رام اللہ (این این آئی) مقبوضہ مغربی کنارے کے گائوں مخماس میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی اور اس کی بیرونی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے تحریر کیے، فلسطینی ذرائع اور اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب مقامی رہائشیوں نے شیشے ٹوٹنے کی آواز سن کر مسجد کا رخ کیا۔ گائوں کے رہائشی عطا کنعان نے بتایا کہ مسجد میں شدید آگ لگی ہوئی تھی، تاہم مقامی نوجوانوں اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ کو پوری عمارت میں پھیلنے سے روک لیا گیا۔ خبر کے مطابق آگ سے مسجد کے اندر بچھے قالین جل گئے اور دیواریں سیاہ ہوگئیں۔ آبادکاروں نے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا اور عبرانی زبان میں نعرے لکھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر اہلکاروں کو علاقے میں روانہ کیا گیا، تاہم کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ عطا کنعان کے مطابق گائوں کے رہائشیوں نے حالیہ ہفتوں میں آبادکاروں کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر رات کے وقت پہرے داری کے لیے گروہ تشکیل دیئے ہیں۔ مخماس رام اللہ اور مغربی بیت المقدس کے درمیان واقع ہے جہاں قریبی اسرائیلی بستیوں کی چوکیوں سے آنے والے آبادکاروں کی جانب سے ماضی میں بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار کاآج سے اطلاق’نئے اوقات کار 31مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے
- رشتے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم 5 سال بعد بری
- امریکا کی8ریاستوں کا اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائر
- شانگلہ’ چار روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے بعد بالائی پہاڑی سلسلے سپن غر پر ہلکی برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی’ وادی کا دلکش منظر۔
- لاہور: جیلانی پارک میں شہری الیکٹرک ٹورسٹ گاڑی پر سوار ہوکر پرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
- مغربی کنارے میںاسرائیلی آباد کاروں نے مسجد نذر آتش کر دی
- پی ٹی آئی کے 68 رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے تھری ایم پی اوز کے احکامات جاری
- خوراک کا عالمی دن آج منایا جائے گا
- چین’ پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی کی پاکستان ایمبیسی کالج کی طلبہ کونسل کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت
- میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
- کراچی میں پولیس مقابلے، 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مشیر کے پی اطلاعات کاسکول کی چھت گر نے کے واقعہ پر دکھ ‘ افسوس کا اظہار
- کوئٹہ’ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیا
- سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیخلاف کارروائیاں جاری
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
- کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
