ہمارا میزائل سسٹم پوری دنیا میں کس نمبر پر….جان کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوجائیگا

لاہور (ویب ڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کا میزائل سسٹم پوری دنیا میں امریکہ روس کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ”النصر “میزائل ایسا نیو کلیئر میزائل ہے جو امریکہ کے پاس بھی نہیں ہے ۔

مصر میں چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر کے شہر سینائی میں چیک پوسٹ پرخود کش حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے شمالی شہر سینائی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرخود کش ٹرک حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کو چیک پوسٹ سے ٹکرادیا جس کے بعد مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر میں بھی سینائی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرخود کش کار حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

طیبہ تشدد کیس :میڈیکل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج کے گھر تشدد کا شکار ہونے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کی میڈیکل رپورٹ تیارکرلی گئی ہے جس میں بچی کی کمر، ٹانگوں، چہرے، ماتھے ، ہاتھ، بازو پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ تیارکرلی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچی کے جسم پر نشانات ایسے نہیں جو گرنے سے لگے لہذا زخموں کے نشانات بچی پر تشدد کی تصدیق کرتے ہیں. ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں پمز اسپتال کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے طیبہ کاطبی معائنہ کیا جس میں ڈاکٹر جاوید اکرم کے علاوہ ماہر نفسیات ڈاکٹر عاصمہ، برن سرجن ڈاکٹر طارق، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حمید اور جنرل سرجن ڈاکٹر ایس ایچ وقار میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے۔وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے معائنہ کے لیے اعلی سطح کا بورڈ بنایا گیا جن میں پلاسٹک جنرل سرجن اور ماہرنفسیات بھی شامل تھے، ایک گھنٹہ لگا کر بچی کا مکمل چیک اپ ہوا اور خون کے ٹیسٹ سمیت دیگر تمام تشدد کے نشانات کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ طیبہ کے بھائی اور والدین کے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول جانے کی عمر کے بچے گھروں میں کام کر رہے ہیں ان بچوں کو گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی لگائی جائے جب کہ ہماری خواہش ہے کہ طیبہ کو انصاف ملے تاکہ دوبارہ کوئی طیبہ اس طرح کے حالات کا سامنا نہ کرے۔

آرمی چیف سے افغانستان میں اہم ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی جس میں جنرل قمر باجوہ نے قیام امن کے لیے افغانستان میں امریکی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ بارڈر سیکیورٹی میکنزم میں امریکی مشن کردار ادا کرسکتا ہے جب کہ افغان فوج کی استعداد کار کو بڑھانے میں آر ایس ایم کا بڑا کردار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور جنرل نکولسن نے میران شاہ سمیت وزیرستان کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر انہیں آپریشن ضرب عضب، ٹی ڈی پیز کی واپسی سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پرجنرل جان نکولسن نے باہمی بارڈر سیکیورٹی تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا اور پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ….بڑے بڑے فیصلے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت خارجہ پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا، وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور اس کے لیے آئینی ترمیم لائی جائے گی جس کے تحت ان عدالتوں کو توسیع دی جائے گی جب کہ عدالتوں کی معیاد پر فیصلہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوگا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور دہشت گردی کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے گا، علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی داخلی امن اور خارجہ امور سے متعلق اقدامات کو مستحکم بنائے گی اور پاکستان پالیسی کے اہداف کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

کینڈا کے نوجوان وزیر اعظم چھٹیاں منانے اہم ترین پاکستانی شخصیت کے پاس پہنچ گئے

اوٹارہ (ویب ڈیسک) ہمارے ٹاپ کے سیاست دان چھٹیاں منانے یورپ کا رخ کرتے ہیں مگر نوجوان کینڈین وزیر اعظم اپنی چھٹیاں منانے کیلئے پاکستانی شخصیت کے ہاں جا پہنچے ۔وزیر اعظم جٹس ٹروڈو پرنس کر یم آغا خان کے آسٹریلیا میں واقع جزیرے بیل آئی لینڈ میں چھٹیاں گزار دیں گے ۔واضح رہے کہ کینڈین وزیر اعظم پرنس کریم آغا خان کے قریبی دوست تصور کئے جاتے ہیں۔

عاشقی 2کی ہیروئن شردھا کپور کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کا مایوس کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) شردھا کپور کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کو مایوس کر دیا ۔بھارتی فلم سٹار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کی چند سال قبل ہی فلم انڈسٹری میں آمد ہوئی ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر مداحو ں کو ان کی خوبصورتی بارے مایوسی ہوئی کیونکہ وہ بغیر میک اپ تھیں۔