کیا تو انہیں کوئی تعجب نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کو اسلامی تعلیمات میں شروع سے ہی دلچسپی تھی، میں انہیں ‘اسلامک ہسٹری سرچ انجن’ سمجھتا تھا کیونکہ انہیں اسلامی تاریخ کے حوالے سے سب کچھ معلوم ہوتا تھا۔سلمان احمد نے کہا، بعد ازاں جنید جمشید کا رجحان آہستہ آہستہ فکر آخرت کی طرف ہوگیا اور وہ روحانی سفر پر گامزن ہوگئے لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے کبھی اپنے دوستوں کو نہیں چھوڑا جب کہ اس طرح تبدیل ہونا آسان نہیں ہوتا کیونکہ لوگ اس وقت تنقید کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، لیکن اس سب کے باوجود جنید جمشید نے دینوی اور دنیاوی سفر کو بخوبی نبھایا۔

کنگنا کا فلم ”پدماوتی“ پر دپیکا کی حمایت سے انکار

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف جاری مہم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں وہیں وہ بھارت میں خواتین کے حقوق کے خلاف بھی آواز اُٹھانے میں پیش پیش رہتی ہیں لیکن انہوں نے فلم’پدماوتی‘ کی وجہ سے دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف چلنے والی مہم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا کو فلم ’پدماوتی‘ کی وجہ سے انتہا پسند ہندوو¿ں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف شبانہ اعظمی نے ’دپیکا بچاو‘ مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد وزیر اعظم سے دپیکا پڈوکون کی جان کی حفاظت کا تحفظ کرانا ہے،اس مہم میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے دستخط کرچکے ہیں جس میں ہیما مالینی، جیا بچن، کرینہ کپور، انوشکا شرما سمیت کئی دیگر اسٹارز شامل ہیں لیکن جب کنگنا رناوت کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے دستخط کرنے سے صاف انکار کردیا۔یہ خبر بھی پڑھیں:بالی ووڈ انڈسٹری ”پدماوتی“ کیلیے میدان میں آگئیکنگنا کی دستخط نہ کرنے کی وجہ دراصل 2014 میں دپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جانا تھا جس میں دپیکا نے کنگنا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ ایوارڈ ان کے نام کردیا تھا لیکن یہ بات کنگنا کو ایک آنکھ نہ بھائی تھی جس کی کسر انہوں نے اب نکالی۔کنگنا کا کہنا تھا کہ دپیکا کو اگر ا±س وقت میری حوصلہ افزائی ہی کرنی تھی تو وہ مجھ سے ذاتی طور پر کہتیں جب کہ اس طرح سب کے سامنے ان کا یہ اقدام مجھے احساس کمتری میں مبتلا کرنے کے مترادف تھا۔

اداکار دیو آنند کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

1946 میں فلم ” ہم ایک ہیں ” سے کیریئر کا آغاز کیا، 60 برس تک بالی ووڈ میں خدمات انجام یں، کئی فلموں کی ہدایات بھی دیںلا بالی ووڈ کےسدا بہار ہیرو دیو آنند کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس ہو گئے، ان کے بغیر بھارتی فلم انڈسٹری کا ذکر ادھورا تصور کیا جاتا ہے،اس منفرد اداکار نے پدم بھوشن، دادا صاحب پھالکے اور دو فلم فیئر ایوارڈ حاصل کئے۔ پنجاب کے ضلع گرداس پور میں پیدا ہوئے دیو آنند نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کیا۔ فلموں کے شوق میں ممبئی چلے گئے۔ 1946 میں فلم ہم ایک ہیں سے انڈسٹری میں قدم رکھا۔ان کی پہلی کامیاب فلم ضدی تھی۔ وہ چھ عشروں تک فلموں سے منسلک رہے اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کرتے رہے۔ بازی، ٹیکسی ڈرائیور، سی آئی ڈی، سولہواں سال، کالا بازار، بمبئی کا بابو، گائیڈ، دیس پردیس، ہرے راما ہرے کرشنا ان کی کامیاب فلموں میں شامل ہیں۔ وہ تین دسمبر دو ہزار گیارہ کو اٹھاسی برس کی عمر میں لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔دیو آنند کی اداکاری کو دیگر فنکاروں سے منفرد بنانے میں ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری کا بھی اہم کردار تھا۔ وہ جس منفرد انداز سے ڈائیلاگز ادا کرتے وہ ان کا ہی خاصہ تھا۔ گانوں کی عکسبندی میں بھی انہیں کمال حاصل تھا۔ وہ اس خوبصورت انداز میں گانوں کی عکسبندی کا کام مکمل کرواتے کہ دیکھنے والادنگ رہ جاتا۔ دیو آنند کی فلموں کی کامیابی اور مقبولیت کی ایک وجہ رومانویت پسندی تھی۔ وہ ایکشن کی بجائے رومانوی کرداروں کو زیادہ ترجیح دیا کرتے تھے اور اسی لئے ان کی فلموں میں ایکشن کی بجائے رومانس کا عنصر غالب دکھائی دیتا پاکستان سے جانے کے باوجود دیوآنند کے دل سے پاکستان کی محبت ختم نہ ہوسکی۔ انہوں نے 1999 میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ دوستی بس پر پاکستان کا دورہ کیا اور واہگہ بارڈر پر اپنے خطاب میں دونوں ملکوں کے عوام کو دوستی اور پیار محبت کے ساتھ رہنے کی تلقین کی۔ ان کے جانے سے بالی ووڈ میں اداکاری کے میدان میں جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

سلمان خان درخواست کے باوجود بھائی ارباز کی فلم نہ دیکھ سکے

(ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار سلمان خان درخواست کے باوجود بھائی ارباز خان کی فلم ’تیرا انتظار‘ کے لیے وقت نہ نکال سکے۔ارباز خان بھارتی فلم نگری کے سلطان سلمان خان کے چھوٹے بھائی ہیں اور اداکاری کے ساتھ ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ارباز خان نے فلم ’تیرا انتظار‘ میں مرکزی کردار کیا اور ان کے مدمقابل سنی لیون ہیں جب کہ ارباز سب سے پہلے اپنی فلم بھائی سلمان کو دکھانے کے خواہشمند تھے لیکن سلو میاں نے ان کی یہ فرمائش پوری نہیں ہونے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان سب سے پہلے سلمان کے لیے اپنی فلم ’تیرا انتظار‘ کی اسکریننگ رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے بڑے بھائی سے وقت نکالنے کا بھی کہا تھا لیکن فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تشہیر اور ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کی مصروفیات کے باعث وہ بھائی کو وقت نہ سکے۔فلم کی اسکریننگ میں شرکت نہ کرنے ارباز خان نے بڑے بھائی سے ناراضگی کا اظہار کیا لیکن فلم کی نمائش کے بعد بھی وہ سلو میاں کے لیے اسپیشل اسکریننگ رکھنے کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب فلم ’تیرا انتظار‘ نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ فلم نے نمائش کے پہلے روز 45 لاکھ کا مایوس کن بزنس کیا جس کے بعد فلمی پنڈتوں نے بری طرح فلاپ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دھرنا والوں کو ہارڈیز ،گلوریا جینز اور پیزاہٹ کے کھانے کھلائے گئے :مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے اسلام آباد اور لاہور کے دھرنے ختم ہو گئے اور یہ طے پایا کہ متنازعہ امور پر بھی متشددانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات اتوارکو اپنی رہائش گاہ پر چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد، ایڈیٹر خبریں گروپ اور سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد سے ملاقات میں کہی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مذہبی امور پر حالیہ دھرنوں نے سوچ میں انتہا پسندی کو جنم دیا اور یوں لگتا ہے کہ ان کے اثرات زائل ہونے میں کافی وقت لگے گا اگر یہ کہا جائے کہ ان دھرنوں نے پاکستان کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ اس دھرنے کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے بعد بہت سارے پاکستانیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ملک چھوڑ جائیں گے اور میں خود ایسے بہت سارے خاندانوں کو جانتی ہوں جنہوں نے اس کشیدگی کے بعد طے کیا کہ اب ان کے بچے یہاں نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین رحمت ہے اور ملک کے سبھی طبقوں میں باہمی محبت اور رواداری کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ ایک دوسرے کی بات کو صبر و تحمل سے سننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا افسوس کی بات ہے کہ اسلام کا نام لے کر انتہا پسندی کی گفتگو کی گئی۔ بالخصوص غیر محتاط اور غیر سنجیدہ، غیر پارلیمانی انداز گفتگو کو فروغ ملا جبکہ کسی بھی مسلمان معاشرے میں شائستگی اور باہمی عزت و احترام کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے مبصروں دانشوروں، علمائے کرام، اساتذہ کے علاوہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین ابلاغیات کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ہم مستقبل میں پاکستانی معاشرے کو کن خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا کی بندش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا چینلز نے آپریشن کے آغاز پر ہی ایسے گانے اور مناظر دکھائے جو شدید تناﺅ کا باعث بنے۔ ہمارے پاس دو راستے تھے پہلا یہ کہ چینلز کو سمجھایا جائے اور ان سے بات کی جائے اور دوسرا یہ کہ تمام چینلز کو وقتی طور پر آف ایئر کر دیا جائے، ہم نے چینلز کی بندش سے پہلے یہ بات میڈیا ہاﺅسز کے علم میں لائی لیکن کسی قسم کا مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستان کو مزید انتشار سے بچانے کے لئے چینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سوچنے کی بات ہے کہ عام طور پر دھرنوں، جلوسوں میں روایتی کھانے فراہم کئے جاتے ہیں لیکن اسلام آباد کے حالیہ دھرنے میں بین الاقوامی ریسٹورانوں، گلوریا چینز، ہار ڈی اور پیزا ہٹ سے کھانے منگوا کر شرکاءکو کھلائے جاتے رہے۔ یہ کیسا دھرنا تھا جہاں چاولوں اور قورمہ کی دیگوں کے بجائے ہار ڈی، گلوریا چینز اور پیزا ہٹ کے کھانے اور کافیاں چلتی رہیں، اتنا مہنگا اور غیر ملکی ساختہ کھانا کھایا جاتا رہا۔ انہوں نے پاکستانی قوم سے کہا کہ وہ اسلامی اخوت اور رواداری پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے۔

 

ن لیگ میں شمولیت بارے تمام افواہیں دم توڑ گئیں، جاوید ہاشمی نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈسک) جاوید ہاشمی کی جانب سے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سیاستدان جاوید ہاشمی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم اب جاوید ہاشمی نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے وضاحت کی کہ نواز شریف سے ملاقات میں کافی گلے شکوے ہوئے۔ تاہم ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے بہت سے معاملات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے اس سے قبل 2011 میں ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم بعد ازاں 2014 کے دھرنوں میں جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کو بھی خیر آباد کہہ دیا تھا۔

بالی وڈ اسٹار پیسوں کیلئے مالشی بننے کو بھی تیار ہیں، دھرمیندر

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ’سبزی منڈی‘ قرار دے دیا۔دھرمیندر کا شمار فلم نگری کے شہرہ آفاق اداکاروں میں ہوتا ہے اور بھارتی سنیما کی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہے۔82 سالہ دھرمیندر نے اب تک فلمی کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’پھول اور پتھر‘، ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔کئی عشروں تک فلم نگری پر راج کرنے الے دھرمیندر نے آج کے بالی وڈ کو سبزی منڈی قرار دیا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فلم انڈسٹری ہمارے دور کی انڈسٹری سے بہت الگ ہے اور اب یہ سبزی منڈی بن گئی ہے، جس طرح منڈی میں سبزیاں خریدی اور بیچی جاتی ہیں اسی طرح یہاں بھی م ر سودے بازی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل فلم اسٹار پیسوں کے لیے کہیں بھی گانے اور ناچنے کو تیار ہوجاتا ہے اور یہی نہیں یہ پیسوں کے لیے مالشی بھی بننے کو تیار رہتے ہیں۔دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اداکار پوری توجہ اور محنت سے کام کرتا تھا لیکن آج کل اداکار صرف پیسوں کے لیے کام کر رہے ہیں کیوں کہ ان کے لیے پیسہ ہی سب کچھ بن گیا ہے۔کبھی بھی ایوارڈ نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں ایوارڈ لینا آنا چاہیے لیکن میں اتنا شاطر نہیں تھا اور نہ ہی مجھ میں ایسی کوئی خوبی تھی جب کہ اداکار ایوارڈ پانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں جو کہ مجھ سے نہیں ہوتے۔دھرمیندر ان دنوں اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’یملا پگلا دیوانہ 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

ن لیگ کا پارٹی کے2 سینئر ترین باغی اراکین کو نکالنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈسک) ن لیگ نے میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات ہراج کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سینئر قیادت نے اراکین قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات ہراج کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے نواز شریف سے درخواست کی گئی ہے کہ پارٹی کے باغی اراکین بشمول میر ظفر اللہ خان جمالی اور رضا حیات سے بھی استعفے لے لیے جائیں۔ یہ مطالبہ ن لیگ کے سی ای سی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں رہنما اپنی پارٹی قیادت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کر چکے ہیں۔ جبکہ دونوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمز بل کے سلسلے میں ن لیگ کے حق میں ووٹ بھی نہیں دیا گیا۔

نا اہل نواز شریف کو پھر دھچکا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک اور فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی تینوں درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت نے احتساب عدالت کو نواز شریف کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا، نواز شریف نے ایون فیلڈ، عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کی تھی۔