Tag Archives: lahore police

لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت

لاہور (خبریں ڈیجیٹل ) لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع گھرمیں رات گئے مردہ پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو  پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، موت کے وقت  شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے جبکہ ان دنوں وہ او ایس ڈی کے عہدے پر فائز تھے۔

وردی نئی ، جرسی ، جیکٹ پرانی پنجاب پولیس کے انوکھے کام

لاہور (خصوصی رپورٹ)سردیوں میں پنجاب پولیس کو جیکٹ کی فراہمی مشکل ہوگئی، اہلکاروں کو پرانی جرسی اور جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے کے زبانی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، دسمبر کے پہلے ہفتے میں وارمر دیئے جائیں گے۔ وارمرز کی تیاری کیلئے ایکسل کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ 35 ہزار وارمرز تیار ہوں گے ایک وارمر کی قیمت پانچ سو روپے تک ہوگی۔ پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی کے بعد جیکٹس کو بھی تبدیل کرکے نئی جیکٹس دی جانی تھیں جس کے لیے ٹینڈر میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا گیا اور ان کے دیئے گئے سیمپل مسترد ہوگئے تھے۔ لیارٹری کی جانب سے سمیپل کی منظوری کے بعد فنانشل ٹینڈر ہوگا اور کم ریٹ دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔ انسپکٹر سے لیکر اعلیٰ افسر کیلئے جرسی بھی بنوائی جائیں گی جس کے لیے کالے رنگ کی جرسی اور الیوگرین بیجز ہوں گے جو کہ جلد تیار کرالی جائے گی۔

 

لاہو ر پولیس میں 27ہزار نوجوانو ں کی بھرتی بارے اہم ترین خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور پولیس میںکانسٹیبلز کی بھرتی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ 27 ہزار 69 امیدوار پیمائش کے عمل کے بعد منتخب کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولئیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ امیدواروں کا ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میںپیر کے روز دوڑ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ دوڑ سے پاس ہونے والوں کا این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان لیا جائے گا۔

پولیس کا کارنامہ ،رکن اسمبلی کی بیٹی کیخلاف شرمناک اقدام

لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ کے علاقہ میں غریب کی آواز ایوانوں میں بلند کر نے والوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کمسن گھریلو ملازم کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد، آہوں سسکیوں میں آبائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ،ایف آئی آر میں نامزد ایم پی اے کی بیٹی کی عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ،غریب خاندان بااثر خاندان کے سامنے بے بسی کی تصویر بنا خوابِ انصاف کے حقیقت ہونے کا منتظر ،وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لےتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کروا دی۔بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اکبری گیٹ کے علاقہ میں خاتون رکن پنجاب اسمبلی بیگم شاہ جہاں کے گھر سے 16سالہ گھریلو ملازم اختر کی نعش برآمد کی تھی جس کا گزشتہ روز پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے نعش کو ورثاءکے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ ورثاءمقتول اختر کی نعش لیکر اپنے آبائی علاقہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے موضع لکھاروانہ ہو گئے ہیں جہاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اسے سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی جبکہ مقتول کے اہل خانہ اور عزیز اقارب نعش سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے ۔مقتول اختر کی بہن عطیہ نے پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اور اس کا بھائی اختر گزشتہ 3 برس سے خاتون ایم پی اے بیگم شاہ جہاںکے گھر ملازمت کررہے تھے جہاں روزانہ دونوں بہن بھائیوں کو مالکن کی بیٹی فوزیہ کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجاتا تھا جبکہ بھائی کے قتل سے 2روز قبل بھی مالکن فوزیہ بی بی نے بھائی اخترکی معمولی سی غلطی پراسے لوہے کے سریوں اورڈنڈوں سے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اخترکی حالت بگڑگئی لیکن اسے اسپتال منتقل نہیں کیا گیا جوبعد ازاں اخترزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا ۔عطیہ کے مطابق اس کے جسم پربھی تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔مقتول اختر کے والد اسلم کا کہنا تھا کہ واقعے سے 2روز قبل مجھے بزریعہ فون اطلاع دی گئی تھی کہ میرے مقتول بیٹے اختر کی حالت انتہائی خراب ہے جس پر میں جب گزشتہ روز لاہور آیا تو معلوم ہوا ہے مجھ غریب کے ننھے پھولوں کو قانون سے بالا تر امراءنے بری طرح مسل دیا ہے جن کا شائد میرے جیسا غریب کچھ بگاڑ بھی نہ سکے ۔اسلم نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ غریب امیر کی تمیز کیئے بغیر اگر انصاف کے تمام تقاضے پورے کیئے جائیں تو ممکن ہے کہ مجھے اور میرے ناحق قتل ہونے والے معصوم بچے کو انصاف مل سکے ۔بتایا گیا ہے کہ اکبری گیٹ پولیس نے سیاسی اثررسوخ کی وجہ سے ایف آئی آر میں جرم کے مطابق دفعات شامل نہیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے وقوعے کے بعد اسے دبانے کیلئے متاثرہ خاندان کو قانونی کاروائی سے روکنے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی جبکہ بچی کو میڈیا کے سامنے بیان نہ دینے کیلئے بھی زور لگایا گیا لیکن میڈیا کی جانب سے بروقت کوریج کے نتیجہ میں پولیس کو واقعے کی ایف آئی آر درج کر نا پڑی لیکن پولیس نے ملزمان کے وکیل کی ایماءپر درج کی جانے والی ایف آئی آر میں صرف قتل کی دفعہ 302شامل کی ہے جبکہ چائلڈ لیبرقوانین کی خلاف ورزی اور معصوم عطیہ پر تشدد کی کوئی دفعہ شامل ہی نہیں کی گئی۔زاہد شاہ ایس ایچ او اکبری گیٹ جو کہ گزشتہ تقریبا4سال سے مسلسل اکبری گیٹ میں تعینات ہیں ان کے متعلق بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح کی سیاسی مداخلت کی بجا آوری کی وجہ سے موجود ہ ایس ایچ او شپ پر براجماں ہیں ۔

پنجاب پولیس کی پھر تیاں ،4سالہ بچے کیخلاف شرمناک کاروائی

چشتیاں (نامہ نگار۔نمائندہ)تھانہ سٹی پولیس کی غفلت یا پھرتیاں ، محنت کش کے چار سالہ معصوم بچے پر ساﺅنڈ ایکٹ کا مقدمہ درج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے نواحی علاقہ تاج سرور کالونی کے رہائشی محنت کش محمد فاروق کے چار سالہ معصوم بچے حمزہ کو امام مسجد ظاہر کرتے ہوئے پنجاب ساﺅنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق چار سالہ مبینہ ملزم حمزہ مکی مسجد تاج سرور کالونی میں لاﺅڈ سپیکر پر اونچی آواز میں تقریرکر رہا تھا جو پولیس گاڑی کو دیکھ کر مسجد سے بھاگ گیا ۔ جبکہ مبینہ ملزم کے والدین کے مطابق حمزہ تو ابھی صحیح طرح بول بھی نہیں سکتا تقریر تو دور کی بات ہے پولیس نے محض اپنی کار گزاری کی خاطر بغیر تصدیق کے میرے بیٹے پر نامزد مقدمہ درج کر کے تنگ و پریشان کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ادھر چار سالہ مبینہ ملزم اپنے والد کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے اور ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے لیے پیش ہو گیا ۔

سرچ آپریشنز جاری۔۔اشتہاریوں سمیت 84مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والوں کا سرچ آپریشن جس میں اشتہاریوں سمیت 84 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے اسلحہ بھی بر آ مد ہوا۔ کشمورمیں پولیس نے تنگوانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ پنجاب کے شہر خان پورمیں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران9 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیاجبکہ لودھراں میں گھروں کی تلاشی کےدوران 4 مشتبہ افراداور بھکرمیں 8افراد کوحراست میں لیا گیا۔ حافظ آباد میں پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز نے مختلف علاقوں سے 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ادھرصوابی میں تحصیل چھوٹالاہور کے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا جن میں5 اشتہاری اور 2 منشیات فروش بھی شامل ہیں ،ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

لاہور پولیس کا بڑا کارنامہ انتہائی مطلوب افراد بارے اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہورپولیس نے سول لائنز ڈویژن اور قبال ٹاو¿ن ڈویژن میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 16 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ سول لائنز اور اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سول لائنز پولیس نے گڑھی شاہو کے علاقے میں جامعہ نعیمیہ کے گردو نواح سے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اقبال ٹاو¿ن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 23 گھروں کو چیک کیا۔ ستاسی افراد کے کوائف چیک کیے گئے اور 4 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ایس ایل فائنل سے قبل …. لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر سے بڑی کاروائی منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس نے سیشن عدالت کے باہرموجود 3 نوجوانوں کے اسکول بیگزسے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ لاہورکی سیشن عدالت کے باہرگاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر3 نوجوان اسکول بیگزلٹکائے موجود تھے، پولیس نے شک ہونے پران کی تلاشی لی تواسکول بیگ سے اسلحہ نکلا، پولیس نے تینوں نوجوانوں کو اسلام پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔پولیس کے سامنے نوجوانوں کے باپ واجد نے بیان دیا کہ وہ بچوں کے ہمراہ قتل کیس میں پیشی کے موقع پراسلحہ لیکرآیا تھا اوراس کے بچے اسلحہ پارکنگ میں لے کرکھڑے تھے، برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔پولیس نے بھی اسلحہ قانونی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔