Tag Archives: Naeem-ul-Haq

وزیر اعظم پہلے یہ کا م کر لیں ….پھر جی بھر کے فیتے کاٹیں ….اہم شخصیت کی کڑی تنقید

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ترقی کا فلسفہ پانامہ کی صورت میں قوم نے دیکھ لیا‘نواز شریف نے قوم پر جو ظلم کیا اسکا خمیازہ آئندہ کئی نسلیں بھگتیں گی‘نواز شریف فیتہ کاٹ کے واپس تشریف لائیں اور اپنے وکیلوں کے حال پر رحم کریں ‘ پہلے پانامہ کا حساب دیں اور پھر جی بھر کر فیتے کاٹیں۔ جمعہ کوسندھ میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ۔نواز شریف قوم جاہل تصور کرنا اور جھوٹ بولنا بند کریں ۔ ترقی کے دعوں سے پہلے اپنی جماعت کے اراکین سے زراعت پر رائے لیں ۔نواز شریف صاحب آپ نے زراعت کا جنازہ نکال دیا ہے: ۔آپ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی ڈی پی کے ساٹھ فیصد سے زیادہ قرضے لے چکے ہیں: ۔آپ روزانہ سات ارب قرض لیکر 4 ارب سود ادا کرتے ہیں ۔آپ تعلیم مکمل کرنے والے 80% نوجوانوں کو بیروزگاری کی اندھی غار میں پھینکتے ہیں۔آپ قوم کو دائیں ہاتھ سے جہالت, بیماری اور بیروزگاری اور بائیں ہاتھ سے سڑک دیتے ہیں ۔آپ کو خدشہ ہے کہ قوم کو تعلیم اور روزگار دیا گیا تو انکے خاندان کی غلامی سے نکل جائے گی ۔آپ آئندہ نسلوں کو شعور کی بجائے قرض اور جہالت جیسی لعنت میں جکڑ رہے ہیں ۔دنیا نے افراد پر سرمایہ کاری کرکے ترقی کی: ۔آپ پانامہ میں منی لانڈرنگ کے ذریعے جائدادیں خریدنے اور کرپشن سے دولت اکٹھی کرنے کو ترقی کا نام دیتے ہیں۔آپ سڑک کے نام پر قرضہ لیتے ہیں اور خاموشی سے اربوں اپنے بچوں کے کھاتوں میں ڈال دیتے ہیں۔40 کروڑ کی گھڑی پہننے, بیرون ملک علاج کروانے اور پارک لین میں بچوں کو فلیٹس خرید کر دینےوالا وزیر اعظم ترقی میں کس حد تک سنجیدہ ہوسکتا ہے۔انہون نے کہا کہ وزراعظم مالِ حرام جمع کرنے کی بجائے حلال پر قناعت کرنا سیکھ لیں تو انکو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔آپ حلال کی کمائی سے جس مرضی چیز میں سفر کریں کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔آپ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر عیاشیاں کریں گے تو حساب مانگا جائے گا ۔آپ فیتہ کاٹ کے واپس تشریف لائیں اور اپنے وکیلوں کے حال پر رحم کریں ۔آپ پہلے پانامہ کا حساب دیں اور پھر جی بھر کر فیتے کاٹیں۔

گالم گلوچ کا سلسلہ (ن) لیگ نے شروع کیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت گالم گلوچ کے سخت خلاف ہے یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گالم گلوچ کے خلاف ہے، یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا، حکومتی نمائندت تو اب سپریم کورٹ میں اپنے خلاف ممکنہ فیصلے پر دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں گے۔ سپریم کورٹ سے بھی امید ہے کہ وہ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بے شمار سازشیں جاری ہیں، ہم تمام غلط باتوں پر قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اگر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمارا کام عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ ہم عوام کو اپنے خدشات اور سفارشات سے آگاہ کرتے رہیں گے اور کرپٹ کو کرپٹ ہی کہیں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے لیے مزید 16ترجمان مقرر کر دئیے

لاہور(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے اپنی معاونت کے لئے مزید پارٹی ترجمان مقرر کر دیئے، 16رکنی ترجمان ٹیم جماعتی پالیسی کے مطابق ترجمانی کی ذمہ دار ہو گی، جن افراد کی تقرری کی گئی ہے ، ان میں ارکان اسمبلی شہریار آفریدی، علی محمد خان، مراد سعید، شبلی فراز، شوکت یوسفزئی، سابق صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری، جنرل سیکرٹری یاسمین راشد، عندلیب عباس، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، فواد چودھری، سابق سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ، فیاض الحسن چوہان، عمران اسماعیل، علی زیدی، فردوس نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

وزیراعظم کی گفتگو سے پنہاں خوف جھلکتا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاہے کہ نواز شریف نے جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے،انہوں نے “حکمرانوں کے قانون” کی سربلندی کیلئے محنت کی۔ وزیراعظم نواز شریف کے اشک آباد میں دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ انکے فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے۔ نواز شریف کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے۔ انہوں نے جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف نے “قانون کی حکمرانی” کی بجائے” حکمرانوں کے قانون” کی سربلندی کیلئے محنت کی۔ مستعفیٰ ہونے کیلئے نہیں تو کیا عوام نے وزیراعظم کو جھوٹ بولنے اور قومی وسائل لوٹنے کیلئے ووٹ دیا؟ پاناما کے معاملے پر نواز شریف سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا۔