یہ کیسا دھرنا تھا ۔۔۔علامہ خادم حسین رضوی کے دھرنے میں شرکا ءکی ہارڈیز ،گلوریا جینز کے برگروں سے تواضع، مریم اورنگزیب کی ضیا شاہد اور امتنان شاہد کے ساتھ ملاقات میں سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (خصو صی رپورٹر)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ خدا کا شکر ہے اسلام آباد اور لاہور کے دھرنے ختم ہو گئے اور یہ طے پایا کہ متنازعہ امور پر بھی متتبردانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائینگے ۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ پر چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد ایڈیٹر خبریں گروپ و چیف ایگزیکٹو چینل ۵ امتنان شاہد سے ملاقات میں کہی ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ دھرنوں نے سوچ میں انتہا پسندی کو جنم دیا اور یوں لگتا ہے کہ ان کے اثرات زائل ہونے میں کافی وقت لگے گا ۔اگر یہ کہا جائے کہ ان دھرنوں نے پاکستان کو ئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے تو بے جا نہ ہو گا اس دھرنے کے باعث پید ا ہونے والے حالات کے بعد بہت سارے پاکستانیوں نے فیصلہ کیا کہوہ ملک چھوڑ جائینگے اور میں خود ایسے بہت سارے خاندانوں کو جانتی ہوں جنہوں نے اس کشیدگی کے بعد طے کیا کہ اب ان کے بچے یہاں نہیں رہینگے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دین رحمت ہے اور معاشرے کے سبھی طبقوں میں باہمی محبت اور رواداری کے جذبات کو فروغ دینا ہے ۔ایک دوسرے کی بات کو صبر و تحمل سے سننا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ افسو س کی بات ہے کہ اسلام کا نام لیکر انتہا پسندی کی گفتگو کی گئی ۔بالخصوص غیر محتاط اور غیر سنجیدہ ،غیر پارلیمانی انداز گفتگو کو فروغ ملا جبکہ کسی بھی مسلمان معاشرے میں شائستگی اور باہمی عزت و احترام کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہو تا ہے ۔انہوں نے دانشوروں ،علمائے کرام ،اساتذہ کے علاوہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین ابلاغیات کی توجہ اس جانب دلائی کہ ہم مستقبل میںپاکستانی معاشرے کو کن خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں ۔میڈیا کی بندش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا چینلز نے آپریشن کے آغاز پر بھی ایسے مناظردکھائے جو شدید تناﺅ کا باعث بنے ۔ہمارے پاس دو راستے تھے ،پہلا یہ کہ چینلز کو سمجھا یا جائے اور ان سے بات کی جائے اور دوسرا یہ کہ تمام چینلز کو وقتی طور پر آف ائیر کر دیا جائے ،ہم نے چینلز کی بندش سے پہلے یہ بات میڈیا ہا ﺅسز کے علم میں لائی لیکن کسی قسم کا مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستان کو مزید انتشار سے بچانے کیلئے چینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ عام طور پر دھرنوں،جلسوں میں روایتی کھانے فراہم کیے جاتے ہیں لیکن اسلام آباد کے حالیہ دھرنے میں بین الاقوامی ریسٹو رانوں ،گلو ریا جینز ،ہارڈیز اور پیزا ہٹ سے کھانے منگواکر شرکاءکو کھلائے جاتے رہے ۔یہ کیسا دھرنا تھا جہاں چاولوں اور قورمہ کی دیگوں کے بجائے ہارڈیز ،گلو ریا جینز اور پیز ا ہٹ کے کھانے اور کافیاں چلتی رہیں ۔اتنا مہنگا اور غیر ملکی ساختہ کھانا کھا یا جا تا رہا ۔انہوں نے پاکستانی قوم سے کہا کہ وہ اسلامی اخوت اور رواداری پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے ۔

فوج کے ترجمان سے ضیا شاہد اور امتنان شاہد کا تبادلہ خیال

اسلام آباد( اپنے نمائندے سے) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے چیف ”ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد، ایڈیٹر خبریں گروپ اور سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد نے ملاقات کی“ ملاقات میں میجر جنرل آصف غفور کی سالگرہ کے موقع پر انہیں اپنی نئی کتابوں کا مجموعہ بطور تحفہ پیش کیا گیا”جس پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سالگرہ کے دن پر کتابوں سے بہتر تحفہ کوئی اور نہیں ہوسکتا“ اس موقع پر ایڈیٹر خبریں اور سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد کے صاحبزادے عبدالواسع شاہد اور پاک فوج کے کرنل شفیق بھی موجود تھے۔

ترک صدر کے خلاف بھی آف شور کمپنی اسکینڈل سامنے آگیا

ترکی کی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے صدر رجب طیب اردوان کے قریبی افراد پر آف شور کمپنی میں لاکھوں ڈالرغیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپوزیشن نے صدر کے خلاف مبینہ دستاویزی شواہد بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق بیلوے لمیٹڈ اور اردوان کے قریبی ساتھیوں کے درمیان 15  ملین ڈالر کی مبینہ منتقلی کی گئی ہے۔رہنما سی ایچ پی کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی کی 2 ہی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں منی لانڈرنگ یا پھر ٹیکس چوری شامل ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعت کی جانب سے مبینہ دستاویزات پیش کرنے پر ترک صدر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی ایچ پی کے نمائندے جھوٹے ہیں اور یہ دستاویزات بھی جعلی ہیں۔

وہاب ریاض کی شادی کی سالگرہ پر احمد شہزاد کے پیغام نے دھوم مچا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض حال ہی میں نیشنل ٹی ٹونٹی میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے اپنی شادی کی سالگرہ اہلیہ کے ساتھ نہیں منا سکے تاہم ان کے لیے یہ دن اتنا بھی برا نہیں رہا کیوں کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اس دن پر بھی خوش رہیں۔ وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹر پر شادی کی ایک تصویر شیئر کر کے خوبصورت پیغام کے ذریعے ان سے محبت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد وہاب ریاض کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی ان کی جانب سے پیغام ریکارڈ کروایا اور اپنے تاثرات بھی بیان کیے تاہم ان میں سے احمد شہزاد کا پیغام سب سے مزاحیہ تھا۔قومی ٹیم کے اوپنر نے اپنے پیغام میں پہلے وہاب اور انکی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور پھر کہا کہ بھابی، آپ 4 سالوں سے کیسے اسے برداشت کر رہی ہیں، آپ تو بہت جینئس ہیں کیوں کہ ہمیں تو آج تک اپنے بھائی کی سمجھ نہیں آئی، اگلی بار جب بھی ہم ٹور پر ملیں تو ہمیں بھی وہ ٹوٹکے بتائیے گا تاکہ ہم بھی وہاب کو جان سکیں۔

 

مقبوضہ کشمیر آمد پر دھونی کا بوم بوم شاہد آفریدی کے فلگ شگاف نعروں سے استقبال

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر فضاء بوم بوم شاہد آفریدی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، جس پرتنگ نظر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے حسب روایت کشمیریوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ اس سے قبل بھی گزشتہ برس موہالی میں لالہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہا تو وہ کشمیریوں کا شکریہ ادا کرنا نہیں بھولے تھے جس پر بھارتی حکام اور میڈیا تلملا اٹھا تھا، رواں برس پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دھول چٹائی تو سری نگر سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کھیلنے کی بات آتی ہے تو اسے صرف اسپورٹس کے زاویے سے نہیں دیکھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا فیصلہ ایک سفارتی اور سیاسی فیصلہ ہے۔ دھونی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر میں کھیلے جانے والے چنار کرکٹ پریمئر لیگ 2017 کے فائنل مقابلے کے اختتام پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ دھونی نے اس فائنل مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کرکٹ مقابلے کو دیکھنے کے لئے ا?نے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

موت کی افواہوں کے بعد عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتقال کی جھوٹی افواہ پھیلنے کے بعد معروف پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کرکٹر عمر اکمل کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ حال ہی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں عمر اکمل بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں، اور ان کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔ اس بات کی اطلاع جب عمر اکمل کو ملی تو انہوں نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ میں ٹھیک ٹھاک اور راولپنڈی میں ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

مائنس نہ پلس، فیصلہ ووٹ کرے گا، نواز شریف

کوئٹہ (صباح نیوز، آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرنوازشریف نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس کے لئے پوری قوم مارچ کرے گی ووٹ کی طاقت سے فیصلے ہونگے، مائنس پلس کا بہت کھیل ہوچکا جسے قوم پلس کرے کوئی اسے مائنس نہ کر سکے ،ناچنے گانے والے 2018میں فارغ ہوجائیں گے ، کروڑوں لوگ ووٹ دیتے ہیں پانچ لوگ گھر بھیج دیتے ہیں مائنس پلس کے کھیل کے بارے میں 2018 آخری فیصلہ کرنا ہوگا ، احتساب کے نام پر نوازشریف سے انتقام لیا جارہا ہے۔ نکال دیا نوازشریف کوسب اس پر شیم شیم کر رہے ہیں ۔ صادق اور امین کا فیصلہ وہ دے رہے جو آمروں کا حلف اٹھاتے رہے ۔ بلوچستان کے عوام نے بھی فیصلہ سنادیا کہ نوازشریف کی بیدخلی نامنظور ہے چھ ہیرے تلاش کر کے جے آئی ٹی بنائی ایک پیسہ کی خردبرد ثابت نہ کر سکے،عوامی فیصلہ کو کوئی پانچ رکنی اور مارشل لاءتبدیل نہیں کرسکتا نوازشریف اور محمودخان اچکزئی شانہ بشانہ ہیں ،جب پیسہ نہیں کھایا تو کیسے بیدخل کردیا ،مائنس ون فارمولے کی ناکامی پر تنخواہ نہ لینے پر نااہل کروادیا ، کوئٹہ جلد اسلام آباد سے منسلک ہوجائے گا ،زبانی جمع خرچ نہیں ہے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان برہان موٹر وے بناکر دکھا رہے ہیں یہ موٹر وے بہت جلدمکمل ہوجائے گی، سی پیک کا معاشی حب بلوچستان ہوگاجب آئے تھے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر طرف بلوے اور احتجاج ہوتے تھے جلد لوڈشیڈنگ مکمل طورپرختم ہوجائے گی۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عبدالصمدخان جب افغانستان گیا وہاں بہترین سڑکیں تھیں اور بولے کاش پاکستان میں بھی ایسی ہوں آج ہم ان کی نظریہ پر عمل کررہے ہیں آج افغان سے اچھی سڑکیں بلوچستان میں ہیں۔افغانستان بھی ترقی کرے محمود خان اپنے والد کی مشن پر چل رہے ہیں۔ نواز شریف کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے ۔پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور یہ وعدہ محمود خان کےساتھ ہے آج کوئٹہ آ کربڑی خوشی ہوئی ہے آپ کی محبت،خلوص بہادری کا قائل ہوں نواز شریف بلوچستان کے عوام کی بہادری کا قائل ہے آپ پاکستان کے اصلی رکھوالے ہیں قانون کی رکھوالی آپ میں ہے آمریت کا ہمیشہ مقابلہ کیا ہے میں اس کی تعریف کرتا ہوں بلوچستان کے لوگ سچے اور کھرے لوگ ہیں اور ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ نواز شریف کو آپ پر فخر ہے اور اس لیے سلام پیش کرنے آیا ہوں آپ نے نفرت پھیلانے والوں کا مقابلہ کیا۔دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اس کا قائل ہو کر سلام کرنے آیا ہوں ہاتھ اٹھا کر سلام قبول کرو۔بلوچستان میں چار سال سے جتنی ترقی ہوئی ہے تاریخ میں نہیں ملتی ہے چار سال قبل کسی ترقی کے اتار نہیں ہوتے تھے بلوچستان میں مثالی ترقی ہو رہی ہے گوادر سے کوئٹہ پہلے چوبیس گھنٹے میں پہنچتے تھے مگر آپ صبح فجر سے سفر شروع کرو تو ظہر کی نماز کوئٹہ میں پڑھ سکتے ہو۔مختصر عرصہ میں کوئٹہ کو اسلام آباد سے ملائیں گے کوئٹہ،ڈیرہ اسماعیل خان اور برہان ایک موٹر وے بن رہی ہے جس سے کوئٹہ سے اسلام آباد آٹھ گھنٹے میں پہنچ جائیں گے اور یہ جلد مکمل ہو جائے گی۔ بلوچستان کو سڑکوں کے ذریعے سندھ،پنجاب،کے پی کے چین سے مل رہا ہے اوریہ ہمارا وژن ہے جس پر عمل کر کے دکھایا ہے یہ زبانی باتیں نہیں عملی طور پر ہو رہا ہے جلد بلوچستان پوری دنیا سے ملے گا۔بلوچستان پاکستان کی ترقی کا مرکز ہوگا اورر گوادر اہم شہر ہوگا۔خان عبدالصمد خان نے ترقی کی بات کی تھی ہم اس پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔2013ءمیں پاکستان میں لوڈ شیڈنگ تھی بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فیکٹریاں،کارخانے اور کسان کا ٹیوب ویل بند تھے آج کسی نے ان سے پوچھا جنہوں نے پاکستان میں اندھیرے پیدا کیے چار سال پہلے ہر طرف احتجاج ہوتے تھے اور ٹائر جلاتے تھے لوڈ شیڈنگ کا رونا روتے تھے اس کا احتساب بھی کرو میرا احتساب کرتے ہو اور احتساب کے نام پر انتقام لے رہے ہو کسی کرپشن کے مرتکب نہیں ہوئے اور نواز شریف کو نکال دیا کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اورعوام بھی اس پر شیم شیم کررہے ہیں یہ بھی فیصلہ ہے وزیراعظم کو نکالنے کا تنخواہ نہ لینے کی وجہ ہے نواز شریف صادق،امین نہیں ہے اور فیصلہ انہوں نے کیا جو پی سی او کا حلف لیتے ہیں کوئٹہ کے عوام اعلان کررہی ہے کہ ہمیں یہ فیصلہ منظور نہیں ہے نواز شریف کو نا اہل کرنے کے خلاف فیصلہ پہلے ایبٹ آباد والوں نے دیا آج کوئٹہ والوں نے بھی سنادیا کہ نواز شریف کی بے دخلی منظور نہیں ہے چھ ہیروں کی جے آئی ٹی بنائی بینچ نے بار بار فیصلے کیے پاکستان کی تاریخ میں ایسافیصلہ کبھی نہیں ہوا۔ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہیں ہے فیصلہ دینا تھا تو اس بات پر دیتے کہ نواز شریف نے پانچ ہزار روپے سرکاری کھایا جب پیسہ نہیں کھایا تو کیسے وزیراعظم کو بے دخل کر سکتے ہو انہوں نے کہا کہ جب مائنس ون کا بہانہ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر باہر نکال دیا ملک ایسے فیصلوں سے تباہ ہوتے ہیں اور قسمت کھوٹی ہو جاتی ہے مائنس ون کا وہ کیا فیصلہ ہو گا جسے عوام پلس کر دیں۔ مائنس ون کوئینہیں مانے گا بلوچستان کے دوردراز علاقوں کو گیس پہنچ رہی تھی اور اس کے بعد نواز شریف کو نکال دیا گیا مگر اس کو ہر قیمت پر چمن تک پہنچائیں گے کچی کنال کو مکمل کیا۔ ستر ہزار زمین کو اس نے سیراب کیا ہے فیز ٹو میں ایک لاکھ چالیس ہزار کنال سیراب کرے گی 2018ءمیں عوام فیصلہ سنائے گی اور عوام ہمیں سرخرو کرے گی دوبارہ موقع ملے گا کوئٹہ کو پاکستان کا مثالی شہر بنائیں گے جو لاہور کراچی پشاور اسلام آباد سے کم نہیں ہوگا پشاور پہلے سے خراب ہو گیا ہے نیا پاکستان بن رہا تھا۔ کرکٹر نے کہا تھا کہ لاہور میں شہباز شریف نے جنگلہ بس بنائی ہے۔اب وہی جنگلہ بس پشاور میں بنانے کی کوشش کررہا ہے چار سال ہو گئے ابھی تک نہیں بنا سکا جبکہ شہباز شریف نے لاہور ملتان اور راولپنڈی میں بنا دی موقع ملے گا تو کوئٹہ میں بھی میٹروبس بنائیں گے بجلی اب ہمار ی ضرورت سے زیادہ ہے وقت قریب ہے پاکستان میں صفر لوڈ شیڈنگ ہوگی دہشت گردی کو ختم کیا کراچی کو ٹھیک کیا پورے ملک میں موٹر وے بن رہے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ جس کو عوام پلس کریں اس کو کوئی مائنس نہ کر سکیں۔ ووٹ سے آئیں اور جائیں کروڑوںووٹ دیتے ہیں پانچ لوگ گھر بھیج دیتے ہیں مائنس پلس کا کھیل بہت ہو چکا 2018ءمیں آخری فیصلہ کرنا ہوگا جس کو صرف 20 کروڑ عوام تبدیل کر سکیں پاکستان میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنائیںووٹ کا تقدس بحال کریں گے پورے پاکستان نے ووٹ کے تقدس کے حق میں ووٹ دیا ہے بلوچستان کے عوام جس کے ساتھ ہوتے ہیں پاکستان کے عوام بھی اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ناچنے گانے والے 2018ءمیں فارغ ہو جائیں گے پوری قوم قانون کی حکمرانی کے لیے مارچ کرے گی ووٹ کے تقدس کے لیے ہمارا ساتھ دینا ہوگا تاکہ وہ ستر سال کی تاریخ دوبارہ دہرائی نہ جائے،ہفتہ کو میاں نوازشریف جب جلسے سے خطاب کے لیے آئے تو انہوں نے ڈائس پر موجود بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔شتونخوا ملی عوامی پارٹی آج ایوب اسٹیڈیم میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 

پاکستان اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھا :اوباما

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔یاد رہے کہ 2011 میں بارک اوباما کے دورِ صدارت میں امریکی اسپیشل فورسز کی جانب سے ایبٹ آباد میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ 2017 کے دوران اوباما سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے اسامہ کو چھپایا ہوا تھا یا اس کی موجودگی سے ناواقف تھا؟جس پر اوباما نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھی۔اس سمٹ میں سپرماڈل ناو¿می کیمپ بیل، مکیش امبانی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد یہ اوباما کا بھارت میں پہلا خطاب ہے۔دوسری جانب ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ سے بات چیت میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے مسلمان شہریوں کو بھارتی ہونے کا احساس دلانا چاہیے۔