سعودی مفتی اعظم نے مسلم اُمہ کو ” خبردار “ کر دیا

ریاض(اے این این) سعودی عرب کے مفتی اعظم لشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے خبر دار کیا ہے کہ القاعدہ اور داعش جیسے گروہ مسلم امہ اور عرب ممالک کےلئے بڑا خطرہ ہیں، فرقہ وارانہ ملیشیاو¿ں کی تشکیل کے ذریعے عرب ممالک کے قومی اور سماجی دھاروں میں فرقہ واریت کے بیج بوئے جا رہے ہیں دشمن خانہ جنگیوں کی راہ ہموار کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم، ریسرچ و افتا کونسل کے چیئرمین اور سعودی عرب کے علما بورڈ کے سربراہ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے سعودی علما کونسل کی تین نکاتی نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علما کونسل علمی، تکنیکی اور ابلاغی میدان میں اپنی توجہ مرکوز کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز علما کونسل کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہاکہ نئی حکمت عملی سے علما کونسل اپنے طے شدہ اہداف و مقاصد کے حصول تک پہنچنے میں کامیاب رہے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ علما کونسل کو معاشرے کے تمام طبقات اور ہرعمرکے افراد سے جامع مذاکرات شروع کرنے اور عوامی طبقات سے رابطے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ کونسل کے پروگرام میں تکنیکی پہلو سے جدت لانے کے نتیجے میں ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔اخبار الریاض کے مطابق مفتی اعظم نے الریاض فورم میں گفت و گو کرتے ہوئے مسلم امہ اور عرب ممالک کو درپیش چیلنجز بالخصوص داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے لاحق خطرات سے بھی خبردار کیا۔سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ فرقہ وارانہ ملیشیاو¿ں کی تشکیل کے ذریعے عرب ممالک کے قومی اور سماجی دھاروں میں فرقہ واریت کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ دشمن عرب ملکوں میں آبادیاتی تبدیلی کی مذموم سازشوں کو آگے بڑھا کر فرقہ وارانہ خانہ جنگیوں کی راہ ہموار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانوں میں فروعی اختلافات قدرت کا اصول ہیں۔ کسی بھی قوم اور طبقے میں ایک ہی مسئلے پر مختلف خیالات رکھنے والے افراد پائے جاتے ہیں۔ ہمارے دلوں میں دوسروں کی آرا کے احترام کے لیے بھی جگہ ہونی چاہیے تاکہ بات چیت اور ڈائی لاگ کا کلچر پروان چڑھ سکے۔

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کیا کر رہی ہے….مصطفی کمال نے سارا کچاچھٹا کھول کر رکھ دیا

پشاور (آئی این پی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے مورچوں کی لڑائی ہے، شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی 22 برس سے کام کررہی تھی، پاک سرزمین پارٹی میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں۔چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں22برسوں سے دہشت گردی ہورہی ہے، کراچی دہشت گردی میں را ملوث ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے۔مصطفی کمال کاکہناتھاکہ سلیم شہزاد ہمارے لئے نہیں آئے اورپارٹی میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ کچھ اور لوگ بھی ایسے ہیںجن کی ہماری پارٹی میں جگہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اگلے مورچے کی لڑائی ہے لیکن سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیں ڈیبیٹ کرنی ہے لڑائی نہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں سات ڈویڑنز میں صدور کا انتخاب کررہے ہیں۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سمیت عالمی اداروں میں پاکستان سرخرو….دشمن منہ تکتا رہ گیا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے‘ ٹرمپ انتظامیہ نے آنے والے وقت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے‘پاکستانی معیشت کو امریکہ میں سراہا جا رہا ہے‘آئی ایم ایف اورورلڈبینک سمیت عالمی اداروں کی پاکستان سے متعلق مثبت رائے ہے۔ وہ منگل کو یہاں پاکستانی صحافیوں کے اعزازمیں الوداعی ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کچھ برسوں میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی۔امریکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے آنے والے وقت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو امریکا میں سراہا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف اورورلڈبینک سمیت عالمی اداروں کی پاکستان سے متعلق مثبت رائے ہے۔.

ایم کیو ایم کس اہم پارٹی میں ضم ہو گی …. اہم ترین انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی میں ضم ہوسکتی ہے کیونکہ وہ قومی سطح پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مشرف چاہتے ہیں ایم کیو ایم ان کی پارٹی میں آجائے وہ خود ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس وقت ایم کیو ایم ملک مین ایک متنازع پارٹی بنی ہوئی ہے اور ان کی سربراہی کرنا قومی سطح سے ہٹ کر ایک صوبائی سیاست بن جائے گی۔ انہوں نے پرویز مشرف کے ساتھ ملاقات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان سے دوران ملاقات مسلم ن لیگ کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی تھی اور رہی بات پانامہ کیس کی تو اس کا فیصلہ عنقریب بڑے ثبوتوں کی بنیاد پر ہوگا۔

زرداری،عشرت العباد اور رحمان ملک کی دبئی میں ملاقات ….اندرونی کہانی منظر عام پر

دبئی (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں سابق گورنر عشرت العباد نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک دبئی میں موجود ہیں جو عنقریب پاکستان واپس آئیں گے۔

افسر شاہی محدود …. مئیرز کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے میئرز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمی لاہور اور چھ میونسپل کارپوریشنز کے میئرز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں اس فیصلہ سے افسر شاہی اور ارکان اسمبلی کی اجارہ داری محدود ہو جائے گی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 ءکے تحت تشکیل دئیے گئے، بلدیاتی اداروں میں فنکشنز کے حوالے سے پیدا ہونے والے تضادات بھی اس فیصلے سے ختم ہو جائینگے، جس کے مطابق جن شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں نہیں بنائی گئیں وہاں صفائی ستھرائی کے امور بلدیاتی اداروں کے پاس ہیں جبکہ سات بڑے شہروں میں کمپنیوں کے باعث صورتحال مختلف ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق میئرز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی سربراہی ملنے اور نئے بلدیاتی اداروں کے عمل دخل کے باوجود سابق مقامی حکومتوں سے ہونے والے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جن کو ایکٹ میں تحفظ فراہم کیا جا چکا ہے اور ان معاہدوں کو منسوخ نہیں کیا جا سکے گا۔

سابق گورنر سندھ کس سیاسی جماعت میں جائیں گے؟؟؟اہم خبر

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلیم شہزاد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔پیرکی صبح دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت سلیم شہزاد نے کہاکہ دبئی میں قیام کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سے رابطہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔ دبئی میں دیگر اہم سیاسی رہنماﺅں سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، اس موقع پر انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق گورنر سابق کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

روٹی کیوں جلائی …. ایک اور کمسن طیبہ منظر عام پر آ گئی

بچیانہ(نمائندہ خبریں)روٹی کیوں جلائی۔ مالکن کا کم سن ملازمہ پر تشدد۔جان سے ماردینے کی کوشش میں ملازمہ شدید زخمی ۔ انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر625گ ب جگاتن کے محنت کش محمد اسلم کی 14سالہ بیٹی رضیہ بی بی اپنے والدین کا سہارا بننے کیلئے رضا گارڈن فیصل آباد کے رہائشی محمد طیب کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی تھی جس نے گھریلو مالکن پر الزام علائد کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں کھانا پکاتے ہوئے روٹی جل جانے کے باعث طیب کی بیوی حناءآگ بگولہ ہوگئی اور اسے اپنے عتاب کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس سے خوفزدہ ہوتے ہوئے کم سن ملازمہ خوف کے مارے چھت پر بھاگ گئی تو حناءاسے سیڑھیوں سے کھینچتی ہوئی نیچے لے آئی جس کے باعث اس کے جسم اور ٹانگوں پر رگڑیں آگئیں ۔نیچے لاتے ہی طیبہ کی اہلیہ حناءنے ٹوٹی ہوئے شیشے کی بوتل کے ساتھ رضیہ کے ہاتھوں کو شدید خمی کردیاجس کے بعد بھی جب حناءکا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے چھری رضیہ کے ماتھے پر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوکر لہو لہان ہوگئی ۔ کم سن ملازمہ رضیہ نے اپنے والدین کے ہمراہ میڈیاکو بتایا کہ بدترین تشدد کے بعد اس نے دیوار پھلانگ کر وہاں سے راہ رار اختیار کی اور اپنے والدین کے پاس پہنچی جنہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے درندہ صفت مالکن کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خواب میں ناپسندیدہ برتن مت دیکھیں ورنہ ایسا ہو جائیگا کہ آپ کو لوگ ڈھونڈتے رہ جائینگے

جب کوئی انسان خواب میں ناپسدیدہ برتن مثلاً سونے یا چاندی کے برتن میں کھائے تو یہ قرضوں میں حد سے زیادہ زیادتی پر دلیل ہے اور لوگوں کے درمیان کھانا خوائش کی علامت ہے اور نگلنے والی چیز کو چپانا کام میں لا پرواہی برتنے کی دلیل ہے اور چپانے والی چیز کو لگلنا دین اور اجل (موت) کے قریب ہونے پر دلیل ہے۔ اگر کھانے کا ذائقہ بہتر ہوا ہے تو یہ باطن کی درستگی پر دلیل ہے اور اگر ترش اور کڑوا ہوا ہے تو یہ اعمال اور ازواج کی تبدیلی پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دائیں ہاتھ سے کھانا کھایا ہے تو سنّت کی پیروی کرے گا اور اگر بائیں ہاتھ سے کھایا ہے تو دشمن کی فرمانبرداری کرے گا اور دوست پر ظلم کرے گا اور اگر کھانے کا لقمہ کسی دوسرے کے ہاتھ سے لیا ہے تو عفّت و پاکداحی اور توکل کا مقام نصیب ہو گا ، یا پھر بیمار ہو گا اور عاجز ہوگا اور اگر معمولی قسم کا کھانا کھایا ہے تو اس کا مرتبہ کم ہو گا اور کدو کا کھانا ہدایت ، اتباع سنّت اور ذہانت کی دلیل ہے اور جو دیکھے کہ اس کو کسی نے صبح کے کھانے کی دعوت دی ہے تو یہ سفر بعید پر دلیل ہے اگر اس کو مطلق کھانے کی دعوت دی ہے تو وہ مشقت سے راحت پائے گا۔ اگر اس کو کسی نے رات کے کھانے کی دعوت دی ہے تو وہ کسی آدمی کو دھوکہ فریب دے گا، اس سے پہلے کہ وہ اس کو دھوکہ دے اور جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کھانا کھایا ہے اور وہ ہضم بھی ہوا ہے تو وہ اپنے پیشہ اور کاروبار میں دوڑ دھوپ کرنے پر حرص کرے گا اور جو شخص دیکھے اس نے اپنا گوشت کھایا ہے تو وہ اپنے جمع شدہ مال میں سے کھائے گا، اگر دیکھے کہ کسی دوسرے کا گوشت کھایا ہے تو اگر وہ گوشت کچا تھا تو وہ اس کی یا کسی اور شخص کی غیبت کرے گا اور اگر گوشت پکا ہوا یا بھنا ہوا تھا تو وہ غیر کا مال کھائے گا۔

راحت فتح برٹش ایشین ٹرسٹ کے خیرسگالی سفیر مقرر

لندن (شوبز ڈیسک)سریلے گیتوں اور مدھر دھنوں سے محبت کا پیغام پھیلانے والے استاد راحت فتح علی کو ایک اور اعزاز ملا ہے، راحت فتح علی کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا خیرسگالی کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔برٹش ایشین ٹرسٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو برطانوی شہزادے چارلس نے قائم کیا ہے، یہ ادارہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔راحت فتح علی خان کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کیے جانے کے موقع پر لندن میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شہزادہ چارلس، ٹینس چیمپئن بورس بیکر اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔