اسلام آباد آپریشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے

اسلام آباد: انتظامیہ کی جانب سے دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کرنے پر تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نےملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کردیا۔اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس کے خلاف تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں اور ٹائر نذر آتش کیے۔

دھرنے والے بین الاقوامی سازش کا شکار ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قوم کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے کیلئے ختم نبوت کا استعمال کیا جارہا ہے اور دھرنےوالے بین الاقوامی سازش کا شکارہیںسرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ختم نبوت کا قانون پہلے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور ہم سب ختم نبوت کے محافظ ہیں جب کہ دھرنے والے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، دھرنے والے فوری جگہ کو کلیئرکریں جب کہ ہم نے عدالتی احکامات کی روشنی میں آپریشن شروع کیا۔

اسلام آباد آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی، فوج طلب کرلی گئی

اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔انتظامیہ کے آپریشن کے بعد مظاہرین مختلف علاقوں میں پھیل گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی، صبح سے جاری آپریشن کو دوپہر ڈھائی بجے سے معطل کردیا گیا جس کے بعد اسلام آباد میں صورتحال کشیدہ ہے اور مظاہرین اب بھی مختلف مقامات پر موجود ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

اسلام آباد میں حالات خراب ہونے کے باعث نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنل ملتوی

 کراچی(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث آج نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی ہوگئے ہیں۔اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لیے جاری آپریشن کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنلز اب کل اتوار کو ہوں گے جب کہ فائنل پیر کو ہوگا۔ پہلے میچ کے لیے لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کو سیمی فائنل کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم روانگی کی کلیئرنس نہیں مل سکی اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی۔پہلے میچ کا آغاز دوپہر بارہ بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام چار بجے لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل اتوار کو شیڈول تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل ملتوی کردیے جب کہ فائنل بھی پیر کو ہوگا۔

پولینڈ میں ججز کی تقرری کا اختیار صدر کو دینے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

وارسا(ویب ڈیسک) پولینڈ میں حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے خلاف  ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں حکمران جماعت کی طرف سے عدالتی نظام میں اصلاحات کا پیش کردہ بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔حکومتی بل میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کااختیار پارلیمان اور صدرکو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو عدالتوں میں ججز کی تعیناتی پارلیمان اور صدر کی منظوری سے مشروط ہوگی۔عدالتی اصلاحات کے حکومتی بلوں کے خلاف دارالحکومت وارسا سمیت درجنوں شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے آزاد عدلیہ،آزاد الیکشن اور آزاد پولینڈ کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی بل  ملکی آئین کے سراسر خلاف ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی مذکورہ بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کے بل سے 40فیصد ججز کو جبری طور پر رٹائرکرنا یورپی یونین کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔پولینڈ کے صدر نے اندرزج ڈوڈا نے رواں سال جولائی میں اسی نوعیت کے ایک بل کی حمایت کی تھی جس کی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ یورپی یونین  نے مخالفت کرتے ہوئے اس  پرنظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ۔مخالفین کا کہنا تھا کہ صدر کا یہ اقدام قانون کی بالادستی کے لیے خطرناک ہے۔صدر اندرزج ڈوڈا نے ان دو بلوں کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے تحت سینئر ججز کی تقرر ی  کا اختیار وزیرقانون کو دیا گیا تھا۔

آرمی چیف کا وزیر اعظم کو فون ۔۔ دھرنے والوں بارے کیا بات چیت ہوئی ،اہم ترین خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی تجویز دے دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کیا جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی تجویز دی۔ترجمان پاک فوج کےمطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد کو روکا جائے، تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کے لیے ٹھیک نہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ختم کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

بھارت میں ادائیگیاں ، پاکستان میں چوریاں کیو موبائل ٹیکس چور نکلی

کیو موبائل کی کاروباری بدعنوانیوں کے بارے میں اب تک بہت سے حیران کن واقعات سامنے آ چکے ہیں جس کے نتیجہ میں کیو موبائل بنانے والی کمپنی دی الیکٹرانکس کو بلیک لسٹ کر دیا گیا مگر یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں۔ گو کہ مذکورہ کمپنی ہنوز اپنے جھوٹ کی وکالت کر رہی ہے مگر گزشتہ روز ملتان کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے کارروائی کرکے ساڑھے نو ہزار موبائل برآمد کر لئے جس سے مذکورہ کمپنی اپنے دفاع اور صفائی میں طرح طرح کی تاویلیں گڑھ رہی تھی اس کی بھی قلعی کھل گئی ملتان کسٹم اینٹی سکواڈ نے گزشتہ روز تازہ ترین کارروائی کر کے 9 کروڑ مالیت کے جو 9 ہزار کیو موبائل برآمد کئے ہیں اس سلسلے میں کلیکٹر کسٹم سعود عمران احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 20 نومبر کو مال پلازہ کے عقب میںرہائش گاہ پر چھاپا مار کرخصوصی ٹیم نے سا ڑھے نو ہزار سمگلڈ موبا ئل فون قبضے میں لے لئے ۔کلیکٹر کسٹم ملتان سعود عمران نے کہا کہ ما رچ سے اب تک 87نان کسٹم گاڑیاں پکڑی گئیں اور 90ہزار لٹر سمگلڈ ڈیزل پکڑا ۔ایک سلک کنٹینر ،آٹو پارٹس اور 3 گوداموں سے کروڑوں روپے کے سگریٹ اور انڈین گٹکا ،شیشہ سامان بر آمد کیا۔سمگلڈ موبائل فون کا مقدمہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوششیں جا ری ہیں۔یاد رہے کہ کیو موبا ئل اس قبل بھی سرکا ری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا چکی ہے گرین چینل سے 40کروڑ روپے سے زائد رقم ری فنڈ کرانے پر ایف بی آر نے کمپنی کے خلاف کاروائی بھی شروع کر رکھی ہے کیو موبائل جعلی آئی ای ایم آئی نمبر والے موبا ئل بیچنے کےلئے مشہور ہے اور دہشت گردوں کا پسندیدہ برانڈ سمجھا جا تا ہے۔ اس بارے میں کیو موبائل کے ترجمان وقار اختر سے سمگل شدہ موبائل پکڑے جانے پر جب چینل فائیو کی ٹیم نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کیو موبائل کے آئی ای ایم آئی نمبر جعلی نہیں ہوتے اور میڈیا چاہے جتنا مرضی شور مچائے کمپنی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کیو موبائل کمپنی دی الیکٹرانکس اپنی طرف سے خواہ کتنی ہی صفائیاں اور تاویلیں پیش کرے مگر حقیقت کو نہیں جھٹلایا جا سکتا یہ تو کل ہی کی بات ہے جب اسی ماہ غالباً 9 نومبر کو یہ انکشاف ہوا تھا کہ کیو موبائل نے اپنی تشہیر کے لئے بھارتی اداکاروں کو 30 کروڑ روپے ادا کئے تھے لیکن یہ کمپنی پاکستان میں ٹیکس کے کروڑوں روپے ہڑپ کر گئی تھی جس کا نتیجہ میں ایف بی آر نے دی الیکٹرونکس کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کیو موبائل نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور جیکولین فرننڈز کو اپنے اشتہارات میں کام کرنے کیلئے دس دس کروڑ سے زیادہ کی رقم دی۔ اتنے ہی پیسے ارجن سنگھ، شاہد کپور اور رنویرسنگھ کو بھی دیئے گئے لیکن یہی کمپنی پاکستان میں گرین چینل کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ 45 ہزار سمگل شدہ موبائل پاکستان لائی جبکہ 74 کروڑ روپے زیادہ کا ٹیکس ری فنڈ بھی حاصل کیا۔ ایف بی آر کی نئی تحقیقات کے مطابق کیو موبائل پاکستان میں 52 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکس نادہندہ ہے جبکہ گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ سے 1800 سے زیادہ موبائل سمگل کرنے کی کوشش کرنے والی کمپنی بھی کیو موبائل ہی تھی اونچی دکان پھیکا پکوان کے مصداق اس کمپنی کی ایک اور خرابی یہ ہے کہ اس کے زیادہ تو موبائل فون آئی ای ایم آئی نمبر کے بغیر ہوتے ہیں اور اگر کسی پر یہ نمبر درج بھی ہو تو وہ اکثر غلط ہوتا ہے جس کی وجہ سے موبائل چوری ہونے کی صورت میں تلاش ناممکن ہو جاتی ہے اور ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ کمپنی موبائل بنانے سے زیادہ سمگل شدہ مال استعمال کرتی ہے جس کا آئی ایم ایم آئی نمبر دینا مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کیو موبائل چوروں اور دہشت گردوں کا پسندیدہ برانڈ بن چکا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کیو موبائل ٹانے والی کمپنی ڈجی الیکٹرانکس کو چند برس قبل صرف موبائل درآمد کی اجازت دی گئی لیکن کمپنی اب مینو فیکچرنگ بھی کرتی ہے اس اجازت نامہ کیلئے رشوت اور ہیراپھیری کا سہارا لیا گیا ہے۔اسی طرح 11 نومبر کو بدنام زمانہ موبائل کمپنی کیو موبائل کی جعل سازی کا ایک اور پردہ فاش ہوگیا۔ کمپنی اپنے ورانٹی کارڈ کے مطابق موبائل کی مرمت نہیں کرتی۔ لاہور میں کیو موبائل سروس سنٹر کے باہر عوام کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ موبائل ٹھیک کرانے کے لئے دیا جانے والا موبائل کمپنی واپس نہیں کر رہی عوام کی دہائی‘ چینل فائیو کی ٹیم نے پردہ فاش کی تو کیو موبائل سنٹر کی انتظامیہ نے بدتمیزی کی اور کوریج سے روکنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔ لاہور تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ موبائل کمپنی کیو موبائل کی ایک اور جعل سازی چینل فائیو منظر عام پر لے آیا۔ عوام کا کہنا ہے کیو موبائل کمپنی اپنے ورانٹی کارڈ کے مطابق جو موبائل رپئیرنگ کے لیے لیتی ہے وہ واپس ہی نہیں کرتی۔ شہری چکر پر چکر لگاتے ہیں لیکن موبائل واپس نہیں ملتا۔ اس خبر کی اطلاع پر چینل فائیو کی ٹیم جب کیو موبائل سروس سنٹر پہنچی تو کمپنی کی انتظامیہ نے ٹیم کو کوریج کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دینا شروع کر دی۔ جس پر چینل فائیو کی ٹیم نے صحافتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کیو موبائل کے تمام سیکنڈلز سامنے آہ چکے ہیں یہ کمپنی ٹیکس چور بھی ہے اور سمگلنگ بھی کرتی ہے۔ موبائل کمپنی اپنی چوری کو چھپانے کے لیے میڈیا پر حملہ آور ہو رہی ہے۔یہ سلسلہ ابھی جاری تھا کہ چینل ۵ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کسٹم اینٹی سمگلنگ حکام نے بحریہ ٹاو¿ن کمرشل ایریا میں ریڈ کیا اور بہت بڑی مقدار میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد کرلئے ہیں جس میں کیو موبائل کی بھاری تعداد اپنے قبضہ میں لے لی ہے، 90کروڑ روپے مالیت کے کیو موبائل فونز کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے اس کے علاوہ کسٹم حکام اس کمپنی کو پہلے ہی بلیک لسٹ کرچکا ہے ، کمپنی بلیک لسٹ ہونے کے باوجود ابھی تک سیل پرچیز کس کے کہنے پر کررہی ہے اور کون سے لوگ اس کمپنی کو چلا رہے ہیں ، سکیورٹی اداروں کے علاوہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ایک طرف کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف اس کی سیل پرچیز کو بند نہیں کیا جارہا لاہور کراچی اسلام آباد جیسے شہروں سے اگر سمگل شدہ موبائل فونز برآمد ہونگے اور پورے ملک میں سیل پرچیز ہونگے تو سوالیہ نشان ہمارے ادارے پر ہوگا، چینل فائیو کی خبر پر ہی ڈیڑھ لاکھ کے قریب موبائل فونز گزشتہ روز بھی پکڑے گئے موبائل پکڑے جانے پر متعلقہ ادارے بحریہ ٹاو¿ن کمرشل ایریا میں ریڈ کیا اوروہاں سے بھی نوے کروڑ روپے کے سمگل شدہ موبائل فونز پکڑے گئے ہیں۔
گوکہ دنیا میں بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنے کاروباری تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بہت کچھ کرتی ہیں ، جب ان کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو وہ وسائل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ یہ انکی کاروباری مجبوری ہوتی ہے مگر کیو موبائل کمپنی دی الیکٹرانکس نے کاروبارکی آڑ میں جو دھندا شروع کیا وہ اس دور کا اب تک سب سے بڑا کاروباری فراڈ ہے جس پر پہلے سے اس قسم کے دو نمبر کاروبار بھی کرنے والے دنگ رہ گئے ہیں ، کیو موبائل کے ترجمان وقار اختر نے تو شان بے نیازی سے یہ کہہ دیا ہے کہ ان کے خلاف جو شوروغوغا ہورہاہے انہیں اس کی قطعی پرواہ نہیں مگر مذکورہ کمپنی کی اس حرکت نے جس طرح سے اس مافیا کو بے نقاب کرکے کاروباری دنیا میں رسوا کیا ہے اس کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔
بدنام زمانہ موبائل کمپنی کیو موبائل کی جعل سازی جس طرح سے پڑی گئی ہے اسے ”رنگے ہاتھوں“ پکڑے جانا کہتے ہیں، اس طرح سے کیو موبائل کمپنی نے نہ صرف اپنا بلکہ اپنی فیلڈ کی دوسری کمپنیوں کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔
یہ راز بھی کھلا ہے کہ مذکورہ کمپنی خود موبائل بنانے کی بجائے سمگل شدہ مال استعمال کرتی ہے جس کیلئے یہ بڑا مشکل ہوتا ہے کہ اس کا آئی ایم آئی نمبر دیا جائے اسکے پیچیدہ نظام کو ایک عام آدمی کیلئے سمجھنا اور اس موبائل کو استعمال کرنا بڑا مشکل ہے ، جیسا کہ سطور بالا میں کہا گیا ہے کہ منفی سوچ اور منفی ذہن رکھنے والے اس موبائل کے سسٹم کو باآسانی سمجھ جاتے ہیں اور یہ بات بھی سرسروے بلکہ مشاہدے میں آئی ہے کہ دہشتگرد لٹیرے اور ڈاکو جب پکڑے جاتے ہیں تو ان سے زیادہ تر کیو موبائل ہی برآمد ہوتے ہیں جوکہ ان عناصر کا پسندیدہ برانڈ ہے ، بہر طور مذکورہ بالا حقائق و واقعات اس امر کے غماز ہیں کہ مذکورہ موبائل کمپنی ، موبائل فون کے کاروبار کی آڑ میں جو کچھ کیا وہ مجرمانہ ذہنیت کے زمرے میں ہی آتا ہے ، ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ آنیوالے دنوں میں اس کمپنی کے فراڈ جعلسازیوں کے مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

پکڑ دھکڑ ،پنجاب میدان جنگ ، پنجاب کے شہروں کی تازہ ترین صورتحال۔۔

لاہور، شیخو پورہ، سادھوکے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد، قصور(ویب ڈیسک نمائندگان خبریں)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران کوریج کرنیوالے میڈیا نمائندگان اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر پتھراور تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں مظاہرین نے داتا دربار، شاہ عالم مارکیٹ، اردوبازار، انار کلی سمیت چیئرنگ کراس پر شدید احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔موٹر وے پولیس کی طرف سے پھرنے والوں کے احتجاج ، توڑ پھوڑ کی وجہ سے ممکنہ خدشات کی بنا پر لاہور اسلام آباد، موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور، شاہدرہ، داتا صاحب، ٹھوکر نیاز بیگ ، چوہنگ، چونگی امر سدھو، ان کے علاوہ لاہور مین اینٹری پوائنٹس بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ شیخوپورہ: شیخو پورہ میں بھٹی چوک، لاہور سرگودہ روڈ بھی بند ہے۔
گوجرانوالہ: کامونکی، سادھوکے علاقوں میں احتجاج جاری ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن بند ہے۔ اس کے علاوہ میں جی ٹی روڈ بھی بند ہے۔
سیالکوٹ: مظاہرین علامہ اقبال چوک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اردو بازار، مری روڈ ایریا بھی بند ہے۔
اوکاڑہ: رینالہ خورد میں مظاہرین پر پولیس کا تشدد جس کی وجہ سے ملتان روڈ بند ہے۔
فیصل آباد: 5مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے، کینال جھنگ روڈ بند ہے۔ اس کے علاوہ چنیوٹ بازار بھی بند ہے۔
±قصور: قصور کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے جبکہ جی ٹی روڈ بھی بند کر دی گئی ہے۔

جاندار کہانی اور اسکرپٹ کے بغیر فلم کامیاب نہیں ہوسکتی، ارمینا رانا خان

یب ڈیسک ) نامور اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری، بحالی اور بقاءکے لیے بہترین اسکرپٹ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ارمینا خان نے کہا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں کی چربہ کہانیاں، ڈائیلاگ اور فلم میکنگ کا انداز شائقین کو زیادہ دیر تک متاثر نہیں کر سکتا، اچھوتے موضوعات جب تک فلم کا حصہ نہیں بنیں گے، بہتری اور بحالی کا عمل شروع نہیں ہو سکے گا۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فلموں کی کامیابی میں سب سے اہم کردار اس کی کہانی کا ہوتا ہے۔ جب تک ایک فلم کی کہانی جاندار نہیں ہوتی، تب تک اس کی کامیابی ممکن نہیں ہو سکتی۔ فلم کی کہانی کی وجہ سے ہی اس کی کاسٹ، لوکیشنز اور دیگر تکنیکی کام مکمل کیا جاتا ہے، اس لیے پاکستانی فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جانے کے لیے سب سے پہلے منفرد اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کہانیاں تلاش کرنا ہوں گی۔اس سلسلہ میں نوجوان رائٹرز کی خدمات حاصل کرنی ضروری ہیں۔ اس کے لیے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایسے پروگرام ترتیب دینے چاہئیں، جن میں نوجوان رائٹرز اپنے تحریر کردہ آئیڈیاز سامنے لا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کے شعبے میں آنے والے زیادہ تر لوگ ہیرو، ہیروئن، ڈائریکٹر بننے کی خواہش دل میں لے کر آتے ہیں، ان میں سے کچھ کامیاب ہوتے ہیں اور اکثر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن بدقسمتی سے اچھا لکھنے والے اس شعبے میں بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ ایک اچھی کہانی کسی بھی فلم، ڈرامے کی کامیابی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی نہیں ایک نیا فنکار جو عمدہ کام کرتے ہوئے سپراسٹار بنتا ہے، اس کے پیچھے بھی بہترین کہانی اور ڈائیلاگ کا کردار نمایاں رہتا ہے۔ بطور اداکارہ ا?ج مجھے جو مقام ملا ہے، اس کا کریڈٹ بھی بہترین کہانی اور ڈائیلاگ کو ہی جاتا ہے۔

پاکستان کی خوبصورت اسٹائل آئیکون مائیں

(ویب ڈیسک )پاکستانی خوبرو اداکارائیں فیشن کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں، جو ہمیشہ ہی اپنے منفرد انداز اور دیدہ زیب ملبوسات سے تمام مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں رہتی ہیں۔ماہرہ خان ہوں،آمنہ شیخ، عائزہ خان یا میشا شفیع، سب ہی فیشن کے نت نئے انداز متعارف کرانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتیں، یہی وجہ ہے کہ یہ خواتین پاکستان کی بہترین اسٹائل آئیکون کے طور پر پوری دنیا میں مقبول ہیں۔لیکن یہ خوبرو اداکارائیں اسٹائل آئیکون ہونے کے ساتھ اسٹائلش مائیں بھی ہیں۔عائزہ خان:اداکارہ عائزہ خان اکثر اپنی بیٹی حورعین کے ساتھ اسٹائلش تصاویر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں فیشن کے بھی نت نئے انداز خوب نظر آتے ہیں۔