یوراج سنگھ اور رنبیر کی انوکھی داستان

نئی دہلی(ویب ڈیسک) مہندرا سنگھ دھونی کے بعد اب بھارتی آل راو¿نڈر یوراج سنگھ پر بھی فلم بنے گی، اس سلسلے میں اداکار رنبیر کپور سے یوراج سنگھ کا کردار نبھانے کیلیے رابطہ کیا گیا ہے۔آل راو¿نڈرنے اپنی زندگی میں مختلف اتار چڑھاو¿ کا سامنا کیا، وہ کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہے، ان کی کہانی میں ایسا مصالحہ موجود ہے جس پر فلم بنائی جاسکے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا کردار ادا کرنے کیلیے رنبیر کپور کا نام سامنے آیا ہے، انھیں اس حوالے سے باقاعدہ آفر بھی کردی گئی جس میں انھوں نے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔رنبیر کپور کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ رنبیر کو ایسی آفرز موصول ہوئی ہیں مگر انھوں نے ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا اب دیکھتے ہیں کہ وہ آگے اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوراج سنگھ خود اپنا کردار اکشے کمار کو ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انڈر ورلڈڈان داﺅد ابراہیم کی زندگی بارے اہم انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور بہت جلد انڈر ورلڈ کے ڈان داو¿د ابراہیم کی زندگی پر بننے والی فلم ‘حسینہ’ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی ہے۔جب اس فلم میں شردہا کپور کے مزکزی کردار کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں، تو سب کا یہی کہنا تھا کہ وہ اس کردار کے لیے کافی چھوٹی ہیں اور شاید ان پر یہ رول اچھا نہ لگے، تاہم فلم کے پہلے پوسٹر نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد ٹھہرا دیا۔اس پوسٹر کو شردہا کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا، جس میں مداحوں کو ان کا نیا روپ دیکھنے کو ملاخیال رہے کہ شردہا کپور سے قبل اس فلم میں حسینہ کے کردار کی آفر دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو کی گئی تھی، تاہم مصروف شیڈول کے باعث انہیں فلم میں اداکاری سے معذرت کرنی پڑی۔فلم ‘حسینہ: دی کوئین آف ممبئی’ میں شردہا کپور کے بھائی سدہانتھ کپور داو¿د ابراہیم کا کردار جبکہ انکور بھاٹیہ شردھا کپور کے شوہر کا کردار کر رہے ہیں۔اپوروا لاکھیا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال 14 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ شرد ھا کپور نے اپنی فلم ‘باغی’ میں شاندار ایکشن سینز فلمائے تھے اور توقع ہے کہ اس فلم میں ان کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار…. میڈیا مینجر پر الزامات کی بارش

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہی میڈیا منیجر ایشانت اروڑا پراہم معلومات افشا کرنے کا الزام عائد کردیا ہے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشانت کے بدستور معزول بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر سے رابطہ ہے اور وہ ان کے لیے کھلاڑیوں کی مخبری بھی کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے 2 سینئر کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی کے حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میڈیا منیجر ہمارے لیے چیزوں کو آسان کرنے کے لیے موجود ہے یا پھر وہ ہمیں ہی پریشان کرنے پر مامور ہیں، اس وقت کھلاڑیوں میں عدم اعتماد کی فضا ہے کہ کون اندر کی خبریں بیرونی دنیا میں لیک کررہا ہے۔کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میڈیا منیجر اروڑا ہرجگہ پر موجود ہوتے اور وہی ساری باتیں باہر پہنچاتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اروڑا بدستور انوراگ ٹھاکر کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو ہینڈل کررہے ہیں۔ دوسری جانب ایشانت اروڑا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

پاک فضائیہ کی اہم پیش رفت …. جے ایف سیون تھنڈر بارے حیرت انگیز انکشاف…. دشمن کا سکھ چین برباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ اپریل 2017 میں نئے جے ایف سترہ بی لڑاکا طیاروں کو باقاعدہ شامل کرلے گی جس کے ساتھ ہی جے ایف سیون تھنڈر لڑاکا طیاروں کے جدید ترین بلاک تھری طیاروں کی تیاری کا کام شروع کردیا جائے گا، یہ جہاز چنگڈو ایروسپیس کارپوریشن اور پاک فضائیہ نے مل کر تیار کیا ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ جدید ترین ماڈل بلاک تھری تیار کرے گا جس کے لئے ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے اس حوالے سے منظوری دیدی گئی ہے اور حکومت نے ضروری بجٹ بھی مختص کردیا ہے۔ اس سے قبل جے ایف سترہ بلاک ون دو ہزار سات جبکہ جے ایف سترہ بلاک ٹو دو ہزار تیرہ میں شروع کئے گئے تھے۔اپ گریڈ کئے گئے ماڈل میں جدید ترین ایوی اونکس سسٹم، ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔بلاک تھری کے فریم، ایوی اونکس اور کاک پٹ کے علاوہ بھی مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایکٹو الیکٹرانکلی سکینڈ ایرے ریڈار، ہیلمنٹ ماونٹڈ ڈسپلے اینڈ سائٹ سسٹم کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔

ایران صدر کے صبرکا امتحان نہ لے…. نائب صدر کی تنقید

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے صبر کا امتحان نہ لے۔ ایران کو یہ ادراک کرنا ہوگا کہ وائٹ ہاو¿س میں اب براک اوباما نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی کو ایک انٹرویومیں مائیک پنس نے کہاکہ بہتر ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے صبر اور عزم کا امتحان نہ لے۔ ایران کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وائیٹ ہاو¿س میں اب ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں،ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ءمیں طے پائے ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر معاہدے اور نئی امریکی حکومت کی جانب سے اس معاہدے بارے پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں نائب صدر نے کہا کہ ’ایرانیوں نے عالمی برادری کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری انتظامیہ اس سمجھوتے کو بدترین قرار دیتے ہیں،اگرچہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کی پاسداری کرے گی مگر نائب صدر پینس نے اس حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کیا اور کہا کہ وقت آنے پر ہی فیصلہ کریں گے کہ آیا ہم اس معاہدے کو برقرار رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔ایک سوال کے جواب میں مائیک پینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیش آنے والے دنوں میں فیصلہ کریں گے کہ ایران کے جوہری پروگرام پرسمجھوتے کے بارے میں انہیں کیا فیصلہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں صدر اپنے مشیروں سے بھی رائے لیں گے۔ مگر میں ایران کو یہ پیغام دوں گا کہ وہ اپنی معاندانہ سرگرمیوں کا بار بار جائزہ لے۔

امریکا خطرے میں ہے اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ ٹرمپ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج پر ہو گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے سرحدی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکہ آنے والے لوگوں کی محتاط طریقے سے جانچ کریں۔انھوں نے کہا کہ عدالتیں ہمارا کام مشکل بنا رہی ہیں‘ اور اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج کو اٹھانا پڑے گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔اپنی ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ میں نے ہوم لینڈ سکیورٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہمارے ملک میں آنے والے افراد کو محتاط ہو کر جانچ پڑتال کریں۔یقین نہیں آتا کہ ایک جج نے ملک کو خطرے میں ڈالا ہے۔ اگر کچھ ہوا تو انہیں اور عدالت کو ذمہ دار ٹھہرائیں۔ لوگ ملک میں آ رہے ہیں۔ یہ برا ہے۔

عامر باکس آفس کے کنگ نہیں ہیں…. اہم انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں ریکارڈ توڑ کمائی کرنے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ فلم ”دنگل“ اور ”پی کے“ کے ریکارڈ توڑ بزنس کے باوجود باکس آفس کا کنگ نہیں ہوں۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار ہیں جن کی فلم”دنگل“ 385 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ بنا چکی ہے جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کو باکس آفس کا کنگ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ نے خود کو باکس آفس کنگ ہونے سے انکار کردیا ہے۔عامر خان کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں نے آج تک کوئی بھی فلم بزنس کے لیے نہیں سائن کی بلکہ جو بھی اسکرپٹ میرے دل کو چھوا اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری جب کہ میں نے ” تارے زمین پر“،” تھری ایڈیٹس“، ”رنگ دے بسنتی“ اور ”سرفروش“ سائن کی تو یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ فلمیں اچھا کاروبار کریں گی۔بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ”دنگل“ سے متعلق کہا کہ میں نے فلم میں عمردراز اور بھاری بھرکم پہلوان کا کردار نبھایا جس کی کہانی رومانوی نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی ایسا گیت ہے لیکن پھر بھی فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ”دنگل“ اور ”پی کے“ کے ریکارڈ توڑ بزنس کے باوجود میں باکس آفس کا کنگ نہیں ہوں بلکہ میں صرف اپنی بیوی (کرن راو¿) کا کنگ ہوں۔واضح رہے کہ عامر خان کی”دنگل“ 385 کروڑ کمائی کے ساتھ پہلے اور ”پی کے“ 340 کروڑ بزنس کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم ہے۔

شہزادہ چارلس نے راحت علی خان کو اہم عہدہ دیدیا …. جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ چارلس نے گلوکار راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر برائے ”چیریٹی“ مقرر کردیا۔برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے چوتھے سالانہ عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں شہزادہ چارلس نے بھی شرکت کی جب کہ راحت فتح علی نے مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کے گیت”تیرے بن نہیں لگدا دل“ پر شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔اس موقع پر شہزادہ چارلس نے راحت فتح علی کے فن موسیقی کو سراہتے ہوئے انہیں برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر برائے ”چیریٹی“ بنانے کا اعلان کیا جب کہ راحت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ چارلس سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔