مکو آ نہ (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن16اکتوبر کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبھوک اور غربت کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میںسماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران ماہرین دنیا بھر میں خوراک کی کمی،اس کے حصول میں حائل مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
