افغانستان اور بھارت کا پاکستان میں کس چیز کا نیٹ ورک ؟ ملزم کے اعتراف سے کھلبلی مچ گئی

پشاور( ویب ڈیسک ) خیبرپختونخواہ میں جعلی کرنسی چھاپنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ، گرفتار افغان باشندے نے بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پر معاشی یلغار کیلئے بھارت اور افغانستان نے گٹھ جوڑ کر لیا اور ممالک دونوں خیبرپختونخواہ میں جعلی کرنسی کیلئے متحرک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیٹ ورک صوبے اور قبائلی علاقوں میں کام کر رہا ہے۔ نیٹ ورک کا سراغ لگاکر ایک افغان باشندے کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی بھی برآمد کرلی۔ افغان باشندہ این ڈی ایس سے رابطے میں تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی کرنسی کے نیٹ ورک کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں جو ملکر پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مزید انکشافات کی بھی توقع کی جارہی ہے ۔

پاکستان میں بیرونی ملک کی ٹیم کب اور کہاں کھیلے گی ؟ فہرست جاری

لاہور( ویب ڈیسک ) دورہ پاکستان پر آئی ملائیشین کرکٹ ٹیم آج (پیر کو)این سی اے کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔یہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ملائیشین کرکٹ ٹیم مختلف کلبوں سے پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ملائیشیاکی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 17جنوری کو مکمل ہو جائے گا جس کے بعد کھلاڑی 18جنوری کو واپس ملائیشیاءروانہ ہو جائیں گے ملائیشین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو پی سی بی کی بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے ۔مہمان ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہائی پرفارمنس تربیتی کیمپ میں شرکت بھی کی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ورلڈ کرکٹ لیگ میں ملائیشیا کی ٹیم 2011 سے مسلسل حصہ لے رہی ہے جبکہ آئی سی سی کے دیگر ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کررہی ہے۔ملائیشیا کی ٹیم کو آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ رکن کا درجہ حاصل ہے جو اس کو 1967 میں ملا تھا۔2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی مارچ میں پاکستان آنے کی مشروط حامی بھری ہے دورے سے پہلے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد 27مارچ کو پاکستان آئے گا۔ اس دوران دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

ہربھجن نے بھارتی سلیکٹرزکو تنقیدکا نشانہ کیوں بنایا ؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنرہربھجن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بھارتی سکواڈ میں کرون نیر کو نظرانداز کرنے پر بھارتی سلیکٹرزکو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا اور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرون کدھر ہے ، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 300رنز اسکور کئے ہیں لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف پریکٹس مقابلہ میں بھی نہیں ہیں۔پیغام جاری کرنے کے بعد فوری ہی یو ٹرن لیتے ہوئے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر سلیکٹرز پر غصہ نکلنے کے بعد اپنا پیغام ویب سائٹ سے ہٹا بھی دیا۔ خیال رہے کہ سینئر آف اسپنر جنہیں پھر ایک مرتبہ ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ دوستو !کرون کدھر ہے ، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 300 رنز اسکور کئے ہیں لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف پریکٹس مقابلہ میں بھی نہیں ہیں ۔ واہ کمال ہے۔ ہربھجن نے سلیکٹرز پر تنقید کرنے والے اس پیغام کو فوری مٹا بھی دیا۔

طیبہ انصاف کی راہ تکتے تکتے شناخت بھی کھو بیٹھی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلا م آباد میں سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونیوالی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کی تلاش میں پولیس نے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی لیکن بچی نہ مل سکی،پولیس نے فیصل آباد سے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کو گرفتار کرلیا۔طیبہ تشدد کیس میں راضی نامہ کے بعد سے بیٹی کو لے کر پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے والدین کی تلاش میں اسلام آباد پولیس فیصل آباد کے گاوں جڑانوالہ کے چک 380 گ ب پہنچی جہاں سے پولیس نے طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لیا ۔اسلام آباد پولیس نے بچی لے جانے والے والدین کے وکیل کو اسلام آباد کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا،راجہ ظہور کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وکیل نے پولیس کو بتایا کہ بچی کی والدین کو حوالگی کے بعد اس کا خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔دعویدار ماں کوثر بی بی نے اپنے دیگر بچوں کی تصاویر پولیس کو فراہم کر دی ہیں۔ادھر کیس میں نیا موڑ آگیا،طیبہ کی دادی نے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی ہے کہ اسکی پوتی کو وفاقی پولیس کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اہم شخصیات نے اغوا کرلیا۔

14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی ,رکن پارلیمنٹ گرفتار

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ )بھارت میں انسانوں کی اسمگلنگ کا شکار چودہ سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ کے الزام میں ایک رکن پارلیمان کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اس سیاستدان کی گرفتاری کی پولیس نے تصدیق کر دی ۔ گرفتار کیے جانے والے پارلیمانی رکن کا تعلق شمالی مشرقی ریاست میگھالیا سے ہے۔ ریاستی دارالحکومت شیلونگ میں پولیس کے ایک اعلی اہلکار نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے رکن پارلیمان کا نام جولیئس دورپھنگ ہے، جسے کئی روز تک پولیس کی گرفت میں آنے سے بچنے کی کوششوں کے بعد بالآخر گزشتہ رات گئے نزدیکی شہر گوہاٹی سے حراست میں لے لیا گیا۔ویویک سائیم نامی پولیس اہلکار کے مطابق ملزم جولیئس کو گزشتہ شب گرفتار کر کے اس پر ایک کم عمر لڑکی کے ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم کی عمر 51 برس ہے اور وہ ایک ایسا سابقہ عسکریت پسند کمانڈر ہے، جو اب ریاستی قانون ساز ادارے کا رکن ہے۔ اس ملزم نے مبینہ طور پر ایک ایسی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ دو مرتبہ جنسی زیادتی کی، جسے انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مجرموں نے اس کے ہاتھ بیچا تھا۔

دیکھو مشینری پر کیا لکھاہے ؟, مریم نواز کی انوکھی منطق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھومشینری آلات پرکیا لکھا ہوا ہے ؟اتفاق، 60کی دہائی میں جو پاکستان کی سب سے بڑی سٹیل مل جومیرے دادا میاں شریف کی ملکیت تھی ۔جس تصویر پر مریم نواز شریف نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس میںمشینری آلات کی تصویر ہے اور مشینری پر اتفاق لکھا ہے اوراس کے ساتھ اس تصویر میں موجودہ وزیرعظم میاں محمدنواز شریف اس وقت کے صدر جنرل یحیٰی خان کو مشینری کے بارے میں بتا رہے ہیں یہ تصویر ایک صارف کی طرف سے چلائی گئی ہے اس تبصرے کے بعد اس صارف نے لکھا ہے کہ جی میں جانتا ہوں اس وقت پاکستان میںاتفاق اور ببکو ہی بھاری مشینری بناتے تھے جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں۔

”خبریں“ کی کوشش، 8سالہ طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

شاہدرہ (بیورو رپورٹ)”خبریں “کی کاوش پر زیادتی کا شکار 8سالہ شہربانوکو انصاف کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ۔ پولیس نے بچی کا میڈیکل کروا کے اقدام زیادتی asکا مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی سرکل فیروز والہ راﺅ آصف زمان کی سربراہی میںبرائٹ وے سکول کے پرنسپل ملزم صغیر کو گرفتار کرلیا ۔متاثرہ لڑکی کے والدین ، رشتہ دارو ںاور اہل علاقہ نے اس موقع پر ”خبریں“کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد اور ایڈیٹر امتنا ن شاہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کیلئے دعائیںکیں تاکہ وہ پاکستان کے مظلوموں کی آواز بنے رہیں۔

امریکی انتخابات میں ہیکنگ کی اطلاع کس نے دی؟, اہم انکشاف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں روس کی جانب سے ہیکنگ کی اطلاع ہمارے جاسوسوں نے ہی دی تھی،انہوں نے یہ خبر امریکی خفیہ ایجنسی “سی آئی اے” کو انتخابات سے پہلے ہی دے دی تھی۔برطانوی انٹیلی جنس کو روسی ہیکنگ کی اطلاع 2015 سے تھی ،اسی وجہ سے انہوں نے ہیکنگ کی کوشش کو امریکی عام انتخابات میں ناکام کردیا تھا۔

ذیادتی میں ناکامی, خاتون کیساتھ خوفناک سلوک

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، سب سے پرانی ثقافت اور کروڑوں دیویوں کی پوجا کرنے والے ملک کی سرکار ”میرا بھارت مہان“ کہتی نہیں تھکتی لیکن وہاں صورت حال یہ ہے ہر روز سینکڑوں خواتین اور کم سن بچیاں سڑکوں میں کھلے عام پھرنے والے انسان نما بھیڑیوں کے ہاتھوں اپنی جان گنوادیتی ہیں اور جو مذاحمت کرتی ہیں انہیں کبھی برہنہ سڑکوں پر پھینک دیاجاتا ہے تو کبھی ان کے اعضا تک کاٹ دیئے جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں ایک برقع پوش مسلم خاتون کی زبان ان بھیڑیوں نے اس لیے کاٹ ڈالی کہ اس نے ان کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا کا دارالحکومت بنگلورو دنیا بھر میں آئی ٹی کے حوالے سے بڑا مقام رکھتا ہے لیکن چونکہ یہ شہر بھی بھارت کا ہی حصہ ہے اس لیے یہاں بھی خواتین کو ہراساں کرکے مردانگی کا ثبوت دینے والے انسان نما بھیڑیوں کی بہتات ہے۔ عورت کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات، رنگ یا نسل سے ہو ان بھیڑیوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ اگر ان بھیڑیوں کے سامنے مذاحمت کی جائے تو وہ صنف نازک کو بری طرح مسلنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ ایسا ہی ہوا وہاں کی ایک رہائشی مسلمان خاتون کے ساتھ جب اس باہمت خاتون نے اپنی عصمت بچانے کے لیے مزاحمت کی تو اسے ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بل کہ زمین پر پٹخ کر درندوں کی طرح اس کے زبان اور ہونٹوں کو دانتوں سے کاٹا اور چباڈالا۔ ظلم کی اس پوری واردات میں انسان تو ڈر کے مارے باہر نہ نکلے اور دور سے تماشا دیکھتے رہے لیکن کتوں میں شائد تھوڑی سی انسانیت زندہ تھی جنہوں نے یہ صورت حال دیکھ کر بھونکنا شروع کردیا۔ جس پر وہ درندے بھاگ نکلے ورنہ نجانے اس عورت کا کیا ہوتا۔ بھارتی پولیس بھی اسی وقت جاگی جب اس علاقے کے مکینوں نے انہیں فون کرکے صورت حال سے آگاہ کیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوچکا ہے لیکن اب تک کسی ملزم کو نہیں پکڑا گیا۔

خوفناک واردات, 2سگے بھائی ذبح

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 25 ج ب میں نشہ آور چیز کھلا کر دو بھائیوں کے گلے کاٹ کر قتل جبکہ تیسرے کو شدید زخمی کر دیا گیا، زخمی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی کرامت، علاﺅ الدین اور فاروق 25ج ب میں ایک ڈیرہ پر رہائش پذیر تھے گزشتہ شام نامعلوم افراد نے انہیں نشہ آور چیز کھلائی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ملزمان نے تیز دھار آلہ سے ان پر وار کیے کرامت اور علاﺅ الدین کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کیا گیا جبکہ فاروق شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایس ایچ اور افتخار کے مطابق واردات میں مقتولین کا کوئی جاننے والا ملوث ہوسکتا ہے جس نے پہلے انہیں نشہ آور چیز دی اور بعد میں قتل کیا، نشہ آور چیز ان کے موجود کتے بھی کھلائی گئی جو واردات کے وقت نشہ میں تھا۔