جنوبی افریقہ اور آسٹریلین کرکٹ نے 50سالہ تا ر یخ دہرادی

کیپ ٹاون (ویب یسک ) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تقریبا 50 برس بعد پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔آسٹریلوی ٹیم گذشتہ سال نومبر میں اپنے ہوم گراونڈز پر تین میچز کی سیریز میں 1-2 کی ناکامی کا بدلہ لینے کیلیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ آخری مرتبہ کینگروز نے جنوبی افریقی سرزمین پر 70-1969 کے ٹور میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی اور کلین سوئپ کیا تھا۔ 1991 میں پروٹیز کی کھیل میں واپسی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان صرف دو یا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہی ہوتی رہی ہیں۔ آئندہ برس یکم مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز بالترتیب ڈربن، پورٹ ایلزبتھ، کیپ ٹاو¿ن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے

ملکہ برطانیہ اپنے ہی گارڈ کے ہاتھوں قتل مگر اچانک …. سنسنی خیز خبر

لندن (ویب ڈیسک ) ملکہ برطانیہ اپنے ہی گارڈ کی گولیوں کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئیں ۔ ملکہ الزبتھ رات 3 بجے وہ اچانک چہل قدمی کیلئے باغ میں آئیں تو گارڈ نے اچانک ریوالور تان لیا ۔ اسی اثناءمیں جب قریب آنے پر دیکھا تو وہ ملکہ برطانیہ تھیں ۔ واقعہ بارے ملکہ کا کہنا ہے کہ غلطی میری تھی ۔ آئندہ اگر چہل قدمی کرونگی تو پہلے اطلاع دی جائے گی ۔

بھارتی فضا ئیہ نے پاکستان کی نگرانی شروع کر دی ….مگر کیسے ؟دیکھئے خبر

کراچی (خصوصی رپورٹ) غیرملکی میڈیا کے طابق، چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے بالآخر پاکستان کی ”دیسی آنکھ“ سے نگرانی شروع کردی ہے۔ بھارتی فضائیہ مقامی طور پر ہر موسم میں کام کرنے والا ”ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم“ جسے آسمانی آنکھ بھی کہا جاتا ہے، رواں ماہ تک بنا لے گا۔ یہ سسٹم بھارت میں پاکستان اور چین سے آنے والے کروز میزائل، جنگی طیاروں اور ڈرونز کے کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت فضائی دفاعی نگرانی کی اس صلاحیت میں پا کستان اور چین سے پیچھے ہے اور اب تک وہ اس مقصد کے لیے اسرائیلی ساختہ آئی ایل -76 طیارہ استعمال کرتا رہا ہے۔

ناچنے گانے والے طارق جمیل سے مولانا طارق جمیل کا حیرت انگیز انکشافات

لاہور(نیٹ نیوز)معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ میں تو خود پہلے ایک ناچنے گانے والا انسان تھا ،سکول اور کالج لائف میں بہترین گلو کار بھی تھا مگر ایک بندے کیوجہ سے سب کچھ بدل گیا ۔پاکستان کے معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام محبت اور خیر کا دین ہے۔ آپ کسی کو کچھ بھی نہ دیں بس محبت دیں تو یقین جانیں کہ لوگ آپ کی ہر بات مانیں گے۔ کسی کو کسی قسم کی فرقہ واریت میں نہ لے کے جائیں اگر تبلیغ کرنی ہے تو بس محبت کی تبلیغ کریں۔ انہوں نے عامر خان سے ملاقات ایک واقعہ سنایا۔ کہنے لگے کہ میں جب عامر خان سے ملا تو میں نے کوئی دین کی بات نہیں کی بس اسے محبت دی جس سے وہ اتنا متاثر ہو ا کہ آج تک اس کے میسجز آتے ہیں، کالز آتی ہیں۔ کہنے لگے کہ پہلے پہل ہماری آپس میں کوئی ملاقات نہیں تھی۔ حج کے دوران ایک بار عامر اپنی والدہ کے ساتھ حج پر آیا ہوا تھا اور میں بھی مکہ میں موجود تھا۔ میں نے شاہد آفریدی کو کہا کسی طرح میری اس سے ملاقات کرواو¿۔ اس نے عامر سے ملاقات کا ٹائم فکس کیا۔ عامر نے ہمیں 30منٹ کا وقت دیا کہ اس سے اوپر میں ایک منٹ بھی نہیں بیٹھوں گا۔مولانا بتاتے ہیں کہ میں مقرر کردہ ٹائم پر اس کے پاس پہنچا تو اسے بڑا ڈرا سہما ہوا پایا کہ مولانا آگئے ہیں اب وہ فتوے لگائیں گے کہ عامر تم تو جہنمی کام کر رہے ہو۔ تم اسلام سے خارج ہو۔ناچ گانے کر رہے ہو ، ابھی تیرا جہنم کا فیصلہ ہوا جاتا ہے۔ اسی دوران مولانا نے بتایا کہ میں تو خود بھی کالج کے زمانے میں ناچنے گانے والاشخص تھا۔ نہ میرا تبلیغ سے کوئی واسطہ نہ میں ان سے متاثر مگر میرا سکول کے زمانے کا ایک دوست ان سے متاثر تھا۔ ایک روز اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور بغیر بتائے مجھے ایک کام ہے کا کہہ کر مجھے تین دن کیلئے تبلیغ پر لے گیااور میں جو اپنے سکول اور کالج کا بہترین سنگر تھا تبدیل ہو گیا۔ میری زندگی بدلی اور میں دین کے راستے پر چل پڑا۔ میں آج بھی اس دوست کو دعائیں دیتا ہوں۔ خیر عامر خان سامنے بیٹھ گیااور میں نے آو¿ دیکھا نہ تاو¿ عامر سے فلمی دنیاکی باتیں شروع کر دیں۔ مولانا بتانے لگے کہ میرے پاس 60سے 70کی دہائیوں کی فلموں بارے عامر سے معلومات تھیں تو جب میں نے اس سے فلمی دنیا کی باتیں شروع کیں اس پر میری فلمی معلومات کا رعب پڑ گیا اور وہ مجھ سے ہل جل گیا ، اس کا خوف ختم ہوا وروہ پھر بڑے دوستانہ انداز میں باتیں کرنے لگا۔تو کہنے کا مطلب یہ کہ آپ کسی کو بھی پہلے ہی دن حاجی ، یا عالم فاضل نہیں بنا سکتے۔ آپ شروعات میں بس محبت دیں اور پھر آہستگی سے اسے اسلام کی طرف راغب کریں۔

شریف فیملی کے کاروبار کہاں کہاں ….دیکھئے خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی کے اب تک دنیا کے 10 ممالک میں کاروبار سامنے آچکے ہیں۔ جدہ میں جو فیکٹری بیچ کر لندن فلیٹس خریدنے کادعویٰ کیا گیا ہے وہ آج بھی حسین نواز کے ہی نام ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ اب تک سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق پتہ چلتا ہے کہ شریف فیملی کا کاروبار دنیا کے 10 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ ان ممالک میں سوئٹزرلینڈ ‘ یو اے ای‘ قطر‘ برطانیہ‘ امریکہ‘ سعودی عرب‘ لائبیریا اور بھارت شامل ہیں۔

یونس خان کا نیا عالمی ریکارڈ

سڈنی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن یونس خان نے ناتھن لایون کو چوکا لگا کر کیریئر کی 34ویں سنچری اسکور کی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے۔اب تک دنیا کے گیارہ ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے جس میں ویسٹ انڈیز، ہندوستان، جنوبی افریقہ، دنیا کے اور کسی بلے باز کو یہ مقام حاصل نہیں کہ وہ ان تمام گیارہ ملکوں میں سنچری بنا سکا ہو۔اس سے قبل ہندوستان کے عظیم بلے باز راہول ڈراوڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل تھا لیکن وہ متحدہ امارات میں کرکٹ نہ کھیل سکے لہٰذا یونس نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔صرف یہی نہیں بلکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔یہ یونس خان کے کیریئر کی 34ویں سنچری تھی اور وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

وزیر اعظم کے وکیل بارے اہم خبر ….

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کا اپنا نام بھی پانامہ پیپرز میں شامل ہونے کا انکشاف‘ مخدوم علی نے 2010ءمیں پانامہ میں کمپنی بنائی اس وقت وہ پاکستان کے اٹارنی جنرل بھی تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی آئی جے کے رکن عمر چیمہ نے بتایا کہ مخدوم علی کا نام پانامہ پیپرز میں شامل ہے ان کی کمپنی کا نام قدرتی کارپوریشن ہے۔

92فیصد طلباء،41فیصد طالبات نشئی ….چونکا دینے والی رپورٹ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کے چیئرمین سینیٹر سجاد حسین طوری کی صدار ت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد ،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلبا کی بڑی تعداد میں منشیات اور تمباکو کے استعمال میں بڑھتے ہوئے اضافے ، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی طرف سے انسانی اعضا اور ٹیشوز کی پیوند کاری ترمیمی بل 2016 کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی کے بعد سکولز ، کالجز میں بھی منشیات کے بے دریغ استعمال کا انکشاف کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت صحت حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سروے کے مطابق ، اسلام آباد سمیت پانچ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 9.2فیصد طلبا جبکہ 4.1فیصد طالبات منشیات کی عادی ہیں۔ رکن کمیٹی خالدہ پروین نے وزارت کیڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہاسلام آباد کے تین ماڈل کالجز اور تین ماڈل سکولز میںمنشیات کا استعمال عام ہے۔ چیئر مین کمیٹی سینٹر نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے آئندہ اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد اور اینٹی مارکوٹکس حکام کو طلب کر لیا ۔

عمران خان نے درباریوں کے ہوش اڑا دیئے

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکمرانوں اوران کے درباریوں کے ہوش اڑا دئےے ہیں پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں ٹیکس چوراورمنی لانڈرنگ کرنے والے اب قوم کیلئے ناقابل قبول ہیں ،یاسین گھمن نے کہا کہ حکومتی درباری وزارتوں پرتوجہ دینے کی بجائے وزیراعظم کے دفاع کی ڈگڈگی بجارہے ہیں اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں قوم کرپٹ حکمران اورکرپٹ درباریوں کے کسی جھوٹ پریقین نہیں کرے گی۔یاسین گھمن نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کہیں سماعت سے پہلے ہی جدہ نہ بھاگ جائیں۔ کرپٹ حکمران قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے لیے مزید 16ترجمان مقرر کر دئیے

لاہور(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے اپنی معاونت کے لئے مزید پارٹی ترجمان مقرر کر دیئے، 16رکنی ترجمان ٹیم جماعتی پالیسی کے مطابق ترجمانی کی ذمہ دار ہو گی، جن افراد کی تقرری کی گئی ہے ، ان میں ارکان اسمبلی شہریار آفریدی، علی محمد خان، مراد سعید، شبلی فراز، شوکت یوسفزئی، سابق صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری، جنرل سیکرٹری یاسمین راشد، عندلیب عباس، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، فواد چودھری، سابق سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ، فیاض الحسن چوہان، عمران اسماعیل، علی زیدی، فردوس نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔