نواز شریف اب ہم سے کوئی امید نہیں رکھیں :عتزاز احسن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سنیٹر اعتزازاحسن نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے اور خورشید شاہ کے ذریعے رابطوں کے دروازے کھلے ، خورشید شاہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، رابطوں کا نتیجہ یہی نکلے گا ہم پارٹی کی پالیسی کے مطابق چلیں گ، نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات ہو یا نہ ہو نتیجہ ایک ہی نکلے گا ، نوازشریف کو پیپلزپارٹی سے بازو پکڑنے کی امید نہیں رکھنی چاہئے، 2014میں ہم نے انکو بچایا تھا مگر اسکے بعد انہوں نے کیا کیا، ہمارا تجربہ انکے بارے میں بہت تلخ ہے ، مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف تو تحریک چلائی، نوازشریف ہماری مدد کی توقع مت رکھیں، ماضی میں انہوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، نوازشریف کا مسئلہ حلقہ بندیاں نہیں نیب آرڈریننس ہے ، حلقہ بندیوں پر حکومت اور پیپلزپارٹی کی رائے ایک ہوسکتی ہے ، حلقہ بندیوں کی ترمیم کی حمایت کا مطلب نوازشریف کی حمایت نہیں، نوازشریف کا نظریہ کمزور کو دبانا اور طاقتورسے دبنا ہے، خدشہ ہے نوازشریف اشارہ ملنے پر پھر سب کچھ چھوڑ کر چلے جائیں گے، اعتزازاحسن نے کہا کہ خود کو نظریہ قراردینا پاگل پن کی خوش فہمیاں ہیں، نوازشریف کا نظریہ ہے عدالت اور ججوں کا استعمال کرو لیکن اب مریم اور نوازشریف سمجھ چکے ہیں اب عدالت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مریم نواز اور نوازشریف عدالت کے بارے میں جتنی سخت زبان استعمال کرتے ہیں انکی پارٹی میں کوئی اور نہیں کرتا، 1990کا الیکشن میں انہوں نے آئی ایس آئی سے پیسہ لیا، قانون سازی کے بعد اب تو چور ڈاکو اور سزایافتہ مجرم بھی پارٹی صدر بن سکتا ہے ، لیکن نااہل شخص کو پارٹی صدر نہیں ہونا چاہئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں کرسیاں اٹھا کر نہیں مارتی ، نوازشریف خاندان کا ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس میں بریت کا امکان بہت کم ہے کیونکہ انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ہماری ہیں ان کو عدالت نے مواقع بھی بہت دیے کوئی دستاویزات پیش کرو لیکن وہ نہیں کرسکے۔

سینٹ الیکشن سے قبل پارٹی میں دراڑ نہ پڑنے دیں، معمولی رنجشیں دور کی جائیں نواز شریف کو قریبی حلقوں کا مشورہ

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے انکے حلقہ کے مسائل پر بریفنگ لینے کے لیے درجنوں ارکان کو ملاقاتوں کا شیڈول دیدیا ہے ۔مسلم لیگ ن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہدایت کی ہے کہ سندھ ،بلوچستان ،کے پی کے اور پنجاب کے لیگی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرکے انکے حلقوں کے مسائل پر مکمل بریفنگ لیکر انہیں فوری حل کرنے کی بھی کوشش کریں ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن کی تیاری کے لیے ملک بھر میں لیگی ایم این ایز کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے مزید بجٹ بھی مختص کیا جائے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے شیڈول جاری کرنےکا حکم دیدیا ہے ۔ملاقاتیں کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت رکھا گیا ہے ایک ماہ میں ہی تمام لیگی ممبران سے ملاتاتیں کی جائیں گی ۔دوسری جانب نواز شریف دسمبر میں ملک بھر میں اپنے جلسے منعقد کرنے کے لیے مریم نوا زکو ٹاسک دے چکے ہیں ،نواز شریف کے قریبی حلقوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ سینٹ الیکشن سے قبل وہ پارٹی میں دراڑ نہ پڑنے دیں اور معمولی رنجشیں دور کی جائیں اور تمام اضلاع میں سینیٹر ز اور ارکان اسمبلی کے تعاون سے جلسے بھی کریں تاکہ آئندہ الیکشن کا ماحول بن سکے ۔

قصور: بااثر افراد نے گھر میں گھس کر مزدور کی 2بیٹیاں اغوا کر لیں

قصور(بیورورپورٹ)بااثر مسلح ملزمان اسلحہ کی نوک پرکھیت مزدورکی بیٹیاں اٹھانے کے ساتھ ساتھ گھر بھی لوٹ کر لے گئے قصور پولیس غریب او ر نادار کھیت مزدورکی داد رستی کرنے کی بجائے ملزمان کی سرپرست بن گئی لڑکیوں کے والدین انصاف کے لیے دربدر کے دھکے کھانے لگے روشن بھیلہ کے محنت کش ظفر حسین نے بتایا کہ اس کی 15 سالہ منزہ ور 4 سالہ بیٹی مسکان گھر پر موجود تھیں ظفر حسین کے مطابق وہ اور اس کی بیوی کھیتوںمیں مزدوری کرتے ہیں وقوعہ کے روز بھی وہ صبح 8 بجے مزدوری کے لیے کھیتوںمیں چلے گئے اس دوران ان کی بیٹیاںگھر میں اکیلی تھیں کہ دوپہر کے وقت ایک گاڑی میں سوار مدثر اور مبشر وغیرہ مسلح ہوکر آئے اور ان کے گھر کی اندر سے کنڈی لگا کر گھر کی تلاشی لینا شروع کر دی تلاشی کے دوران انہوںنے گھرمیںموجود تھوڑی بہت نقدی رقم اور زیورات بھی قابو کر لیے اس دوران انہوںنے دونوںلڑکیوںکو بدترین تشدد کانشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پر گاڑی میں بیٹھنے کا حکم دیدیا دونوں لڑکیا روتی پیٹتی اور چلاتی رہیں مگر مسلح ملزمان کے سامنے کسی دیہاتی کو بولنے کی جرات نہ ہوئی ملزما ن دھمکیاںدیتے ہوئے اس کی کل پونجی اور دونوںبیٹیوںکو لیکر فرار ہوگئے ظفر حسین اور گاﺅں کے لوگوںکا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر لوگ ہیں ان سے پہلے بھی علاقہ کے لوگوںکی عزتیںمحفوظ نہیں ہیں اور انہوںنے ظفر حسین کی بیٹیوںکو فروخت کرنے کےلئے اغواءکیا ہے اہل علاقہ کے مطابق ملزمان کی علاقہ میں بے پناہ دہشت ہے اور جب ظفر حسین نے ملزمان کے ڈیرہ پر جاکر اپنی بیٹیوںکی واپسی کے لیے منت سماجت کی تو پہلے تو وہ طفل تسلی دیتے رہے مگر اب انہوںنے لڑکیوںکو واپس کرنے سے نہ صرف صاف انکار کر دیا ہے بلکہ الٹا دھمکیاںدے رہے ہیں کہ اگر تم نے درج کرائے گئے مقدمہ کی پیروی بند نہ کی تو تم میاںبیوی کو بھی غائب کر دیاجائے گا ظفر حسین نے روزنامہ خبریں کو بتایا کہ تفتیشی تھانیدار امانت علی وغیرہ ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں ہم جب تھانے جاتے ہیں تو ہمیں ذلیل کرکے تھانے سے نکال دیا جاتا ہے تھانیدار اور دوسرے اہلکاروںنے ہم سے ساٹھ ہزار روپےہ بھی ہم سے بٹور لیا ہے ہم نے یہ رقم اپنے رشتہ داروںسے قرض لیکر پولیس کو دی تھی تاکہ ہمیں انصاف مل سکے مگر رسوا ہونے کے ساتھ ساتھ ہم مقروض بھی ہوگئے ہیں اس کے باوجود پولیس ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے تفتیشی تھانیدار ہمیں دھمکیاںدے رہا ہے کہ مقدمہ کی پیروی سے باز آجاﺅ اس کیس کا کچھ نہیں بنے گا ظفر حسین اور روشن بھیلہ کے لوگوںنے وزیرا علیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے ظلم کے مارے ماںباپ کو ان کی بیٹیاں اور لوٹا گیا سامان واپس دلایاجائے۔

دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرانے والی علماءمذاکراتی کمیٹی کے سربراہ جنوبی افریقہ روانہ

اسلام آباد ( آئی این پی ) دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرانے والی علماءمذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ۔سید حسین الدین شاہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے ایک ماہ کے دورے پر افریقہ روانہ ہوئے ہیںتفصیلات کے مطابق دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیاں مفاہمت اور مذاکرات کے لئے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اڑھائی بجے افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پیر حسین الدین شاہ سے ضرورت کے مطابق ہدایات ٹیلی فون سے لیتی رہے گی ، پیر حسین الدین شاہ کے قریبی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے گذشتہ روز فریقین میں ایک ڈرافٹ پر اتفاق کرادیا تھا اب انہوں نے عمل کرنا ہے حکومت کی طرف سے منگل اور بدھ کی رات ہوئے مذاکرات کی روشنی میں دستخط شدہ ڈرافٹ دھرنا کمیٹی کے سامنے لایا جانا چاہئے تھا جو بدھ کو تاخیر کا شکار ہو ذرائع کے مطابق مسئلہ حل ہوچکا اب حکومت عمل کا آغاز کرے اور دوسرا مرحلہ دھرنا کمیٹی اور علما کمیٹی مکمل کرے تو مسئلہ چند گھنٹوں میں ختم ہوسکتا ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نرس کوہراساںکرنے پر ڈاکڑ بر طرف

پشاور (نیٹ نیوز)خیبر پختون خواہ کے ہسپتال میں نرس کو ہراساں کرنے پر ڈاکٹر کو برطرف کر دیا گیاہے۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نرس کو ہراساں کرنے پر ڈاکٹر اسداللہ کو نوکری سے برطر کر دیا گیاہے ،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر سعود کا کہناتھا کہ ڈاکٹر اسد اللہ نے اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث ان کو برطرف کر دیا گیاہے۔

مکان فرو خت کر کے رقم دی،رقم واپسی سے انکار ی ، شہری کا خبریں سے رابطہ، رقم واپس دلادی

الہ آباد /ٹھینگ موڑ (نمائندہ خبریں ) خبریں کی خبر پر فوری ایکشن الہ آباد ٹھینگ موڑ ایم ین ایم کمپنی کا ایک شریف شہری سے 21لاکھ 76ہزار کا فراڈ متاثرہ شہری نے ،،ڈیلی خبریں ،، کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا تو خبریں متاثرہ شخص کی آواز بن گیا متاثرہ محمد شوکت سے فراڈ والی خبر خبر یں پر نشر ہوتے ہی مقامی پولیس تھانہ الہ آباد نے ملزمان احمد سیال ، آصف ڈوگر ، عبدالغفار وغیرہ کو حراست میں لے کر فراڈ کی گئی رقم شہری کو واپس دلوا دی تفصیل کے مطابق الہ آباد ٹھینگ موڑ کے رہائشی محمدشوکت نے،،ڈیلی خبریں ،، کو بتایا کہ MNMکمپنی کے چیئر مین احمد سیال اور محمد آصف وغیرہ نے مجھے ورغلا کر رقم لینے اور منافع دینے کا لالچ دیا میں نے اپنا مکان فروخت کرکے اپنی جمع پونجی ان کو دے دی بعد ازا ں میری رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہوگے ،،روزنامہ خبریں ،، کی ہیلپ لائن پر متاثرہ شہری کا رابطہ کرنے پر ملزمان کو منظر عام پر لانے اور کالا دھندہ سامنے لانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگے ڈی پی او قصور کے حکامات پر ایس ایچ او الہ آباد ملک کفائیت نے فراڈ کرنے والے گروہ کو حراست میں لے کر متاثرہ شہری کی فراڈ کی ہوئی رقم واپس دلوا دی شہری کو انصاف ملنے اور فراڈ کی گئی رقم واپس دلوانے پر اہل علاقہ نے روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کی اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او پولیس تھانہ الہ آبادکو مبارکبادپیش کی ۔

لیڈر کے دامن کا ااخلاقی مالی اور نظر ےاتی کرپشن کا دھبہ نہیں ہونا چاہیے : سراج الحق

اسلام آباد (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامااسکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو، اس کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا ہنا تھا کہ بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے،کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے، احتساب کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا، پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب جرم میں ملوث ہر شخص کا احتساب ہو، لیڈر کے دامن پر اخلاقی،مالی اور نظریاتی کرپشن کا دھبہ نہیں ہونا چاہئے،جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے، ہماری کوششوں کی وجہ سے سابق وزیراعظم نااہل ہوئے، اب پانامہ میں نام آنے والے باقیوں کے احتساب کی باری ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے، کرپشن کے خلاف چوکوں چوراہوں اور عدالتوں میں لڑ رہے ہیں۔ گذشتہ 12 مہینوں سے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے خلاف کیس چلایا جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نااہل ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف کوششیں کسی ایک فرد تک محدود نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم کی نااہلی ہماری کامیابی ہے‘ وزیراعظم 20 کروڑ عوام کا ترجمان ہوتا ہے۔ ان کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر کے دامن پر اخلاقی ، مالی اور نظریاتی کرپشن کا دھبہ نہیں ہونا چاہئے۔ سابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد اب پانامہ لیکس میں نام آنے والے باقی 436 افراد کے احتساب کا مرحلہ آگیا ہے۔ ان افراد کا تعلق چاہے کسی بھی طبقہ سے ہو بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے۔ پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں میں مزدوروں کا نام نہیں ہے۔ اس میں نام صرف بااثر افراد کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آف شور کمپنی غیرقانونی نہیں ہے مگر جس نے اس کے لئے غیرقانونی طریقے سے پیسے بیرون ملک لے کر گیا اور ظاہر نہ کیا ان سب لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ ان کے بینک اکا¶نٹس بیرون ملک دولت اور عالی شان گھروں کی سکروٹنی ہونی چاہئے۔ عدالت نے ہماری درخواست منظور کر لی ہے اور نیب اور وفاق سے جواب طلب کر لیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے خیر نکلے گا۔ اگر چند افراد کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا دی جائیں تو عوام محفوظ ہو جائیں گے۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے مگر اس کے باوجود پاکستان میں غربت ہے۔ غریبوں کو علاج کی سہولت نہیں اور تعلیم سے محروم ہیں اور بیرون ملک سے جو پیسے فنڈ اور قرض کے نام پر آتا ہے وہ بھی کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔ ملکی اور غیرملکی ادارے گواہ ہیں کہ پاکستان کے اداروں میں کرپشن ہے اور بااثر لوگ اس میں ملوث ہیں۔ ہم سپریم کورٹ کے دروازے پر کھڑے ہو کر انصاف مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم احتساب کی بات کرتے ہیں تو پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ یہ جمہوریت کے خلاف ہیں مگر اچھی جمہوریت کے لئے احتساب ضروری ہے۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے دنیاچاند پر پہنچ گئی اور ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ ایوانوں میں عزت،جہالت اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے پر بات نہیں ہوتی بلکہ پیسے کس نے کھائے اور کہاں رکھے ہوئے ہیں، موضوع بنا ہوا ہے۔ پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب جو بھی جرم میں ملوث ہو گا اس کا احتساب کیا جائے گا۔ عدالت سے درخواست ہے کہ اگر وہ ضروری سمجھے تو ان باقی پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائے۔

علی پور:اثر افراد نے مغویہ بیٹی واپس مانگنے پر باپ قتل کر دیا

علی پور(نامہ نگار) علی پور بااثر افراد کا گھر میں آنے سے روکنے پر دو بچوں کی ماں کو زبردستی اغوا کرلیا ، بزرگ باپ لڑکی واپسی کا مطالبہ کرنے گیا ملزموں نے سوٹے مار مار کر قتل کردیا، 5ماہ گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی علی پور نے ملزمان گرفتار نہ کئے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، خبریں ہیلپ لائن ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، تفصیل کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور تھاہن سٹی کی حدود موضع گھلواں وال سٹی پور کی رہائشی دو بچوں کی ماں عاصمہ مائی دختر حاجی احمد کو گھر سے بااثر زمیندار صفدر حسین ، محمد شریف ، محمد انصر ، محمد رمضان، محمد اجمل و یگر نے اسلحہ کے زور پر اغواءکرکے لے گئے پولیس تھانہ سٹی علی پور نے بوڑھی صفیہ مائی کی مدعیت میں 473/17زیر دفعہ 496Aت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا ، پولیس تھانہ سٹی میں کسی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، بوڑھا باپ پولیس کے رویہ سے تنگ آکر اس نے ملزمان کے ڈیرے پر جاکر اپنی مغوی بیٹی کی واپسی کیلئے کہا تو ڈیرے پر موجود شوکت، شاہد ، نبی بخش، اختر وغیرہ نے رسیوں سے باندھ کر سوٹوں کے وار کرکے قتل کردیا جس پر پولیس تھانہ سٹی علی پور نے بوڑھے شخص حاجی احمد کے بھائی مظہر حسین کی مدعیت میں قتل کا مقسمہ نمبر 323/17درج کرتے ہوئے بااثر ملزمان سے سازباز کرلیا اورکئی ماہ تک ملزموں کو گرفتار نہ کیا ، بعدازاں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کرالیں اس کی انکوائری میں پویس نے ملزمان سے مبینہ لاکھوں روپے رشوت لیکر بےگناہ کردیا اور قتل ، اغواءکے مرکزی ملزم اختر ولد نبی بخش کو تاحال گرفتار نہ کیا ، مغوی کے چچا اورمقتول کے بھائی مظہر حسین نے خبریں ہیلپ لائن میں مدد کیلئے فون کیا، خبریں ہیلپ لائن ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں پر موجود افراد عرفان، سجاد، نذر حسین ، محمد نواز، شفیع محمد، جمعہ خان، محمد طارق، ارشاد وغیرہ نے پولیس تھانہ سٹی علی پور کی ملزمان سے سازباز اور بااثر ملزمان بارے بتایا، انہوں نے کہا کہ ملزمان قتل اور اغواءکے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہوئے اور 5ماہ سے اغواءہونیوالی دو بچوں کی ماں عاصمہ کو بھی تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا، انہوں نے خبریں کے توسط سے آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مختلف ممالک کیساتھ معاہدوں مفاہمتی ےادداشتوں پر دستخط کی منظوری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ نے مختلف ملکوں کےساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخطوں کی منظوری دیدی ، کابینہ نے سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن ریٹائرڈندیم حسن آصف کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ کابینہ نے مرتضیٰ خان کو پی او ایف بورڈ کا مالی مشیر ، رحمت اللہ خان کی نیپرا میں ممبر بلوچستان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر حسین کی بطور جج بینکنگ کورٹ بہاولپور اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید احمد کی بطور جج بینکنگ کورٹ گوجرنوالہ تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ نے مختلف ملکوں کےساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن حالیہ ریٹائرڈندیم حسن آصف کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس میں ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ کو سعودی عرب اور ملائشیا کی طرف سے دیئے گئے ایوارڈز کی منظوری دی گئی ۔ سلواک ری پبلک کےساتھ بھی سیاسی مشاورت کے دوطرفہ ایم او یو کی منظوری دی گئی ۔ فلسطین میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر ضمیر اکرم کو اسٹار آف میرٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کے ایم او یو پر دستخطوں کی منظوری دی گئی ۔ یو این اقتصادی سماجی کمیشن ، نیشنل اسکول آف پالیسی میں معاہدے پر دستخطوں کی منظوری دی گئی ۔ نیشنل انرجی ایفشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دی ۔سیگریٹ کے پیکٹ پر تصاویری وارننگ بڑھانے سے متعلق بین الوزارتی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔

فیصل آباد : ریذیڈنٹ ڈائریکٹر خبریں اعجاز حشمت خان سپرد خاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر روز نامہ خبریں و بزرگ صحافی کالم نگار اعجاز حشمت خاں گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ جن کینماز جنازہ جامع مسجد ٹیکنیکل ہائی سکول میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ قاری مخدوم نے پڑھائی ۔چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیاءشاہد، یڈیٹر و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد،کمشنرمومن علی آغا، ڈپٹی کمشنرعثمان غنی، آر پی اوبلال صدیق کمیانہ، سی پی اواطہر اسماعیل، سی ٹی اوو ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم کا اظہا رافسوس اور مرحوم کےلئے دعائے مغفرت۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سرکاری و غیر سرکاری شخصیات، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات، وکلاءصاحبان، صنعتکاروں ،تاجروں، علمائے کرام اور صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ پیپلز کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ سابق سینیٹر طارق چوہدری، پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب، پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر، ن کے سابق ایم پی اے خواجہ اسلام، ایم این اے میاں منان، سابق ایم این اے اعجاز ورک، پاسبان گروپ کے چیئرمین میجر (ر)شاہ نواز،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر مولانا یوسف انور، تاجر رہنما شاہد رزاق سکا، صاحبزادہ عبدالقیوم انور، زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر جلال، انچارج نمائندگان روز نامہ خبریں شاہد صدیق، سینئر صحافی شمس الاسلام ناز، نجی چینل کے بیورو چیف میاں شفیق، ملک اجمل، چینل فائیو کے بیورو چیف سجاد حیدر، قومی اخبار کے بیورو چیف میاں منیر عمران، ڈائریکٹر روز نامہ پاکستان ڈاکٹر الیاس قمر، طاہر رشید، سینئر صحافی مہتاب الدین نشاط،حج گروپ کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف ، روز نامہ خبریں فیصل آباد کے چیف رپورٹر یونس چوہدری، مینجرحاجی سراج، رپورٹر عاطف علی، مزمل خورشید،نسیم بٹ، ڈی جی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سبحان علی اور دیگر نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور اعجاز حشمت خاں کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور مرحوم کےلئے بلندی درجات کی دعا کی۔مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے بلال حشمت ، علی جمال حشمت اور زین رضا حشمت چھوڑے ہیں ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی ورسم قل آج بعد از نماز جمعتہ المبارک تین بجے ان کی رہائش گاہ واقع حشمت خان روڈ 145سی پیپلز کالونی ڈی گراﺅنڈ میں ہو گی۔