Tag Archives: lahore

لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت

لاہور (خبریں ڈیجیٹل ) لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع گھرمیں رات گئے مردہ پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو  پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، موت کے وقت  شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے جبکہ ان دنوں وہ او ایس ڈی کے عہدے پر فائز تھے۔

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ماہرین موسمیات نے زلزلے کے آفٹر شاکس سے متعلق بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس ملک کے کچھ حصوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی آفٹر شاکس کا امکان ہے۔

مال روڈ اور شاہدرہ میں بدستور دھرنا جاری ، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟؟

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی مال روڈ اور شاہدرہ میں بدستور دھرنا جاری ہے۔مظاہرین کو قیادت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظارہے ۔جبکہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مال روڈ کو جانیوالے راستے بند کر رکھے ہیں ۔شاہدرہ میں بھی مظاہرین کی جانب سے کوئی تعاون نہیں سامنے آرہا اور شہری بدستور عذاب میں مبتلا ہیں ۔

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور بڑی تباہی سے بچ گےا ، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت احرار کے تےن مبےنہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے بارودی مواد، ہےنڈ گرنےڈ سمےت حساس عمارتوں کے نقشے اور ممنوع بور اسلحہ بھی برآمد کر لےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے گواوہ بلی گند ے نالے کے قرےب گزشتہ روز خفےہ کارروائی کرتے ہوئے کالعد مجماعت احرارکے تےن دہشت گردوں کا جن کانام تواب خان، محمود خان اور رﺅف اللہ شامل ہیں، سی ٹی ڈی کا حکام کا کہنا ہے ملزمان شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

لاہور کیلئے ”ہائی الرٹ “تہلکہ خیز خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) وبائی دارالحومت میں وی وی پی آئی پیز شخصیات قونصلیٹ‘ دفاتر‘ وی وی آئی پی ہوٹلز‘ پبلک مقامات پر دہشت گردی کا خطرہ‘ ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر نے چھ سے آٹھ خودکش بمبار لاہور بھجوا دیئے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اطلاع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر شہریار معسود جو آج کل افغانستان کے علاقہ کنڑ میں چھپا ہے اس نے دہشت گردی کی پلاننگ کی ہے جس میں اسے طارق غدار اور دیگر گروپوں کی مدد حاصل ہے۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے لئے چھ سے آٹھ خودکش بمبار بھجوائے ہیں جو لاہور میں واقع قونصلیٹ دفاتر‘ وی وی آئی پی ہوٹلز‘ پبلک مقامات‘ ہسپتال‘ سکولز‘ مساجد سمیت دیگر مقامات اور اہم شخصیات کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو مطلع کردیا ہے جس پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے تمام سی پی اوز‘ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ لاور سمیت پنجاب کے دیگر اہم شہروں‘ ملتان‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ شیخوپورہ‘ اٹک‘ رحیم یار خان‘ بہاولپور سمیت دیگر اہم شہروں میں بھی دہشت گردی کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ گشت کرنے والی تمام سرکاری گاڑیوں کو مشکوک افراد و گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

لاہور خطرے میں ۔۔۔40ہزار جعلی اسلحہ لائسنس بننے کا انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) سرکاری حکام کی ملی بھگت سے 40 ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک شخص کے نام 49 اسلحہ لائسنس نکل آئے۔ چھ سے بارہ بارہ لائسنس ایک ہی شخص کو جاری ہوئے۔ بیشتر کا ریکارڈ ہی نہیں۔ جعلی شناختی کارڈ پر بھی لائسنس بنتے رہے۔ لائسنس کا اندراج ہے منظور کس نے کیا کوئی سائن نہیں۔ اس امر کا انکشاف جعلی لائسنسوں کی تحقیقات مکمل ہونے پر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ذمہ داران افسر و ملازمین کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہرمیں 2002ءسے لیکر اب تک اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیار ڈی سی اوز اوراب ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہے۔ ڈی سی آفس میں باقاعدہ طور پر اسلحہ برانچ ہے ، شکایات ملنے پر ڈی سی او لاہور نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر یہ انکوائری اب فائنل ہوگئی اور اس میں کئی انکشافات ہوئے ہیں۔ انکوائری میں یہ ثابت ہوا کہ بعض اسلحہ لائسنس لینے والوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں، صرف رجسٹر میں نام موجود ہے، شناختی کارڈ تھا نہ انکم ٹیکس کے کاغذات اورنہ ہی شعبے کا اندارج تھا۔ بعض کیسز میں اسلحہ لائسنس منظور کرنے والے افسران کے دستخط ہی نہیں۔ اسلحہ لائسنس زیادہ تر پمپ ایکشن، 30 بور اور نائن ایم ایم کے ہیں۔ ایک شخص کے نام 49 اسلحہ لائسنس نکل آئے، 6سے 12، 12 لائسنس ایک ہی شخص کو جاری ہوئے، بیشتر کا ریکارڈ ہی نہیں، جعلی شناختی کارڈ پر بھی لائسنس بنتے رہے، لائسنس کا اندراج ہے منظور کس نے کیا کوئی سائن نہیں۔ اس امر کا انکشاف جعلی لائسنسوں کی تحقیقات مکمل ہونے پر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ذمے داران افسر و ملازمین کا تعین کرکے انکے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ عرصے میں اب تک ایک لاکھ36ہزار 500 لائسنس جاری ہوئے جن میں تقریبا94ہزارکے قریب درست نکلے جبکہ باقی 40 ہزارسے زائد جعلی نکلے ہیں جن کی تفصیلات نادرا کو بھجوادی گئی ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر راﺅ امتیازکا کہنا ہے اب ایسی حکمت عملی بنائی ہے کہ لائسنسوں میں جعلسازی ختم ہوجائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

لاہور تباہی سے بچ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور پشاور سے لاہور سمگل ہوکر آنے والے غیرقانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ تھانہ شاہدرہ کی حدود میں پکڑی گئی۔ ایس پی سٹی عادل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدراشرف کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ ان احکامات کی روشنی میں شاہدرہ پولیس نے سراغ لگا کر صوبہ خیبر پختونخوا ضلع کوہاٹ کے رہائشی فہیم سرفراز کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ غیرقانونی طور پر لاہور آکر فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 12 رپیٹر گنیں‘ 33 پمپ ایکشن‘ 3 رائفلز 44 بور‘ 13 لیزر گن‘1 گن 12 بور‘ 48 پسٹلز اور 4200 سے زائد گولیاں برآمد کرلیں۔ اس موقع پر ایس پی سٹی عادل میمن نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مہم جاری ہے جس میں بہترین کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔

لاہور کا مئیر کون ہو گا؟….نامزد امیدوار نے حلف اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) بلدےاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا طویل انتظار ختم‘لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت ضلعی ایوان کے 319 ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا‘ نیا بلدیاتی نظام کل 2 جنوری سے لاگو ہوگا۔تفصےلات کے مطابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور 9 ڈپٹی میئر سمیت لاہور کی 274 کونسلز کے چیئرمیز، مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 25 خواتین، لیبراور ٹیکنوریٹس کی نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران سے ریٹرنگ افسر مسعود محمود تمنا نے حلف لے لیا، حلف برداری کی تقریب ٹاﺅن ہال میں منعقد ہوئی ڈپٹی میئرز کی نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں رانا اعجاز احمد حفیظ، چوہدری وسیم قادر، راشہاب الدین، حاجی اللہ رکھا، سواتی خان، مشتاق مغل، میاں محمد طارق، چوہدری بلال احمد اور مہر محمود شامل ہیں۔

ضلع لاہور کا سربراہ کون ہو گا ….پولیس اور انتظامیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت کی طرف سے منظور کردہ سول ایڈمنسٹریشن آرڈنینس 2016ءپر سول اور پولیس انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق پولیس نے سول انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ ہر ضلع کاڈپٹی کمشنر ڈی پی او سمیت پوری ضلعی پولیس کا سربراہ بھی ہوگا اور باس بھی ہو گا، تاہم ڈپٹی کمشنر کو مئیر یا چیئرمین ضلع کونسل جواب دہ نہیں ہوں گے لیکن ان سے ہر کام میں مشاورت کے پابند ہوں گے۔ مئیر یا چیئرمین ضلع کونسل کوئی بھی ترقیاتی سکیم ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے بغیر جاری نہیں کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ہر ضلع میں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کا نمائندہ ہوگا ۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں آرڈنینس کے حوالے سے بڑی حد تک معاملات طے پا گئے ہیں۔ اس اجلاس میں ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کیلئے تمام مصروفیات ترک کر کے آئی جی اورہوم سیکرٹری سے ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق اجلاس چیف سیکرٹری کیمپ آفس میں ہوا جس میں دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈی پی او سمیت ضلع میں تعینات کسی بھی صوبائی افسر کو اپنے دفتر بلا سکے گا اور ضلع میں تمام سکیموں کی مانیٹرنگ کرے گا۔ لیکن ساتھ ساتھ وہ میئر، چیئرمین ضلع کونسل کا باس نہیں ہوگا لیکن اس کی ان کے ساتھ کیا ورکنگ ہوگی اس پر مشاورت کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر امن و امان کے حوالے سے پولیس کے ساتھ کنسلٹ کر سکے گا۔ اجلاس میں سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس کو جلد جاری کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی اور ڈی پی او کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے آرڈنینس میں دپٹی کمشنر کو ضلعی پولیس کا سر براہ بھی تسلیم کر لیا اور آرڈنینس جاری کرنے پر اتفاق بھی کر لیا اس آرڈنینس کے مطابق تمام اختیارات کا مرکز ڈپٹی کمشنرز قرار پائے اور ہر ضلع میں طاقت کا مرکز ڈپٹی کمشنر ہی ہو گا۔

موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بُری خبر

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار افراد کیلئے چالان کے جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔پہلے بھی سٹی ٹریفک پولیس نے چالان کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری بھجوائی تھی لیکن وہ منظور نہیں کی گئی تھی۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کے جرمانوں میں اضافے کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کوبھیج دی گئی۔ موٹر سائیکل سواروں کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان میں اضافے کیلئے سمری تیار کی گئی ہے اور سپیڈ، اوورلوڈنگ، سگنل اور ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، رانگ پارکنگ، موبائل فون کا استعمال، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر جرمانہ200 سے بڑھا کر 300 کیا جائیگا جبکہ خراب ڈرائیونگ پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 400 کیا جائے گا۔