وزیر قانون کے استعفے کے بعد حکومت اور دھرنا قیادت میں مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد حکومت اور دھرنا قیادت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اور 6 نکاتی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے دھرنا جلد ختم کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور دھرنا قیادت میں معاملات طے پا گئے۔ حکومت سے معاہدے کے بعد دھرنا قائدین کی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جو ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔ تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین نے حکومت سے معاہدے پر قائدین کو اعتماد میں لیا۔حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان 6 نکاتی معاہدہ ہوا جس پر حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا اور  تحریک لبیک کی جانب سے خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور وحید نور نے دستخط کیے۔ معاہدہ ہونے کے بعد دھرنا جلد ختم ہونے کا امکان ہے جب کہ مظاہرین نے اپنا سامان اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دھرنے کے اطراف تعینات ایف سی، رینجرز کی نفری میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت مذہبی جماعت زاہد حامد کے خلاف کوئی فتویٰ جاری نہیں کرے گی۔ راجہ ظفر الحق کی انکوائری رپورٹ 30 دن میں منظر عام پر لائے جائے گی۔  تین دن تک مذہبی جماعتوں کے تمام کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ دھرنے پر حکومتی ایکشن کے خلاف 30 دن کے اندر اندر انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔ سرکاری و غیر سرکاری املاک کا تمام نقصان وفاقی و صوبائی حکومتیں پورا کریں گی۔ مطالبات پر عملدرآمد کی صورت میں تحریک لبیک دھرنا ختم کرکے ملک بھر میں کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرے گی۔ یہ معاہدہ آرمی چیف کے نمائندے میجر جنرل فیض حمید کی ثالثی میں طے پایا اور انہوں نے بھی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے بحرانی کیفیت ختم کرنے کے لیے وزارت سے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا ہے تاہم زاہد حامد اپنے استعفیٰ پر تفصیلی بیان بھی جاری کریں گے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے آج ہی ان کا استعفیٰ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

دھرنا ختم ہوتے ہی۔۔! وزیر اعظم ،آرمی چیف ، اور وزیر خارجہ اچانک بیرون ملک روانہ

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ امور پراہم اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں تینوں رہنما شرکت کریں گے۔اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس سے ہمارے تمام مسلم ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں اور دہشت گردوں کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک دنیا سے ان کا صفایا نہیں ہوجاتا۔

ایوانکا ٹرمپ کے دورے سے قبل حیدر آباد شہر کو قلعے میں تبدیل

نئی دہلی : ( ویب ڈیسک ) دونوں شخصیات 28 سے 30 نومبر تک جاری رہنے والی کاروباری افراد کی ایک عالمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس، اسپیشل پروٹکشن گروپ اور تلنگانہ ریاستی پولیس نے متعدد ادوار کے اجلاسوں کے بعد سیکیورٹی کا نظام طے کیا ہے۔ حیدرا?باد کے پولیس کمشنر وی وی سری نواس راﺅنے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی پولیس نے امریکی سیکرٹ سروس، انٹیلی جنس سیکیورٹی ونگ اور سٹی سیکیورٹی ونگ کے ساتھ مل کر ایوانکا اور مودی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کے لیے الگ الگ حفاظی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کیا جائے گا، موہان بھگوات

نئی دہلی : ( ویب ڈیسک) ہندو پنڈتوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موہان بھگوات کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ ایودھیا میں رام مندر ہی تعمیر ہوگا، ہم رام مندر تعمیر کریں گے۔یہ صرف مقبول فیصلہ ہی نہیں بلکہ ہمارے عقیدے کا مسئلہ ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تاہم رام مندر کی تعمیر کے علاوہ یہاں کوئی دوسری تعمیر قابل قبول نہیں ہوگی۔

 

مال روڈ اور شاہدرہ میں بدستور دھرنا جاری ، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟؟

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی مال روڈ اور شاہدرہ میں بدستور دھرنا جاری ہے۔مظاہرین کو قیادت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظارہے ۔جبکہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مال روڈ کو جانیوالے راستے بند کر رکھے ہیں ۔شاہدرہ میں بھی مظاہرین کی جانب سے کوئی تعاون نہیں سامنے آرہا اور شہری بدستور عذاب میں مبتلا ہیں ۔

روس نے غیر ملکی میڈیا کیلئے نئے قانون متعارف کرا دیئے

ماسکو: (ویب ڈیسک) امریکا میں رشیا ٹو ڈے کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرانے پر روس کا شدید ردعمل، کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو بیرونی ایجنٹ قرار دینے کا قانون پاس، صدر پیوٹن نے بل پر دستخط کر دیے۔ نئے قانون کے تحت حکومت کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو ایجنٹ قرار دے کر نشریات معطل کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے امریکا میں رشیا ٹو ڈے پر امریکی انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش میں تعاون کا الزام لگا کر ادارے کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ روسی حکومت اور رشیا ٹو ڈے ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

شام کے سوبے دیرالزور میں روسی طیاروں کی بمباری، 34 افراد ہلاک

دمشق: (ویب ڈیسک) روسی طیاروں نے شام میں داعش کے زیرِ قبضہ الشفا قصبے پر بمباری کی ہے جس سے جنگجوو¿ں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں رہائش پذیر متعدد عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ سرئین آبزرویٹری کے مطابق بمباری صوبہ دیر الزور کے کے مشرقی علاقے میں ہوئی ہے جہاں اب بھی داعش کے جنگجو موجود ہیں۔ دیر الزور صوبے کا 90 فیصد سے زائد علاقہ داعش کے قبضے سے چھڑوا لیا گیا ہے۔

نیشنل ٹی 20 کپ میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی ،اسلام آباد کی کشیدہ صورت حال کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل ملتوی کردیے گئے ہیں،قائد اعظم ٹرافی کا سپر8 راونڈ بھی نہیں ہوگا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملتوی کئے گئے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری نینشل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں، دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جاری مظاہروں کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹوینٹی 2017 کپ کے سیمی فائنلز بھی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور قائد اعظم ٹرافی کا سپر8 راونڈ بھی نہیں ہوگا۔ ہفتے کے روز شیڈول نیشنل ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل کا پہلا میچ دوپہر 12 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 4 بجے لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل اتوار کو شیڈول تھا۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل ملتوی کرکے ایک روز آگے بڑھا دیئے لیکن حالات بدستور خراب ہونے کے باعث اب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملتوی کئے گئے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

برسبین ( سی پی پی ) برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے 170رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 114رنز بنالئے۔ جیت کے لئے مزید 56 رنز درکار ہیں جبکہ 10وکٹیں ابھی باقی ہیں، اوپنرز ڈیوڈ وارنر 60اور بین کرافٹ 51رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نے 33رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ پراپنی اننگز آگے بڑھائی، لیکن اسٹون مین 27رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ملان بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر سکے اور صرف دورنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ جو روٹ اور معین علی نے محتاط انداز سے بیٹنگ اور اسکور 113رنز تک پہنچادیا، جو روٹ 51رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ معین علی 40رنز بناکر لایون کا شکاربنے۔ ووکس 17رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوگئے۔بیرسٹو، براڈ اور جیک بال اسکور میں صرف 10رنز کے اضافے پر پویلین لوٹے اور مہامان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 195رنز پربناسکی۔یوںپہلی اننگز میں 15رنز کی برتری کے سبب آسٹریلیا کو جیت کے لئے 170رنز کا ہدف ملا۔آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک، ہیزل ووڈ اور لایون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگزمیں اوپنرز بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نےشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 114رنز بناکر ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب کردیا، جب چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے 56رنز کی ضرورت تھی اور اس کی10 وکٹیں باقی تھیں۔ وارنر60اور بین کرافٹ 51رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔

نجم سیٹھی کو بھارت کیخلاف قانونی جنگ کیلئے مناسب وقت کے انتظار کا مشورہ

لاہور (یو این پی) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو کیس دائر کرنے کیلئے ”مناسب وقت “کا انتظار کرنے کے مشورے بھی ملنے لگے اور انہیں تجویز دی گئی ہے کہ کیس اس وقت دائر کیا جائے جب سو فیصد کامیابی کی توقع ہو لیکن دوسری جانب کیس کے ٹی او آرز پر بھی کرکٹ بورڈ حکام کشمکش کا شکارہیں ۔اوراس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے بڑے مخالف سابق آئی سی سی صد راحسان مانی کا ساتھ میسر آنے پر اب پی سی بی کو ظہیر عباس سمیت دیگر کچھ افراد درکار ہیں تاکہ کیس ہارنے کی صورت میں میڈیا کے تنقیدی حملوں کو سہنے میں مدد مل سکے۔