Yearly Archives: 2017
اپنی پارٹی بنانے کا اعلان
شدت پسندی نامور اور قومی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے
وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معایدے کے تمام نکات پر جلد عملدرآمد کیا جائے
ملزما ن کے قبضے سے 9پستول ، 2جی تھری رائفل، 18میگزیز
جاوید ہاشمی کا (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان
میا ں صاحب چاہیں تو چوری شدہ مال واپس کرکے رحم کی اپیل کر سکتے ہیں
بانی ایم کیوایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم ”آنسو“ ریلیز۔۔۔سلمان احمد کی خصوصی گفتگو میں اہم انکشافات
مرحوم نعت خواں جنید جمشید کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ‘آنسو’ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی۔جنید جمشید کی زندگی پر مبنی ڈاکیو مینٹری فلم ‘آنسو’ مشہور بینڈ ‘جنون’ کے گٹارسٹ سلمان احمد نے بنائی ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس فلم میں انھوں نے وہ کام مکمل کیا ہے جو جنید جمشید کی اچانک موت کی وجہ سے ادھورا رہ گیا تھا۔سلمان احمد نے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کی کچھ یادیں شیئر کیں اور بتایا کہ جنید جمشید اور وائٹل سائن بینڈ کے ساتھ ان کا سفر بہترین تھا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکتے۔انہوں نے بتایا کہ ‘وائٹل سائن کی پہلی البم کالج کے زمانے میں ریلیز ہوئی تھی اور میں اس میں شریک تھا، ‘دل دل پاکستان’ ہماری پہلی البم کا گیت تھا جس کے بعد ہمیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے وزیراعظم ہاو¿س میں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا جو ہمارے پورے بینڈ کے لیے باعث فخر تھا۔
سلمان احمد نے مزید کہا کہ جب جنید جمشید نے اپنی زندگی کا رخ تبدیل کیا تو انہیں کوئی تعجب نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کو اسلامی تعلیمات میں شروع سے ہی دلچسپی تھی، میں انہیں ‘اسلامک ہسٹری سرچ انجن’ سمجھتا تھا کیونکہ انہیں اسلامی تاریخ کے حوالے سے سب کچھ معلوم ہوتا تھا۔سلمان احمد نے کہا، بعد ازاں جنید جمشید کا رجحان آہستہ آہستہ فکر آخرت کی طرف ہوگیا اور وہ روحانی سفر پر گامزن ہوگئے لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے کبھی اپنے دوستوں کو نہیں چھوڑا جب کہ اس طرح تبدیل ہونا آسان نہیں ہوتا کیونکہ لوگ اس وقت تنقید کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، لیکن اس سب کے باوجود جنید جمشید نے دینوی اور دنیاوی سفر کو بخوبی نبھایا۔جنید جمشید کی موت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، ‘میں خود ایک فلائٹ میں موجود تھا جب مجھے انٹرنیٹ کے ذریعے پتہ چلا کہ جنید جمشید ایک طیارہ حادثہ میں دنیائے فانی سے کوچ گئے۔دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ‘اس خبر کے بعد میں ہل کے رہ گیا، مجھے ایسا لگا کہ ہمارا 30 سالہ سفر دفن ہوگیا، پھر اس کے بعد میں نے سوچا کہ یہ سال میں اپنے دوست کے نام وقف کروں گا اور میں نے دستاویزی فلم ‘آنسو’ بنائی۔ڈاکیومنٹری فلم ‘آنسو’ مشہور صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی نظم ‘کدی آ مل یا پیاریا’ پر ترتیب دی گئی ہے۔

ناچنے گانے والے فا رغ ،آمروں سے حلف لینے والوں نے صادق ،امین کا فیصلہ کیا،نواز شریف کی کپتان پر شدید تنقید
کوئٹہ(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ان سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے اور صادق و امین کا فیصلہ وہ کررہے ہیں جنہوں نے آمروں سے حلف لیا۔میاں نوازشریف جب جلسے سے خطاب کے لیے آئے تو انہوں نے ڈائس پر موجود بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔نوازشریف نے کہا کہ محمود اچکزئی سے نظریاتی اتفاق ہے، پشتونخوا میپ اور مسلم لیگ (ن) نظریاتی رشتے میں منسلک ہیں، مجھے نظریہ ہمیشہ عزیز رہا ہے، نظریہ کبھی نہیں چھوڑتا اور نہ چھوڑا، میری ساری سیاست نظریئے پر ہی رہے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی ہورہی ہے، افغانستان سے بھی اچھی سڑکیں بلوچستان میں ہیں، ا?ج بلوچستان میں پچھلے چار سالوں سے جو ترقی ہورہی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، صوبے میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھ رہا ہے، آج سے 4 سال پہلے کا منظر عوام کو یاد ہے، بلوچستان کےا ندر کچھ بھی نہیں ہوتا تھا، یہاں ترقی کے کوئی آثار نہیں تھے۔مائنس ون کا بہانہ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرفارغ کر دیا گیا۔لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا۔ناچنے گانے والے اگلے الیکشن میں فا رغ ہو جا ئینگے۔آمروںسے حلف لینے والوں نے صادق اور امین کا فیصلہ کیا۔