لاہور( این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کا ر کا آج 16سے اطلاق ہوگا ۔نئے اوقات کار 31مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔ محکمہ سکولزایجوکیشن نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو نئے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8بج کر 45منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر ایک بج کر 30منٹ پر چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے بھی اوقات کار مقرر کر دیئے گئے ہیں، صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8بج کر 45منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15منٹ تک جاری رہے گی جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ کا اختتام دوپہر 12بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بج کر 30منٹ سے شام 4بج کر 30منٹ تک جاری رہے گی، جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2بجے شروع ہوگی اور شام 4بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگی۔
