تازہ تر ین

بالی وڈ اسٹار پیسوں کیلئے مالشی بننے کو بھی تیار ہیں، دھرمیندر

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ’سبزی منڈی‘ قرار دے دیا۔دھرمیندر کا شمار فلم نگری کے شہرہ آفاق اداکاروں میں ہوتا ہے اور بھارتی سنیما کی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہے۔82 سالہ دھرمیندر نے اب تک فلمی کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’پھول اور پتھر‘، ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔کئی عشروں تک فلم نگری پر راج کرنے الے دھرمیندر نے آج کے بالی وڈ کو سبزی منڈی قرار دیا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فلم انڈسٹری ہمارے دور کی انڈسٹری سے بہت الگ ہے اور اب یہ سبزی منڈی بن گئی ہے، جس طرح منڈی میں سبزیاں خریدی اور بیچی جاتی ہیں اسی طرح یہاں بھی م ر سودے بازی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل فلم اسٹار پیسوں کے لیے کہیں بھی گانے اور ناچنے کو تیار ہوجاتا ہے اور یہی نہیں یہ پیسوں کے لیے مالشی بھی بننے کو تیار رہتے ہیں۔دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اداکار پوری توجہ اور محنت سے کام کرتا تھا لیکن آج کل اداکار صرف پیسوں کے لیے کام کر رہے ہیں کیوں کہ ان کے لیے پیسہ ہی سب کچھ بن گیا ہے۔کبھی بھی ایوارڈ نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں ایوارڈ لینا آنا چاہیے لیکن میں اتنا شاطر نہیں تھا اور نہ ہی مجھ میں ایسی کوئی خوبی تھی جب کہ اداکار ایوارڈ پانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں جو کہ مجھ سے نہیں ہوتے۔دھرمیندر ان دنوں اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’یملا پگلا دیوانہ 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain