کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، دوہرے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار۔کوہاٹ ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کے
خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہاٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع اورکزئی کے تھانہ غلجو کو دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ ایاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری مینہ دین ولد گل سعید سکنہ ماموزئی ضلع اورکزئی کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ گرفتار ملزم تھانہ غلجو ضلع اورکزئی کو دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس کی جانب سے سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور قانون کی گرفت سے بچنے والے مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
