تازہ تر ین

وزیر اعظم پہلے یہ کا م کر لیں ….پھر جی بھر کے فیتے کاٹیں ….اہم شخصیت کی کڑی تنقید

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ترقی کا فلسفہ پانامہ کی صورت میں قوم نے دیکھ لیا‘نواز شریف نے قوم پر جو ظلم کیا اسکا خمیازہ آئندہ کئی نسلیں بھگتیں گی‘نواز شریف فیتہ کاٹ کے واپس تشریف لائیں اور اپنے وکیلوں کے حال پر رحم کریں ‘ پہلے پانامہ کا حساب دیں اور پھر جی بھر کر فیتے کاٹیں۔ جمعہ کوسندھ میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ۔نواز شریف قوم جاہل تصور کرنا اور جھوٹ بولنا بند کریں ۔ ترقی کے دعوں سے پہلے اپنی جماعت کے اراکین سے زراعت پر رائے لیں ۔نواز شریف صاحب آپ نے زراعت کا جنازہ نکال دیا ہے: ۔آپ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی ڈی پی کے ساٹھ فیصد سے زیادہ قرضے لے چکے ہیں: ۔آپ روزانہ سات ارب قرض لیکر 4 ارب سود ادا کرتے ہیں ۔آپ تعلیم مکمل کرنے والے 80% نوجوانوں کو بیروزگاری کی اندھی غار میں پھینکتے ہیں۔آپ قوم کو دائیں ہاتھ سے جہالت, بیماری اور بیروزگاری اور بائیں ہاتھ سے سڑک دیتے ہیں ۔آپ کو خدشہ ہے کہ قوم کو تعلیم اور روزگار دیا گیا تو انکے خاندان کی غلامی سے نکل جائے گی ۔آپ آئندہ نسلوں کو شعور کی بجائے قرض اور جہالت جیسی لعنت میں جکڑ رہے ہیں ۔دنیا نے افراد پر سرمایہ کاری کرکے ترقی کی: ۔آپ پانامہ میں منی لانڈرنگ کے ذریعے جائدادیں خریدنے اور کرپشن سے دولت اکٹھی کرنے کو ترقی کا نام دیتے ہیں۔آپ سڑک کے نام پر قرضہ لیتے ہیں اور خاموشی سے اربوں اپنے بچوں کے کھاتوں میں ڈال دیتے ہیں۔40 کروڑ کی گھڑی پہننے, بیرون ملک علاج کروانے اور پارک لین میں بچوں کو فلیٹس خرید کر دینےوالا وزیر اعظم ترقی میں کس حد تک سنجیدہ ہوسکتا ہے۔انہون نے کہا کہ وزراعظم مالِ حرام جمع کرنے کی بجائے حلال پر قناعت کرنا سیکھ لیں تو انکو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔آپ حلال کی کمائی سے جس مرضی چیز میں سفر کریں کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔آپ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر عیاشیاں کریں گے تو حساب مانگا جائے گا ۔آپ فیتہ کاٹ کے واپس تشریف لائیں اور اپنے وکیلوں کے حال پر رحم کریں ۔آپ پہلے پانامہ کا حساب دیں اور پھر جی بھر کر فیتے کاٹیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain