Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار کاآج سے اطلاق’نئے اوقات کار 31مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے
    • رشتے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم 5 سال بعد بری
    • امریکا کی8ریاستوں کا اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائر
    • شانگلہ’ چار روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے بعد بالائی پہاڑی سلسلے سپن غر پر ہلکی برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی’ وادی کا دلکش منظر۔
    • لاہور: جیلانی پارک میں شہری الیکٹرک ٹورسٹ گاڑی پر سوار ہوکر پرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
    • مغربی کنارے میںاسرائیلی آباد کاروں نے مسجد نذر آتش کر دی
    • پی ٹی آئی کے 68 رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے تھری ایم پی اوز کے احکامات جاری
    • خوراک کا عالمی دن آج منایا جائے گا
    • چین’ پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی کی پاکستان ایمبیسی کالج کی طلبہ کونسل کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت
    • میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
    • کراچی میں پولیس مقابلے، 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    • مشیر کے پی اطلاعات کاسکول کی چھت گر نے کے واقعہ پر دکھ ‘ افسوس کا اظہار
    • کوئٹہ’ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیا
    • سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیخلاف کارروائیاں جاری
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
    • کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرغزستان میں ہنگامہ آرائی اور 12 ہزار پاکستانی طلبہ کی جان کو خطرہ لاحق

    By Khabrain Newsمئی 18, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہنگامہ آرائی اور بلوے سے وہاں موجود 12 ہزار پاکستانی طلبہ کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

    مشتعل کرغز طلبا نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کرکے متعدد کو زخمی کردیا، جتھوں نے آج شام دوبارہ حملے کی دھمکی بھی دی ہے۔

    کرغز وزارت صحت کے مطابق گزشتہ رات انتیس زخمی طلبہ کا علاج کیا گیا جبکہ پندرہ افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    پاکستانی طلبہ کے مطابق جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل افراد کے طلبہ پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    کرغز طلبہ اور مقامی افراد کے جھتوں نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، طلبہ نے چھپ کر جان بچائی اور بجلی بند کرکے بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔

    پاکستانی طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم گھروں میں محفوظ نہیں، پڑوسی مقامی افراد کے جتھوں کو موجودگی کی اطلاع دے رہے ہیں۔

    بشکیک میں موجود پاکستانی طالب علم قاسم نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم فلیٹ سے نیچے پانی لینے کے لیے نہیں جاسکتے پاکستان کیسے جائیں گے، رات ہمارے ہاسٹل پر حملہ کیا گیا، صبح چھ بجے فوج کے آنے پر صورتحال بہتر ہوئی، پولیس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی۔

    انہوں نے پاکستانی حکام کی جانب سے جاری ایمرجنسی نمبرز کے حوالے سے کہا کہ بارہ ہزار طلبہ کے لیے دو نمبر ناکافی ہیں، ہمیں اب بھی ہراس کیا جا رہا ہے۔

    بشکیک میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم عبداللہ رضوان نے بھی آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کرغزستان کے طلبہ اور مقامی افراد چن چن کر سانولی رنگت والے طلبہ کو نشانہ بنارہے ہیں، کئی افراد حالات کا فائدہ اٹھا کر ہوسٹلز میں چوری اور لوٹ مار بھی کررہے ہیں۔

    عبداللہ رضوان نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی تعداد زیادہ ہے۔

    ایک اور طالب علم محمد احمد نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہاں ناصرف طالب علموں بلکہ پاکستان سے آئے فیکلٹی اساتذہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں کہ حالات قابو میں ہیں۔

    محمد احمد نے کہا کہ یہاں پر بھارتی، مصری اور بنگلادیشی حملوں کی زد میں آرہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے یہاں ویڈیو گیم شروع ہوگئی ہے، لوگوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے

    Khabrain News

      Keep Reading

      بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔

      شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

      فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.