لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے پالیسی اور میکنزم طلب کر لیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری حسنین العابدین کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت کامرس سلیمان مفتی، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ ثنا اللہ، چیف لیگل ممبر کسٹم، چیف کلیکٹر پنجاب سمیت دیگر افسران ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر کے ہمراہ پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کروائی۔سماعت کے دوران عدالت نے ممبر کسٹم آپریشن سمیت دیگر افسران کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آگئے ہیں سارے کے سارے یا نہیں آئے؟ ممبر لیگل کسٹم آئے ہیں، لیگل ایڈوائزر کسٹم کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ممبر لیگل کسٹم کو بلوایا تھا یا ممبر کسٹم آپریشن کو؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ممبر کسٹم آپریشن کو بلوایا تھا۔ لیگل ایڈوائزر کسٹم نے کہا کہ ممبر کسٹم آپریشن کراچی میں ہیں، وہاں انہیں ضروری کام تھا، چیئرمین ایف بی آر بھی کراچی میں ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں پیش نہیں ہوئے، عدالت کو اپنے حکم کی تعمیل کروانا آتی ہے۔ دورا ن سماعت لیگل ایڈوائزر کسٹم نے کچھ دستاویزات دینا چاہئیںجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا آپ سول کورٹ میں کھڑے ہیں کہ جو ڈاکومنٹ دیں گے وہ پکڑ لیں گے ؟ کیا آپ پہلے کبھی ہائیکورٹ پیش ہوئے ہیں؟ جتنا غیر ضروری بولیں گے اتنا پھنسیں گے۔دوران سماعت لیگل ایڈوائزر کسٹم عدالت کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری داخلہ کا جواب آ گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کم عمر بچے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں، کیا سارے محکمے سو گئے ہیں؟ آنے والے دنوں میں کسی کی بھی شخص کی پرائیویسی نہیں رہے گی۔ کیا آپ کو پتہ ہے یہ وی عینکیں دکانوں میں بک رہی ہیں؟ ،حکومت نے اس معاملے پر کیا کیا؟۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت کامرس میٹا گلاسز کی امپورٹ پر پابندی کے لیے ریگولیشن بنا کر کابینہ میں پیش کرے گی، سمری تیار کر لی ہے جو منظوری کے لیے رکھی جائے گی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس سے پہلے کوئی پالیسی نہیں تھی؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس سے پہلے کوئی پالیسی نہیں تھی، اس لیے نوٹس نہیں لیا گیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے کہ کل کو کسی کی بھی ویڈیو بن سکتی ہے، سوشل میڈیا کے استعمال کا جا کر بچوں سے پوچھیں وہ بتائیں گے، سب کچھ اب سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جو سمری بنائی ہے اسے کابینہ کو بھجوایا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
بریکنگ نیوز
- چین’ پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی کی پاکستان ایمبیسی کالج کی طلبہ کونسل کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت
- میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
- کراچی میں پولیس مقابلے، 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مشیر کے پی اطلاعات کاسکول کی چھت گر نے کے واقعہ پر دکھ ‘ افسوس کا اظہار
- کوئٹہ’ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیا
- سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیخلاف کارروائیاں جاری
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
- کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ’ کیمرے لگی عینکوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر 15 روز میں تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ ‘ عمر قید کی سزا کیخلاف 3 مجرموں کی اپیل شک کا فائدہ دیتے تینوں بری
- لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت آج منایا جائے گا
- باباگورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس
- سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی
- بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کا پشاور میں 34 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس
