شنگھائی(این این آئی) سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے زیر اہتمام شنگھائی میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 10 حکومتی سطح پر اور 24 کاروباری اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے شامل ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کانفرنس میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے گئے اور توانائی، کوئلے، جامعات سمیت مختلف شعبوں میں پاک چین کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے اہمیت رکھتی ہے، جبکہ اقتصادی تعاون معیشت کی بہتری اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔
شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

