کراچی(این این آئی)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران چار مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز، چھینا گیا پرس، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد sa کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعات کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد بس ٹرمینل کے قریب مشرف کٹ پر شاہین فورس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوگئے، جبکہ تیسرے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔زخمی ملزمان کی شناخت 18 سالہ صبور اور 30 سالہ اکرم کے نام سے ہوئی، جبکہ شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت 24 سالہ محمد آصف کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز، چھینا گیا پرس، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
