
Yearly Archives: 2017


ملک تقسیم کرنے کی خوفناک سازش بے نقاب ،عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف
بہاولنگر، چشتیاں (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نظریہ کرپشن ہے ¾ بتایا جائے ختم نبوت قانون کو چھیڑنے کی کیا ضرورت تھی ¾ کیا دباﺅ تھا ¾ کس کو خوش کر نے کےلئے قانون میں تبدیلی کی گئی ؟نوازشریف کرپشن کا پیسہ بچانے کےلئے کوئی بھی سمجھوتہ کر سکتے ہیں ¾ہماری حکومت آئی تو پولیس کو میرٹ پر لے آئیں گے ¾ سیاسی مداخلت ختم کرینگے ¾پاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں ¾اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔ اتوار کو جلسہ سے خطاب کے دور ان پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایبٹ آباد خطاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”نواز شریف نے کہا کہ وہ ایک نظریے کا نام ہیں لیکن ان کا نظریہ کرپشن ہے“۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ملنے والوں کا نظریہ بھی کرپشن ہے، انہیں فکر ہے اگر نواز شریف کا پیسہ پکڑا گیا تو اگلی باری ان کی ہے ¾یہ پیسہ نہیں بچے گا ¾ہم پیسہ واپس پاکستان لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ”نواز شریف ہر وہ کام کرنے کو تیار ہیں جس سے پاکستان کو نقصان ہو ¾نواز شریف پاکستان فوج کیخلاف سازش کرنے کو تیار ہیں۔عمران خان نے سابق وزیراعظم کو میر جعفر اور میر صادق سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ ختم نبوت قانون کو چھیڑنے کی کیا ضرورت تھی؟ کیا دباو¿ تھا؟ کس کو خوش کرنے کےلئے قانون میں تبدیلی کی۔عمران خان نے کہا کہ ”میں دعوے سے کہتا ہوں کہ نواز شریف کرپشن کا پیسہ بچانے کےلئے کوئی بھی سمجھوتہ کرسکتے ہیں ¾یہاں تک کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی دوستی کرسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چشتیاں میں تبدیلی آگئی ہے ¾ 7 ال پہلے یہاں جلسے میں دو تین سو لوگ ہوتے تھے تاہم اب تعداد سب کے سامنے ہے۔انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس نے بڑا قتل عام ہونے سے بچالیااگر پولیس پشاور کے زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر حملے کے بعد 5 منٹ میں نہ پہنچتی تو بڑا نقصان ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس میں تبادلے اور پرموشن میرٹ پر ہوں، ہماری حکومت آئی تو ملک کی پولیس کو میرٹ پر لے آئیں گے اور سیاسی مداخلت ختم کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پولیس کا غلط استعمال ہو تو پولیس عوام کی رکھوالی نہیں کرسکتی ¾سندھ میں تحریک انصاف کے لوگوں پر جھوٹے پرچے ہیں، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی پر جھوٹے مقدمے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمزور کو انصاف نہیں ملتا ¾طاقتور کو پولیس نہیں پکڑتی، پولیس عوام کی دشمن بن جاتی ہے، عوام پولیس سے ڈرتی ہے، سندھ اور پنجاب کی پولیس ٹھیک کرکے دکھائیں گے، سارے ایس ایچ اوز کا تبادلہ رائے ونڈ سے ہوتا ہے، حمزہ شہباز اورمریم نواز پولیس افسروں کے تبادلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا کی پولیس سارے پاکستان کی مثال بن گئی ¾کوئی ایک مخالف بتادیں جس پر جھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہو، خیبر پختونخوا میں پولیس کی عزت ہے، پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کردیں تو دنیا کی پولیس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو 94 ارب کے فنڈز رشوت کے طور پر دیئے گئے ہیں ¾پاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں¾ عمران خان نے کہا کہ 20 سال سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں ، اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔عمران خان سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منشور میں کسان کی خوشحالی شامل ہے کیونکہ کسان آج بھی پانی کو ترس رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو پانی مل گیا توملک خوشحال ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ قیادت درست ہوتو ادارے بھی درست ہوتے ہیں، ہم غربت اور مہنگائی پر حملے کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کی۔
.

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے بارے افسوسناک خبر
لندن (ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے اکلوتے صاحبزادے عابد شوکت رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق عابد شوکت کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، والد شوکت عزیز نے سب سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔عابد شوکت کی نماز جنازہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق 12 بجے دوپہر لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔عابد شوکت کی عمر تینتالیس برس تھی، وہ تین سال سے کینسر کے مرض کا شکار تھے اور امریکا، جرمنی اور لندن کے اسپتالوں میں زیر علاج رہے۔آج صبح لندن کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوا، عابد شوکت کے لواحقین میں ایک بیوہ اور نو سال کی بیٹی شامل ہیں۔

حالات کی خرابی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں: شیخ رشید
مانچسٹر (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔ اتوار کے روز مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو ماضی میں عدلیہ کے فیصلے قبول تھے۔ اب انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ کرپٹ مافیا کا بچنا اب مشکل ہے۔ سب کی کرپشن پکڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔ پیپلز پارٹی نواز شریف کا سہارا نہیں بنے گی۔ 2018 میں انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہا۔

ٹریفک سیکٹر گلبرگ نے گزشتہ روز رانگ پارکنگ، انکروچمنٹ، ٹریفک بندش پر لاہور گرائمر سکول کو نوٹس جاری کردیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)ٹریفک سےکٹر گلبرک نے گزشتہ روز رانگ ارکنگ،انکروچمنٹ ،ٹرےفک بندش پر لاہورگرائمر سکول (ایل جی ایس) کو نوٹس جاری کےا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے فٹ پاتھ پر سامان رکھنے کی وجہ سے عوام الناس پےدل چلنے کے لئے سٹرک کا استعمال کرتے ہےں جس کی وجہ سے سٹرک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور حادثات بھی رونما ہو سکتے ہیں جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آپ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے پہلے آپ کو نوٹس دیا جارہا ہے کہ فوری طور پر قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا سامان مذکورہ بالا ہٹالیں تاکہ عوام الناس کو تکلیف نہ ہو اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے ۔حکم عدولی کی صورت میں آپ کے خلاف ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔

” پاکستان میں گُھس کر اور چُن چُن کر ماریں گے “ سی آئی اے چیف کی دھمکی سے تھر تھلی مچ گئی
واشنگٹن: (ویب ڈیسک )امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے دھمکی دیتے ہوئے ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ہاں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکا ان کے خاتمے کے لئے کچھ بھی کر گزرے گا۔ کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا ہر قیمت پر پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتا ہے، اگر پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہا تو امریکا انہیں خود ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔مائیک پومپیو نےکہا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پاکستانی انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ سی آئی اے کے چیف کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان سے قبل آیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان کے سفر کے دوران جہاز میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اسلام آباد پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان پر دباو¿ نہیں ڈالیں گے، ہمیں یقین ہے پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے دعوو¿ں پر پورا اترے گا۔

خبر دار فون مت سننا،پختونخوا میں انوکھی تبدیلی ،شہری پریشان
پشاوہ (خصوصی رپورٹ) ٹریفک وارڈن نے سائیکل سوار کا چالان کر دیا۔ سائیکل سوار پشاور کی سڑکوں پر گھومتا پھرتا اپنا فون سننے میں مگن تھا کہ ٹریفک وارڈن نے اسے روک لیا، سائیکل سوار سمجھ ہی نہ سکا کہ اس کو روکنے کا مقصد کیا ہے مگر ٹریفک وارڈن نے اسے کہا کہ سائیکل چلاتے ہوئے فون سن رہے تھے اس لئے اب تمہارا چالان ہو گا۔ شہری نے پوچھا سائیکل پر فون سننے پر چالان کب سے ہونے لگا لیکن وارڈن نے سائیکل سوار کی ایک نہ سنی اور دو سو روپے کا چالان اسکے ہاتھ تھما دیا۔ ادھر ہری پور ٹریفک اہلکار نے ایک ریڑھی بان کو 2000 روپے کی چالان چٹ تھما دی، جس پر جرم دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال لکھا ہوا ہے جبکہ غریب کی سائیکل بمع مولیوں کے تھانہ بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

پیر آف سیال شریف سے بھی دھوکہ دہی کا انکشاف
سرگودھا (خصوصی رپورٹ) پیر آف سیال شریف کے سامنے استعفیٰ کا وعدہ کر کے انکاری ہونے والے ارکان اسمبلی کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ دھرنے کی حمایت کرنے والے پیر سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 اور رانا منور غوث رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 37 نے پیر صاحب سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ دینے کی یقین دہانی کروائی جس سے انکاری ہو گئے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ دھرنے نے استعفیٰ دینے کا وعدہ نہیں کیا۔ میں تو پارٹی قیادت کے حکم پر پیر صاحب کو راضی کرنے گیا تھا، اسی طرح رانا منور غوث بھی اپنا استعفیٰ دینے سے انکاری ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر ذوالفقارر علی بھٹی کی پریس کانفرنس کے بعد عوامی روعمل کے پیش نظر دونوں ارکان اسمبلی کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری نقل و حمل سے بھی روک دیا گیا ہے۔

کلثوم نواز کا واپسی بارے انکار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ (ن) میں واپس لینے کا فیصلہ کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور، زیر سماعت مقدمات اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں مخدوم جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے کل ممکنہ ملاقات اور پارٹی میں واپس لینے پر مشاورت بھی ہوئی۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی سے متعلق (ن) لیگ کے دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے تحفظات پر غور بھی کیا گیا۔ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے خاندان کے تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی جب پی ٹی آئی میں جا رہے تھے تو انہوں نے ہماری خواتین کا مان نہیں رکھا تھا۔ بیگم کلثوم نواز پارٹی معاملات میں دخل نہیں دیتی تھیں لیکن وہ خود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تھیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی بیگم کلثوم نواز کے سامنے خواجہ سعد رفیق کے گھر سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کو واپس لینے سے نظریاتی سیاست کا دعویٰ ختم ہو جائے گا۔ تاہم جاوید ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ان کی مسلم لیگ ن میں واپسی بیگم کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دی گئی ہے۔وزےر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی 2گھنٹے سے زائد تک ون آن ون ملاقات‘جاوید ہاشمی کی (ن) لےگ مےں شمولےت ‘ آئندہ عام انتخابات، ناراض پارٹی رہنماﺅں کو منانے، عوامی رابطہ مہم سمیت دیگر اہم ایشوز پر آئندہ کی حکمت عملی بنائی گئی جبکہ نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جاتی امراءمےں ہونےوالی ملاقات کے دوران آج اسلام آباد میں ہونے والی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے گےا ہے جبکہ میڈےا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ہے اور مےاں شہبا زشر ےف سے ملاقات کے دوران نوازشر ےف نے کہا کہ ہم آئےن وقانون اور جمہورےت پر ےقےن رکھتے ہےں ہم نے پہلے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کےا اور نہ ہی آئندہ کر ےں گے عوام کی حقوق اور انکی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے جس سے ہمےں کوئی نہےں روک سکتا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف جاوید ہاشمی کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خواہش رکھتے ہیں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں شریف فیملی کے خلاف نیب کیسز اور پنجاب میں ن لیگی ایم پی اے اور دیگر افراد کی دھرنے مظاہرین کی حمایت اور استعفیٰ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

گھر کی دیوار پر ہندواستان زندہ باد لکھنے والا گرفتار
ہری پور (خصوصی رپورٹ) گھر کی دےوار پر ”ہندوستان زندہ باد“ کا نعرہ درج کرنے والا نوجوان پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سٹی پولےس نے اےس اےچ او کی مدعےت مےں مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی۔ سٹےشن ہاﺅس آفےسر تھانہ سٹی سعےدالرحمن ےدون نے ”اے پی پی“ کو بتاےا کہ وہ اے ایس آئی منےر حےات کے ہمراہ گشت کے لےے چھپر موڑ موجود تھا کہ اطلاع ملی کی ساجد شاہ ولد برکت شاہ نے اپنے گھر کی بےرونی دےوار پر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ تحرےر کےا ہے جس پر معہ نفری موقع پر پہنچا تو دےوار پر ہندوستان زندہ باد کی تحرےر موجود تھی۔ مذکورہ مکان کے دروازے پر دستک دی تو تحرےر کرنے والا نوجوان باہر آےا جسے گرفتار کر کے تھانہ سٹی مےں زےر دفعہ 505مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی گئی ہے۔