پاک ویسٹ انڈیزسیریزاہمیت اختیارکرگئی

لاہور (نیوزایجنسیاں ) آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے ، ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے دو سابق ورلڈ چیمپئنز کے درمیان مقابلہ سخت ہوگیا۔ آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری کر دی ، ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نواسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ کالی آندھی ستاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔ دو سابق ورلڈ چیمپئنز کے درمیان ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو کر صرف دو رہ گیا۔ اپریل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔ سیریز ہارنے والی ٹیم کے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ ورلڈ کپ دوہزار انیس میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی ، تیس ستمبر دو ہزار سترہ تک رینکنگ میں شامل ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی۔

لارابھی بھارتی بلے باز کوہلی کی صلاحیتوں کے معترف نکلے

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بیٹسمین برائن لارا نے بھی ویرات کوہلی کے گن گانا شروع کردیے۔برائن لارا کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کی موجودہ نسل میں ویرات کوہلی سب سے بہترین اور ان کا بیٹنگ کا اپنا ہی ایک انداز ہے، میں ان کا کسی بھی دوسرے پلیئر سے کوئی موازنہ نہیں کرسکتا۔، قیادت میں بھی ان کا اپنا ایک اسٹائل ہے جوکہ اب تک کافی متاثر کن بھی ثابت ہوا ہے۔برائن لارا نے اپنے دوست سچن ٹنڈولکر کو اپنی میراث نوجوان بھارتی کرکٹرز کو منتقل کرنے کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ سچن ٹنڈولکر نے جس معیار کی کرکٹ کھیلی وہی جوش و جذبہ انھوں نے نوجوان ہموطنوں میں بھی منتقل کیا جوکہ اسے آگے لے کر چل رہے ہیں۔

لنکن کپتان آسٹریلیا کیخلاف ٹی20سیریزسے آﺅٹ

کولمبو(نیوزایجنسیاں) سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز ٹخنے کی انجری سے دوچار ہونے پر آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچز سے باہر ہوگئے۔سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز ٹخنے کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20 ٹور سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میں میچ وننگ پرفارمنس پیش کرنے کے دوران اس تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔، اس وقت بھی ان کے بغیر ہی ٹیم جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کھیل رہی جس میں اسے مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز رواں ماہ ہی شیڈول ہے، جس کیلیے میتھیوز کی جگہ قائم قام کپتان کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

سچن بھی پاکستانی ویمن کرکٹرزبسمہ اور ثناءمیرکے گن گانے لگے

ممبئی(اے این این) ٹنڈولکر پاکستانی خواتین کھلاڑیوں بسمہ معروف اور ثنا میر کی صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے آغاز کے موقع پر اپنے خصوصی کالم میں دونوں پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے کے ساتھ کہا کہ کرکٹ میں خواتین کو برابری کی بنیادوں پر مواقع مہیا کئے جارہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا ”پاکستان میں دہشتگردی “ بارے حیران کُن انکشاف

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی میڈیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سرحدی علاقوں میںہر قسم کے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت آج سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے گئے اور عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے ،پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے ، پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات ند ہونے چاہیں۔معروف امریکی اخبار” واشنگٹن پوسٹ “میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ،پاکستان میں القاعدہ کی قیادت کی موجودگی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات پاکستان اور امریکہ کی انٹیلی جنس کمیونٹی کے درمیان بے جوڑ تعاون جس کے تحت حالیہ برسوں میں القاعدہ کے بڑی تعداد میں لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا کو ختم کرسکتا ہے ۔ بد نام زمانہ القاعدہ کے رہنما ابو زبیدہ ، رمذی بن الشعیبی، خالد شیخ محمد اور یونس الموریطانی کو پاکستان کے موثر تعاون کے باعث گرفتار کیا گیا تھا ۔ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جارج ٹینیٹ سمیت سینئر امریکی حکام نے بھی القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد نیٹ ورکس کا کھوج لگانے کے لئے شاندار پاکستانی تعاون کی توثیق کی ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے سرحدی علاقے میں کسی بھی قسم کے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لئے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت آج پاکستان کے سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے ۔ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے ساتھ پاکستان پہلے اقتصادی بحالی کے راستے پر چل رہا ہے ۔ امید ہے کہ پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے گا ۔

یوراج پر فلم کیلئے ادارکار رنبیرکپور سے رابطہ

نئی دہلی ( نیو ز ا یجنسیا ں ) مہندرا سنگھ دھونی کے بعد اب بھارتی آل راو¿نڈر یوراج سنگھ پر بھی فلم بنے گی، اس سلسلے میں اداکار رنبیر کپور سے یوراج سنگھ کا کردار نبھانے کیلیے رابطہ کیا گیا ہے۔آل راو¿نڈرنے اپنی زندگی میں مختلف اتار چڑھاو¿ کا سامنا کیا، وہ کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہے، ان کی کہانی میں ایسا مصالحہ موجود ہے جس پر فلم بنائی جاسکے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا کردار ادا کرنے کیلیے رنبیر کپور کا نام سامنے آیا ہے، انھیں اس حوالے سے باقاعدہ آفر بھی کردی گئی جس میں انھوں نے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔رنبیر کپور کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ رنبیر کو ایسی آفرز موصول ہوئی ہیں مگر انھوں نے ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا اب دیکھتے ہیں کہ وہ آگے اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوراج سنگھ خود اپنا کردار اکشے کمار کو ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں

نیتھن آسٹل کی زیادہ سنچریوں کاریکارڈٹیلرنے برابرکردیا

ہیملٹن (اے پی پی) مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر نے ون ڈے میں نیتھن ایسٹل کا نیوزی لینڈ کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں حاصل کیا32 سالہ ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 13 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی 16 ویں سنچری ہے، اس طرح انہوں نے ون ڈے نیتھن ایسٹل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، سابق بلے باز نتیھن ایسٹل نے 223 ون ڈے کھیل کر 16 سنچریاں سکور کیں، مارٹن گپٹل 11 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فری کک پر27واں گول،میسی نے ایک اورریکارڈبرابرکردیا

بارسلونا(نیوزایجنسیاں) ا سپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ برابر کردیا۔ایتھلیٹک بلباو¿ کیخلاف بارسلونا کی 0-3 سے کامیابی میں ارجنٹائنی اسٹرائیکر نے گول داغ کر کلب ریکارڈ برابر کرلیا، یہ فری کک پر کلب کیلیے ان کا 27واں گول شمار ہوا۔، ان سے قبل سابق ڈچ فٹبالر رونالڈ کوئیمین بھی اسی انداز میں بارسلونا کیلیے تمام ایونٹس میں اتنی ہی بار گیند کو جال میں پہنچاچکے ہیں۔بارسلونا کیلیے پیکو السیسار اور الیکس ویڈال نے بھی ایک ایک گول بنایا، بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر فائز ہے

شکیل آفریدی کی رہائی, امریکی انتظامیہ کو بڑی پیشکش

اسلام آباد (اے این این+ این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے ہم اس معاملے کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ کسی کے لیے پرخاش کا باعث بنے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک اعلی پاکستانی سفارت کار نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ حکومت، اسامہ بن لادن کی تلاش میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی جعلی مہم چلانے والے ڈاکٹر آفریدی کی رہائی کے متعلق نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔خارجہ امور پر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ ہم اس معاملے کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ کسی کے لیے پرخاش کا باعث بنے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ صدر ٹرمپ کے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈاکٹر آفریدی کی رہائی کے لیے دبا و¿میں اضافہ ہو گیا ہے۔تاہم فاطمی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ سے ان کی اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اوباما انتظامیہ نے بھی آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے انہیں واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اس شخص نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ قانون کے تحت برتا کیا جا رہا ہے۔طارق فاطمی نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو ان سات مسلم اکثریتی ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن کے شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے دورے میں ان کے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری اور مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ڈاکٹر آفریدی ان دنوں پشاور کی ایک جیل میں 33 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر امریکہ سے بات کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں، سرحدی خلاف ورزیوں اور انتہاہ پسندی کی حمایت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں طارق فاطمی نے کہا کہ بھارت پہلے خود پاکستان میں اپنے حاضر سروس فوجی افسران بھیج کر دہشت گردی کروانا بند کرے ¾ بھارت کا کوئی بھی پڑوسی ملک اس کی انتہاہ پسندی سے محفوظ نہیں ہے، بھارت نے تمام پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ کی حمایت کی ہے۔

بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتے, اہم اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے، بھارت کے تمام تر مظالم بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کے مقصد سے نہیں ہٹا سکے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں خوں ریزی روکے اور اقوام متحدہ کی زیرنگرانی آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کرائے۔وزیراعظم نوازشریف نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں سب سے پرانا تنازع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں منظم بھارتی ریاستی دہشت گردی اور قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے پیلٹ گن کے استعمال سے 150کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،12ہزار افراد غیرقانونی قید میں ہیں۔سینئر حریت رہنماﺅں کو گرفتار یا نظر بند کیا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کی قربانیوں اور جرا¿ت پر سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی مو¿قف پر قائم رہے گا، خطے میں خوشحالی کا خواب مسلہ کشمیر کے حل تک پورا نہیں ہوگا۔