95نئے کیسوں بارے اہم فیصلہ ، فوجی عدالتوں میں بھیجوانے کی تیاریاں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی طرف سے تحفظات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق 95 نئے کیسز کو ٹرائل کے لیے فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دے دی۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے دہشت گردی سے متعلقہ 29 کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دی ہے لیکن اب کابینہ نے دہشت گردی کے مزید 95 کیسزٹرائل کے لیے ملٹری کورٹس کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی توجہ حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے بہت کم کیسز فوجی عدالتوں میں منتقل کرنے کی طرف مبذول کرائی تھی۔ آرمی چیف نے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے رواں سال جنوری سے اب تک کوئی کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا۔ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے کیسز کو فوجی کورٹ منتقل کرنے کی منظوری دینے والی وزارت داخلہ کی کمیٹی کے 2 اجلاس 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو منعقد ہوئے جس میں خیبرپختونخوا کی طرف سے90 نئے کیسز اور سندھ حکومت و صوبائی اپیکس کمیٹیوں کی طرف سے 10 کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں وفاقی کابینہ کو ہونے والی میٹنگز میں آگاہ کیا گیا کہ کمیٹیاں ہر کیس پر تفصیلی بحث کے بعد اس نتیجے پرپہنچی ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 90 میں سے 85 اور سندھ سے 10 کیسز پاکستان آرمی ایکٹ 1952ءکے سیکشن ٹوکے زمرے میں آتے ہیں۔فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بھیجے گئے 4 کیسز کو موخر کردیا گیا ہے جبکہ ایک کیس میں نامزد ملزم حراست میں ہلاک ہو چکا ہے۔ وزارت داخلہ ڈویژن، کابینہ کو ان 95 کیسز کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی سمری بھیج چکی تھی، کابینہ نے غوروفکر کے بعد ان کیسز کوٹرائل کے لیے ملٹری کورٹس منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

سعودی شہزادوں کے 94ارب ڈالر کس نے ضبظ کئے ، تشدد کرنیوالے کون،اصل مقاصد کیا ہیں ، دیکھئے خبر

ریاض (خصوصی رپورٹ ) کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں جس کے دوران شہزادوں پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، بلیک واٹر کے اہلکار شہزادوں سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے دوران ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے حکم پرسعودی شہزادوں پرامریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تشدد کر رہے ہیں، گرفتار شہزادوں کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بند کیا گیا ہے جب کہ جن شہزادوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ان میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال کو الٹا لٹکا کر ان پر تشدد کیا گیا، بلیک واٹر اہلکار شہزادوں کو مار پیٹ کر کر ان پر تشدد کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔ امریکی کمپنی بلیک واٹر نے اپنی نمائندوں کی سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف ہونے والے آپریشن میں کسی بھی طرح کی شرکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے کانٹریکٹرز امریکی قوانین کے پابند ہیں۔ امریکی قانون کے مطابق سرحد پار کسی بھی طرح کے تشدد میں ملوث ہونے پر کانٹریکٹر کو 20 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ ویب سائٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پرائیویٹ کنٹریکٹرز سعودی ولی عہد کے حکم پر گرفتار شہزادوں سے تحقیقات کررہے ہیں جو ان پر ہر طرح کا تشدد کررہے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اب تک گرفتار رفتار کے بینک اکاﺅنٹس میں موجود 194 ارب ڈالرز اپنی تحوصیل میں لے چکے ہیں۔

حافظ سعید کی رہائی سے بھارتی ، چینخیں، مودی سرکار تلملا اُٹھی

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت جماعت الدعوة کے امیر حافظ کی نظر بندی ختم ہونے اور رہائی پر تلملا اٹھا اور ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حافظ سعید کی رہائی کا لعدم دہشتگردوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی ایک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں بدھ کے روز ایک نظر ثانی بورڈ نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید توسیع کی حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کی سفارش کی تھی۔ بورڈ کے اس فیصلے سے تقریبا دس ماہ سے لاہور میں نظر بند جماعت الدعوة کے امیر کی رہائی ممکن ہو پائے گی۔ جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی ریویو بورڈ نے سماعت کے دوران سرکاری وکلا کے دلائل سننے کے بعد حافظ سعید کے خلاف حکومت کی جانب سے واضح ثبوت فراہم نہ کئے جانے کی بنیاد پر ان کی نظر بندی کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ یاد رہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی میں گذشتہ ماہ کی جانے والی ایک ماہ کی توسیع 23 نومبر کو ختم ہو گی۔

کلثوم نواز کی وطن واپسی کب ہوئی ، اہم اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز نے پنجاب بھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز آج جنوبی پنجاب کے دورے پر روانہ ہو نگی جہاں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض کارکنوں اور رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گی اور ان ملاقاتوں میں الیکشن 2018ءکے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی۔

خوشحال بلوچستان پروگرام کیلئے حکومت سے تعاون کرینگے:آرمی چیف

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کرےگی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈہیڈکواٹرزکادورہ کیا جس میں انہیں خوشحا ل بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے علاوہ صوبائی انتظامیہ اوراعلی عسکری حکام شریک تھے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام سے صوبے میں اقتصادی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال میں بہتری آئیگی جبکہ خوشحال بلوچستان کے پروگرام کی تفصیلات جلد شیئرکی جائیں گی۔اس موقع پر آرمی چیف نے سیکیورٹی سے متعلق معاملات کی منظوری دی۔آرمی چیف نے کہاکہ خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کرےگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے خوشحال بلوچستان پروگرام اور صوبے میں استحکام کیلئے سیکورٹی کے اقدامات کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے کردارکوسراہا۔اس سے قبل سدرن کمانڈہیڈکواٹرز پہنچنے پر کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 23پیسے کمی کی منظوری

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 23پیسے کمی کی منظوری دےدی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر دی گئی جس کا اطلاق دسمبر سے ہوگا تاہم کے الیکٹرک کے صارفین اس سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔درخواست کے مطابق اکتوبر میں کل 10ارب 17کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 50ارب 29کروڑ رہی جبکہ فرنس آئل پر 2ارب 54کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔درخواست میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں فی یونٹ بجلی پیداوار کے لیے فیول لاگت کا تخمینہ 7روپے 33پیسے تھا۔

نیب نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ تصدیق کیلئے لندن بھجوا دیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ تصدیق کیلئے لندن بھجوا دیا ہے، نیب کے حکم پر میڈیکل سرٹیفکیٹ وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب نے اسحاق ڈار کی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا، اسحاق ڈار کی طرف سے دو میڈیکل سرٹیفکیٹ نیب حکام کو پیش کیے گئے تھے، ایک میڈیکل برطانوی ڈاکٹر کا تھا جبکہ دوسرا میڈیکل سرٹیفکیٹ ایک بھارتی ڈاکٹر سے لیکر بھیجا گیا تھا، اس کے بعد نیب حکام کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

 

مریم نواز کا پنجاب کے حلقوں میں جانےکا فیصلہ، ناراض اراکین سے ملاقاتیں کرینگی

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پنجاب بھر کا دورہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ مریم نواز آج بروز جمعتہ المبارک جنوبی پنجاب کے دورے پر روانہ ہونگی جہاں وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیموں سمیت ن لیگ کے ناراض کارکنوں و رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگی اور ان ملاقاتوں میں الیکشن 2018ءکے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگی۔

 

ملک بھر میں سمگل شدہ سگریٹ کی دھڑلے سے فروخت نوجوان نسل تباہ

لاہور (عامر سلامت سے) پاکستان مےں مختلف ممالک سے غےر قانونی طور پر سمگل ہو کر آنےوالے مختلف برانڈز کے سےگر ٹ کی گلی محلوں کی دُوکانوں پر سر عام فروخت جاری، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، پاکستان مےں آنےوالی غےر ملکی سےگرےٹ کی قےمتےں ٹےکس ادا نہ کرنے کی وجہ سے کم جبکہ دےگر ممالک سےگرٹ مہنگے فروخت کئے جاتے ہےں محکمہ کسٹم، اےف بی آر کے عملے کی مبےنہ ملی بھگت کی وجہ سے سےگرٹ کی سمگلنگ کو نہےں رُوکا جا سکتا جبکہ عام
دوکاندار بھی بلا خوف ممنوعہ قرار دئےے گئے مختلف کمپنےوں کے سےگرےٹ فروخت کرنے لگے، بےنکاک، تھائی لےنڈ، اور چائنہ سے زائدالمعےاد سےگرےٹ بھی پاکستان مےں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان مےں اےران، افغانستان سمےت دےگر ممالک سے سمگل ہو کر آنےوالے اربوں روپے مالےت کے مختلف برانڈز کے سےگرےٹ کی فروخت عروج پر ہے اور گلی محلوں مےں انتہائی کم قےمتوں پر مختلف خوبصورت پےکنگ مےں سےگرےٹ دستےاب ہےں جو کہ 40روپے سے لےکر 300روپے تک باآسانی گلی محلوں مےں مےسر ہےں اداروں کی جانب سے بغےر وارننگ کے امپورٹڈ سےگرےٹ کی فروخت پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کاروائےاں عمل مےں لانے کی ہداےات جاری کر رکھی ہےں، مگر پاکستان مےں سمگلنگ مافےا مظبوط ہوتا جا رہا ہے جسکے بعد دےگر ممالک سے سمگل ہو کر آنےوالے سےگرےٹ کراچی پورٹ سے ملک بھر کے مختلف شہروں مےں بھجوائے جاتے ہےں اور سےگرےٹ سمگلنگ کا کاروبار کرنےوالوں نے بڑے بڑے گودام بنا رکھے ہےں جہاں پر مارکےٹ مےں فروخت کرنے کےلئے بڑی تعداد سےگرےٹ کی سٹور کر لی جاتی ہے کسٹم عملہ کی جانب سے غےر قانونی طرےقوں سے آنےوالے سمگل سےگرٹ کی ترسےل کا کام کر نےوالوں کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے کاروائےاں عمل مےں نہےں لائی جاتےں جسکی وجہ سے گلی محلوں مےں سستے اور انسانی صحت کےلئے نقصان دے زائد المعےاد سےگرےٹ کی فروخت جاری ہے اور کسٹم عملہ کاروائےاں اےسے دُوکانداروں کے خلاف بھی کرنے سے گرےزاں ہے ذرائع نے انکشاف کےا ہے کہ شہر لاہور مےں شاہ عالمی رےلوئے اسٹےشن، انارکلی سمےت کئی اہم مارکےٹوں مےں ہول سےل سےگرےٹ فروخت کئے جا رہے ہےں مگر کاروائےاں عمل مےں نہےں لائی جاتےں حکومت کی جانب سے بھی اس حوالے سے ٹےکس عائد کر رکھے ہےں مگر اےف بی آر عملہ زبانی جمع خرچ کی حد تک کاروائےاں کر تے ہوئے ٹےکس عائد نہےں کر رہے جسکی وجہ سے سستے سےگرےٹ عام دُوکانوں پر دستےاب ہےں اور کم عمر بچے تمباکو نوشی جےسے کام مےں پڑ گئے ہےں دےگر ممالک مےں سےگرےٹ کی قےمتےں زےادہ ہےں جسکی وجہ سے فروخت بھی کم ہےں اور بےمارےوں سے بچنے کےلئے اےسے اقدام کئے گئے ہےں مگر سمگل شدہ سےگرےٹ دےگر ممالک سے زائد المعےاد ہونے پر پاکستان، بھارت، اور سر ی لنکا مےں بھی بھجوائے جارہے ہےں اور محکموں اور حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور کسٹم ڈےوٹی اور دےگر ٹےکس وصول نہ کر نے سے حکومت کا اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ مختلف سےگرےٹ بنانےوالی کمپنےوں کی جانب سے انکی پےکنگ پر معےاد درج نہےں کی جاتی مگر اسکے بےج نمبر سے 360دن کے بعد سےگرےٹ زائد المعےاد قرار دےا جا تا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان مےں آنےوالے 50فےصد سے زائدمختلف برانڈز کے سےگرےٹ زائد المعےاد ہو تے ہےں جن پر ٹےکس بھی عائد نہےں کےا جا تا اور پرانے ہونے کی وجہ سے استعمال ہونے والے کاغذ کی وجہ سے بےمارےاں مزےد تےزی سے پھےلنے کا اندےشہ ہو تا ہے ذرائع نے بتاےا کہ کسٹم عملہ مبےنہ رشوت وصول کر نے کی وجہ سے کاروائےاں عمل مےں نہےں لاتا۔ پاکستان مےں سمگل ہو کر آنےوالے سےگرےٹ مےں پائن ،ملانو،ڈن ہل ،مارلبرو ،رےزن ،بےنسن سمےت دےگر کئی برانڈز ہےں جوکہ عام دُوکانوں پر بھی دےکھائی دےتے ہےں جن پر وارننگ سائن نہےں بنا ہوتا۔ کسٹم حکام کا غےر قانونی سےگرےٹ کی فروخت کے حوالے سے کہنا تھا کہ غےر قانی سمگل شدہ سےگرےٹ لانے والوں کے خلاف سخت کاروائےاں عمل مےں لائی جاتی ہےں اور رشوت لےنے والوں کے خلاف اگر درخواست آئی اور گناہ گار ثابت ہوا تو سخت کاروائےاں کر ئےنگے جن برانڈز کی پابندی عائد ہے انکے خلاف کاروائےاں کر رہے ہےں دُوکانوں پر بھی چےکنگ کا سلسلہ شروع کےا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کر کے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کا نام ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔