آسٹریلین پچز فلیٹ تھیں ، سیریز میں غلطیاں ہوئیں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے اوپنر بیٹسمین باز احمد شہزاد نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی پھر امید باندھ لی ،اوپننگ بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں ، بہت سی باتوں کا جواب دینے کا سوچا لیکن کسی متنازعہ بات میں نہیں پڑنا چاہتا ، ڈیڑھ سالوں کے دوران بہت سے لوگوں کا پتہ چل گیا، کیئریر میں اپ اینڈ ڈاون آتے رہے ہیں ، آسٹریلیا کی پچز فلیٹ تھی ، ٹیسٹ سیریز میں بہت سی غلطیاں ہوئی ،اسلام آباد کا ماحول اور پلیئرز دونوں بہت اچھے ہیں ۔ اتوار کو ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں پی سی بی ویجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں راولپنڈی کیخلاف اسلام آباد کی نمائندگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد ریجن کی جانب سے پہلی مرتبہ نمائندگی کر رہے ہیں ، یہاں کی کنڈیشن اور کھلاڑیوں دونوں بہت اچھے ہیں ، میں مکمل فٹ ہوں اور اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہاں ہوں جبکہ اب کسی متنازعہ بات میں نہیں پڑنا چاہتا ۔ احمد شہزاد نے کہاکہ ڈیڑھ سالوں کے دوران بہت سے لوگوں کا پتہ چل گیا، اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے ٹرینر کی خدمات لی۔ ، اپنی پرفارمنس سے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہوں ، ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کیئریر میں اپ اینڈ ڈاون آتے رہے ہیں ،مصباح الحق نے کیرئیر میں بہت راہنمائی اور اعتماد دیا ، میں نے ایمانداری کیساتھ پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی پچز فلیٹ تھی ، ٹیسٹ سیریز میں بہت سی غلطیاں ہوئی ، سب تو پتہ ہے کہ غلطیاں کہاں ہوئی ، ہمیں اپنے آپ کو انفرادی طور پر دیکھنا ہوگا ۔احمد شہزاد ایک سال سے قومی اسکواڈ سے آوٹ ہے ۔احمد شہزاد 11ٹیسٹ ، 75ون ڈے اور44ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ(بی این پی)آل راونڈر کورے اینڈرسن کے دھواں دار 94 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں27 رنز سے شکست دیکر سیریز 3-0 سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹی20 میں کیویز نے بنگلہ دیش کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کورے اینڈرسن نے بنگلہ دیشی بالروں کی خوب درگت بنائی اور صرف 41 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار اداکیا۔ اینڈرسن نے کپتان کین ولیمسن کا بھرپور ساتھ دیتے اور دونوں کے درمیان 124 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ولیمسن نے 60 رنز بنائے۔194 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اوپنر امراء القیس نے 28 گیندوں پر42 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بائیں ہاتھ کے بالر ٹرینٹ بولٹ اور لیگ سپنر سودھی نے بالترتیب 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔اینڈرسن کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 16 جنوری سے شروع ہوگا

میلبورن (این این آئی)آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 16 جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کی انعامی رقم میں خطیر اضافہ کر دیا گیا ہے، انعامی رقم بڑھاکر 36.25 ملین امریکی ڈالرز کردی گئی ہے جو کہ گزشتہ ایڈیشن کے برعکس 14 فیصد اضافہ ہے، مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کے فاتحین کو 3.7 ملین ڈالرز انعام ملے گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بار آسٹریلن اوپن کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے، انعامی رقم بڑھا کر 36.25 ملین امریکی ڈالرز کردی گئی، اس طرح اب مینز اور ویمنز سنگلز کے فاتحین کو 3.7 ملین ڈالرز کی انعامی رقم حاصل ہو پائے گی جبکہ پہلے راو¿نڈ میں ناکام رہنے والا کھلاڑی بھی 50 ہزار ڈالر کا حقدار ہو گا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کریگ ٹیلی نے کہا کہ انعامی رقم میں اضافے کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اسلئے اس بار کوئی خالی ہاتھ نہیں جائے گا۔

غفلت برتنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے, وزیراعلیٰ کے اہم احکامات جاری

لاہور، قصور (اپنے سٹاف رپورٹر سے، بیورو رپورٹ) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف جناح ہسپتال مےں علاج معالجے کی مناسب سہولتےں نہ ملنے کے باعث چند روز قبل جاں بحق ہونےوالی 60سالہ خاتون زہرا بی بی کے گھرآج ٹبی کمبواں قصور گئے۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق خاتون کے غمزدہ بےٹوں،بےٹی اوردےگر لواحقےن سے دلی ہمدردی اور تعزےت کا اظہار کےا اور ہسپتال مےں مناسب علاج معالجہ نہ ملنے کے باعث مریضہ زہرابی بی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی خاتون زہرا بی بی کے اےصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی اورجاں بحق خاتون کے بےٹوں، بےٹی اور دےگر لواحقےن کو دلاسہ دےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے زہر ابی بی کے بےٹوں اور دےگر لواحقےن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس افسوسناک واقعہ پر جو دکھ اور رنج ہوا ہے، وہ مےں الفاظ مےں بےان نہےں کر سکتا۔ آپ کا جرم اس کے سوا کچھ نہےںکہ آپ غرےب ہےں۔آپ کی والدہ کے علاج معالجے مےں بے حسی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹر مسےحا کہلانے کے حقدار نہےں ۔انہوںنے کہاکہ آپ کی والدہ اگر کسی وزےراعلیٰ ،وزےرےا افسر کی والدہ ہوتیں تو مےں دےکھتا ان سے ےہ سلوک کےسے ہوتا۔ زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ مےں ہے لےکن زہرا بی بی کوہسپتالوں مےں انسان تو سمجھا جاتا،ےہ بے حسی ،مجرمانہ غفلت اور فرائض کی ادائےگی مےں سنگےن کوتاہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا ظلم کےا ہو سکتا ہے کہ آپ کی و الدہ کوچار ہسپتالوں کے چکر لگوائے گئے لےکن کسی نے علاج پر توجہ نہےں دی اور جن ڈاکٹروں نے زندگی کا سہارا بننا تھا۔ انہوں نے مرےضہ کے علاج معالجے مےں بے حسی کا مظاہرہ کےا۔ حتیٰ کہ مرےضہ کو فرش پر لٹاےا گےا ےہ ظلم اور زےادتی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم سے انکوائری کرائی جارہی ہے اور رپورٹ کی روشنی مےں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ غفلت اور کوتاہی کے ذمہ دار سزا سے نہےں بچ پائےں گے جو بھی ذمہ دار پائے گئے انہےں قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مریضہ کو فوری طبی سہولتوں کی فراہمی میںبھی کوتاہی برتی گئی بلکہ اسے فرش پر لٹا کر انتہائی غیرذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ، مسیحا اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد سے ایسے غیرانسانی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ علاج معالجے مےں مجرمانہ غفلت اور کوتاہی کے باعث آپ کی پےاری والدہ دنےا سے چلی گئیں لےکن مےں ہسپتالوں مےں اےسی مجرمانہ غفلت کسی صورت برداشت نہےں کروں گاکےونکہ فرش پر مریضہ کو لٹانا بدترین نااہلی اور فرائض سے غفلت ہے اور مےں محکمہ صحت کو ٹھےک کر کے دم لوں گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے جناح ہسپتال مےں علاج معالجے کی مناسب سہولتےں نہ ملنے کے باعث چند روز قبل جاں بحق ہونےوالی 60سالہ خاتون زہرا بی بی کے گھر ٹبی کمبواں قصور مےں جاں بحق خاتون کے غمزدہ بےٹوں،بےٹی اور دےگر لواحقےن کے سر پر ہاتھ رکھ کر دلاسہ دےا اور اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق خاتون کے بےٹوں اور دےگر لواحقےن سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزےراعلیٰ کو بےٹوں اور دےگر لواحقےن نے بتاےا گےا کہ ہم مختلف ہسپتالوں مےں گئے لےکن کہےں بھی ہماری والدہ کے علاج معالجے پر ڈاکٹروں نے توجہ نہےں دی۔افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جان کر وزےراعلیٰ کی آنکھیں نمناک ہو گئیں اور انہوں نے علاج معالجے مےں کوتاہی اور غفلت برتنے اور ڈاکٹروں کی بے حسی پر شدےدبرہمی کا اظہار کےااورکہا کہ زندگی موت خدا کے ہاتھ مےں ہے لےکن ان کو انسان تو سمجھا جاتا ۔اس سے بڑا ظلم کےا ہوسکتا ہے کہ مرےضہ کو چار ہسپتالوں کے چکر لگوائے گئے لےکن کسی نے علاج پر توجہ نہےں دی حالانکہ ڈاکٹر انتہائی مقدس پےشے سے وابستہ ہےں اورانسانی زندگی بچانا ان کا فرض منصبی ہے۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی خاتون زہرابی بی کے اےصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی اورجاں بحق خاتون کے بےٹوں، بےٹی اوردےگر لواحقےن کو دلاسہ دےااورکہا کہ ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جہلم کے قرےب جی ٹی روڈ پنڈمتے خان اور ساہیوال میں یوسف والا کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہرصورت لاہور میں ہی ہو گا

لاہور(بی این پی) پی سی بی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہرصورت لاہور میں ہی ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولا تیار ہو چکا جبکہ مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں ان کیلئے بورڈ میں نوکری حاضر ہے۔

انٹرنیشنل ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان کی ساتوے نمبر پر ترقی

دبئی (بی این پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت پاکستان کے مرد بحران یونس خان کی 6 درجے ترقی ہوئی ہے جبکہ وہاب ریاض نے بھی کیرئیر کی بہترین پوزیشن حاصل کر لی ہے تاہم ٹاپ ٹین باولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بننے سے 23 رنز کی دوری پر ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری بلے بازوں کی رینکنگ کے مطابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسری اور انگلینڈ کے جو روٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ میلبورن کے میدان پر ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے جبکہ یونس خان بھی تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے باعث 6 درجے ترقی پا کر 13 ویں نمبر سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈی کوک آٹھویں، اے بی ڈویلیئرز نویں اور ہاشم آملہ دسویں نمبر پر ہیں۔باولرز ی فہرست میں بھارت کے ایشوین پہلے نمبر پر ہی موجود ہیں جبکہ رویندرا جدیجہ کا دوسرا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ چوتھے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پانچویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ ساتویں، جنوبی افریقہ کے ربادا آٹھویں، جنوبی افریقہ ہی کے فلینڈر نویں اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یاسر شاہ سترہویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ وہاب ریاض نے کیرئیر کی بہترین 20 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔